کامن ویلتھ لیگل ایجوکیشن ایسوسی ایشن - کامن ویلتھ اٹارنی اینڈ سالیسیٹرز جنرلز کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 03rd, 11:00 am

اس کانفرنس کا افتتاح کرنا اعزاز کی بات ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ دنیا بھر کے سرکردہ قانونی ماہرین یہاں موجود ہیں۔ ایک ارب چار کروڑ بھارتیوں کی طرف سے میں اپنے تمام بین الاقوامی مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ میں آپ سبھی سے درخواست کرتا ہوں کہ شاندار بھارت سے بھرپور لطف اٹھائیں۔

وزیر اعظم نے سی ایل ای اے – کامن ویلتھ اٹارنی اور سالیسیٹرس جنرل کانفرنس 2024 کا افتتاح کیا

February 03rd, 10:34 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں واقع وگیان بھون میں دولت مشترکہ قانونی تعلیمی ایسو سی ایشن (سی ایل ای اے) – کامن ویلتھ اٹارنیز اینڈ سالیسیٹرس کانفرنس (سی اے ایس جی سی) کا افتتاح کیا۔ اس کانفرنس کا موضوع ہے ’’انصاف بہم رسانی میں سرحد پار کے مسائل‘‘۔ اس کانفرنس کے دوران عدالتی منتقلی اور قانونی عمل کی اخلاقی جہتیں؛ ایگزیکٹو احتساب؛ اور جدید دور کی قانونی تعلیم پر نظرثانی ، وغیرہ جیسے قانون و انصاف کے موضوعات پر غور وغوض کیا جائے گا۔

وزیر اعظم 3 فروری کوسی ایل ای اے - کامن ویلتھ اٹارنی اور سالیسیٹرز جنرل کانفرنس 2024 کا افتتاح کریں گے

February 02nd, 11:10 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 فروری 2024 کو صبح 10 بجے کے قریب وگیان بھون میں کامن ویلتھ لیگل ایجوکیشن ایسوسی ایشن (سی ایل ای اے) - کامن ویلتھ اٹارنی اور سالیسیٹرز جنرل کانفرنس (سی اے ایس جی سی) 2024 کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔