سولہویں برکس سربراہ کانفرنس کے مکمل اجلاس میں وزیر اعظم کا بیان
October 23rd, 05:22 pm
اور، ایک بار پھر میں برکس سے وابستہ نئے دوستوں کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔ نئی شکل میں، برکس دنیا کے 40 فیصد آبادی اور تقریباً 30 فیصد معیشت کی نمائندگی کرتا ہے۔وزیر اعظم نے جمہوریہ ازبکستان کے صدر سے ملاقات کی
December 01st, 09:36 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم دسمبر 2023 کو دبئی میں سی او پی 28 سربراہ کانفرنس کے موقع پر جمہوریہ ازبکستان کے صدر، عزت مآب جناب شوکت مرزایوف سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے جمہوریہ مالدیپ کے صدر سے ملاقات کی
December 01st, 09:35 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم دسمبر 2023 کو دبئی میں سی او پی 28 سربراہ کانفرنس کے موقع پر جمہوریہ مالدیپ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد معیزو کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔وزیر اعظم نے جمہوریہ فرانس کے صدر سے ملاقات کی
December 01st, 09:32 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم دسمبر 2023 کو دبئی میں سی او پی 28 سربراہ کانفرنس کے موقع پر جمہوریہ فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانویل میکخواں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔وزیر اعظم نے موسمیاتی مالیاتی تبدیلی پر سی او پی-28 کے صدارتی اجلاس میں شرکت کی
December 01st, 08:39 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 1 دسمبر 2023 کو دبئی، متحدہ عرب امارات میں ”ٹرانسفارمنگ کلائمیٹ فنانس“ کے موضوع پر سی او پی-28 صدارتی اجلاس میں شرکت کی۔ اس تقریب میں ترقی پذیر ممالک کے لیے موسمیاتی فنانس کو مزید دستیاب، قابل رسائی اور کفایتی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔وزیراعظم کی مملکت سویڈن کے وزیراعظم سے ملاقات
December 01st, 08:32 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مملکت سویڈن کے وزیر اعظم ، الف کرسٹرسن کے ساتھ، یکم دسمبر 2023 کو، دبئی میں کوپ 28 کے موقع پر دو فریقی میٹنگ کی ۔بھارت اور سویڈن سی او پی-28 میں صنعت کی منتقلی کے لیے لیڈرشپ گروپ کے مرحلہ-II کی مشترکہ میزبانی کی
December 01st, 08:29 pm
ہندوستان اور سویڈن نے انڈسٹری ٹرانزیشن پلیٹ فارم بھی شروع کیا، جو دونوں ممالک کی حکومتوں، صنعتوں، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں، محققین اور تھنک ٹینکس کو جوڑے گا۔ہندوستان نے سی او پی-28 میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ گلوبل گرین کریڈٹ انیشی ایٹو کی مشترکہ میزبانی کی
December 01st, 08:28 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم دسمبر 2023 کو دبئی میں سی او پی-28 میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ مل کر ’گرین کریڈٹ پروگرام‘ پر اعلیٰ سطحی تقریب کی مشترکہ میزبانی کی۔ اس تقریب میں سویڈن کے وزیر اعظم عزت مآب جناب اُلف کرسٹرسن، موزمبیق کے صدر عزت مآب جناب فلپ نیوسی اور یوروپی کونسل کے صدر عزت مآب جناب چارلس مشیل نے شرکت کی۔سی او پی – 28 سربراہ کانفرنس کے دوران ’ماحولیاتی مالیات کی تبدیلی‘ موضوع پر منعقدہ اجلاس سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 01st, 08:06 pm
اپنی جی-20 صدارت میں، ہندوستان نے پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی ان دونوں موضوعات کو کافی ترجیح دی ہے۔وزیر اعظم کی سوئس کنفیڈریشن کے صدر سے ملاقات
December 01st, 08:01 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم دسمبر 2023 کو دبئی میں سی او پی 28 سربراہ کانفرنس کے موقع پر سوئس کنفیڈریشن کے صدر عزت مآب جناب ایلین برسیٹ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔وزیراعظم کی ریاست اسرائیل کے صدر سے ملاقات
December 01st, 06:44 pm
دونوں رہنماؤں نے خطے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے 7 اکتوبر کے دہشت گردانہ حملے میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا۔ہند -یو اے ای: موسمیاتی تبدیلی پر مشترکہ بیان
July 15th, 06:36 pm
ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے بنیادی اصولوں کا احترام کرتے ہوئے عالمی اجتماعی کارروائی اور ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی) اور پیرس معاہدے کی ذمہ دارییوں کے تحت موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کی فوری ضرورت کو تسلیم کیا ۔ رہنماؤں نے کلائمیٹ امبیشن ، ڈیکاربونائزیشن اور صاف توانائی پر تعاون کو بڑھانے اور یو این ایف سی سی سی کانفرنس آف پارٹیز کے 28ویں اجلاس سے ٹھوس اور بامعنی نتائج حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے متحدہ عرب امارات کے دورہ کے دوران ہند-یو اے ای مشترکہ بیان
July 15th, 06:31 pm
دونوں فریقین نے اس حقیقت کو نشان زد کیا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات کا یہ پانچواں دور ہے۔ وزیر اعظم جناب مودی نے آخری بار جون 2022 میں متحدہ عرب امارات کا اس وقت دورہ کیا تھا جب وہ عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نحیان سے ملاقات کرنے کے لیے ابو ظہبی گئے تھے اور عزت مآب کے متحدہ عرب امارات کے صدر بننے پر انہیں مبارکباد دی تھی۔ سال 2015 میں، وزیر اعظم جناب مودی 34 برسوں میں متحدہ عرب امارات کا دوہ کرنے والے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم بنے تھے۔ اس دورہ کے بعد، 2016 میں عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نحیان کا ہندوستانی دورہ ہوا تھا اور پھر 2017 میں، عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نحیا ہندوستان کی یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی بنے تھے۔ اس کے علاوہ، 2017 میں عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نحیان کے دورۂ ہند کے دوران ہند-متحدہ عرب امارات تعلقات کو باقاعدہ طور پر آگے بڑھاتے ہوئے ایک وسیع اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں بدل دیا گیا تھا۔وزیر اعظم کی سی او پی 28کے نامزد صدر ڈاکٹر سلطان الجابر کے ساتھ میٹنگ
July 15th, 05:33 pm
یو اے ای کی صدارت میں یو این ایف سی سی سی کی آئندہ سی او پی-28کو لے کر دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت ہوئی۔ڈاکٹر جابر نے وزیر اعظم کو اس اہم میٹنگ کے لئے یو اے ای کے وژن کے بارے میں معلومات دی۔ وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کو سی او پی-28 کی صدارت کے لئے ہندوستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی کا حل نکالنے کے لئے ہندوستا ن کی کوششوں اور پہلوں پر بھی روشنی ڈالی، جس میں بین الاقوامی سولر اتحاد، قدرتی آفات مخالف بنیادی ڈھانچے ک ےلئے اشتراک ، بین الاقوامی ملیٹس سال اور ماحولیات کے لئے مشن طرز زندگی (ایل آئی ایف ای) شامل ہیں۔