آسٹریا کے چانسلر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان

July 10th, 02:45 pm

سب سے پہلے، میں چانسلر نیہمر کے گرمجوشی سے استقبال اور مہمان نوازی کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے اپنی تیسری مدت کارکے آغاز میں آسٹریا کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔ میرا یہ دورہ تاریخی بھی ہے اور خاص بھی۔ اکتالیس سال بعد کسی بھارتی وزیر اعظم نے آسٹریا کا دورہ کیا ہے۔ یہ بھی ایک حسن اتفاق ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہم اپنے باہمی تعلقات کے 75 سال مکمل کر چکے ہیں۔

وائس آف گلوبل ساؤتھ کی دوسری سربراہ کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات کا متن

November 17th, 04:03 pm

دوسری وائس آف گلوبل ساوتھ سمٹ کے افتتاحی اجلاس میں ، 140 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے، میں آپ سبھی کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتا ہوں۔ وائس آف گلوبل ساؤتھ 21ویں صدی کی بدلتی ہوئی دنیا کا سب سے منفرد پلیٹ فارم ہے۔ جغرافیائی طور پر گلوبل ساؤتھ تو ہمیشہ سے رہا ہے۔ لیکن اسے اس طرح سے وائس پہلی بار مل رہی ہے۔اور یہ ہم سبھی کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔ ہم 100 سے زیادہ الگ الگ ممالک ہیں، لیکن ہمارے مفاد یکساں ہیں، ہماری ترجیحات یکساں ہیں۔