وزیراعظم کی برازیل کے صدر سے ملاقات
November 20th, 08:05 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برازیل کے صدر عزت مآب لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا سے 19 نومبر کو ریو ڈی جنیرو میں جی20سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے صدر لولا کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور انہیں برازیل کی جی20اورآئی بی ایس اےکیصدارتوں کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے غربت اور بھوک کے خلاف عالمی اتحاد قائم کرنے کے برازیل کے اقدام کی ستائش کی اور اس کے لیے بھارت کی مضبوط حمایت سے آگاہ کیا۔ جی 20 ٹرائیکا کے رکن کے طور پر، وزیر اعظم نے پائیدار ترقی اور عالمی گورننس اصلاحات پر مرکوز برازیل کے جی 20 ایجنڈے کے لیے بھارت کی حمایت پر بھی زور دیا، جس نے گلوبل ساؤتھ کے خدشات کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے اگلے سال برکس اورکوپ 30 کی برازیل کی سربراہی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں بھارت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔