Prime Minister condoles the passing of Shri SM Krishna

December 10th, 09:01 am

The Prime Minister Shri Narendra Modi today condoled the passing of Shri SM Krishna, former Chief Minister of Karnataka. Shri Modi hailed him as a remarkable leader known for his focus on infrastructural development in Karnataka.

Prime Minister condoles the loss of lives in a bus accident in Kannauj, Uttar Pradesh; announces ex-gratia from PMNRF

December 06th, 08:05 pm

Prime Minister Shri Narendra Modi today condoled the loss of lives in a bus accident in Kannauj, Uttar Pradesh. Shri Modi also announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF for the next of kin of each deceased and Rs. 50,000 to the injured.

وزیر اعظم نے اسکواش کے لیجنڈ جناب راج مَن چندا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

December 04th, 03:42 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب راج مَن چندا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔ جناب مودی نے جناب من چندا کو ہندوستانی اسکواش کے ایک حقیقی آزمودہ کار کے طور پر سراہا ، جو اپنی لگن اور بہترین کارکردگی کے لیے معروف ہیں۔ انہوں نے جناب مَن چندا کی قوم کے تئیں ان کی خدمات کے لئے بھی ستائش کی جو ان کی فوجی خدمات میں جھلکتی ہیں۔

وزیر اعظم نے ڈاکٹر پرتھویندر مکھرجی کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا

November 30th, 09:27 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر پرتھویندر مکھرجی کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی ایک کثیر رخی شخصیت کے حامل تھے اور وہ موسیقی اور شاعری میں بھی گہری دلچسپی رکھتے تھے۔

وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے گونڈیا میں پیش آنے والےبس حادثے میں جانی نقصان پراظہار تعزیت کیا

November 29th, 04:54 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے گونڈیا میں پیش آنے والے بس حادثے میں متعدد جانی اتلاف پراظہار تعزیت کیا۔ وزیر اعظم نے حادثے میں مرنے والے ہرشخص کے لواحقین کے لیے پی ایم این آرایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 50 ہزارروپے کے فوری مالی معاوضے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے جناب منگل منڈا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

November 29th, 11:27 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برسا منڈا کی نسل سے تعلق رکھنے والے جناب منگل منڈا جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے جناب شیام دیو رائے چودھری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

November 26th, 04:09 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سینئر لیڈرجناب شیام دیو رائے چودھری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ جناب چودھری ساری زندگی عوامی خدمت کے لئے وقف رہے اور انہوں نے کاشی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم نے جناب ششی کانت روئیا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

November 26th, 09:27 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صنعت کی دنیا میں ایک عظیم شخصیت جناب ششی کانت روئیا جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ جناب مودی نے اختراع اور ترقی کے لیے اعلی معیار قائم کرنے پر ان کی تعریف کی ۔

وزیر اعظم نے جناب گردھر مالویہ کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا

November 18th, 06:18 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت رتن مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کے پڑپوتے جناب گردھر مالویہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے گنگا کی صفائی مہم اور تعلیم کی دنیا میں جناب گردھر مالویہ کے تعاون کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے جھانسی میڈیکل کالج میں آتشزدگی کے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا

November 16th, 08:23 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے جھانسی میڈیکل کالج میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے میں مصروف ہے۔

وزیر اعظم نے جناب مہندر سنگھ میواڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

November 10th, 10:38 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چتور گڑھ سے سابق ممبر پارلیمنٹ جناب مہندر سنگھ میواڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے تھرو دِلّی گنیش کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا

November 10th, 05:48 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک مشہور فلمی شخصیت ، تھرو دِلّی گنیش کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ تھرو گنیش جو کہ بہترین اداکارانہ صلاحیت کے حامل تھے، انہیں ہر کردار کی گہرائی میں جانے اور مختلف پیڑھیوں سے تعلق رکھنے والے ناظرین کے ساتھ جڑنے کی ان کی اہلیت کے لیے یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم نے ہردوئی سڑک حادثہ میں ہوئے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا

November 06th, 05:59 pm

بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے ہردوئی میں ایک خطرناک سڑک حادثے میں المناک طور پر اپنی جانیں گنوانے والوں کے خانوادوں اور عزیزوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ @پی ایم او انڈیا کی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں، وزیر اعظم نے متاثرہ خانوادوں کے تئیں اپنے دکھ کا اظہار کیا، ساتھ ہی حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیےدعا کی ہے۔

وزیر اعظم نے معروف لوک گلوکارہ شاردا سنہا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

November 06th, 07:46 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج معروف لوک گلوکارہ شاردا سنہا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ شاردا سنہا کے میتھلی اور بھوجپوری لوک گیت پچھلی کئی دہائیوں سے بہت مشہور ہیں، جناب مودی نے کہا کہ ان کے سریلے گیت عقیدت سے لبریز عظیم تہوار چھٹھ سے جڑے ہوئے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے الموڑہ سڑک حادثہ میں جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا

November 04th, 01:19 pm

ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈکےالموڑہ میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں المناک طور پر اپنی جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں اور پیاروں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم کے دفترکی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں، وزیر اعظم نے متاثرہ خاندانوں کےتئیں اپنے افسوس کا اظہار کیا، ساتھ ہی حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شری نارائن کے انتقال پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کااظہارتعزیت

November 01st, 03:04 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی سیاست اور سماجی خدمت کی ایک ممتاز شخصیت شری نارائن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ہندوستانی ماہر اقتصادیات اور اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر بیبک دیبرائے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

November 01st, 11:09 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی ماہر اقتصادیات اور وزیر اعظم کے اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر بیبک دیبرائے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم کا جموں و کشمیر کے ایم ایل اے جناب دیویندر سنگھ رانا کے انتقال پر اظہارتعزیت

November 01st, 09:14 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے ایم ایل اے جناب دیویندر سنگھ رانا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے سرکردہ اختراع کار اور صنعت کار جناب ٹی پی جی نامبیار کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا

October 31st, 07:27 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک سرکردہ اختراع کار اور صنعت کار جناب ٹی پی جی نامبیار کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا، جناب ٹی پی جی نامبیار جی بھارت کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے زبردست حامی تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ممتاز رقاص اور ثقافتی آئیکون جناب کنک راجو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

October 26th, 10:36 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مشہور رقاص اور ثقافتی آئیکون کنک راجو جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے گساڈی رقص کے تحفظ کے لیے ان کے گراں قدر تعاون اور ثقافتی وراثت کے اہم پہلوؤں کو ان کی مستند شکل میں پنپنے کو یقینی بنانے کے لیے ان کے لگن اور جذبے کی تعریف کی۔