PM Modi condoles the demise of Shri Giridhar Malviya

November 18th, 06:18 pm

The Prime Minister Shri Narendra Modi today condoled the demise of Shri Giridhar Malviya, the great grandson of Bharat Ratna Mahamana Pandit Madan Mohan Malviya. Shri Modi hailed the contribution of Shri Giridhar Malviya to the Ganga Cleanliness Campaign and to the world of education.

گورکھپور، اترپردیش میں گیتا پریس کے صد سالہ جشن کی اختتامی تقریب کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 07th, 04:00 pm

ساون کا مقدس مہینہ، اِندر دیو کا آشیرواد، شیو اوتار گرو گورکھ ناتھ کی تپوستھلی، اور متعدد سنتوں کی کرم استھلی یہ گیتا پریس گورکھپور! جب سنتوں کا آشیرواد ملتا ہے، تب اس طرح کے اچھے موقع کا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ اس مرتبہ میرا گورکھپور کا دورہ، ’ترقی بھی، وراثت بھی‘ اس پالیسی کی ایک بہترین مثال ہے۔ مجھے ابھی بھی شیو پران مع تصاویر اور شیو پران کو نیپالی زبان میں جاری کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔ گیتا پریس کے اس پروگرام کے بعد میں گورکھپور ریلوے اسٹیشن جاؤں گا۔ آج سے ہی گورکھپور ریلوے اسٹیشن کی جدیدکاری کے کام کا بھی آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اور میں نے جب سے سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر ڈالی ہیں، لوگ حیران ہوکر دیکھ رہے ہیں۔ لوگوں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ ریلوے اسٹیشنوں کی بھی ایس صورت تبدیل کی جا سکتی ہے۔اور اسی پروگرام میں، میں گورکھپور سے لکھنؤ کے لیے وندے بھارت ریل گاڑی کو جھنڈی دکھاؤں گا۔ اور اسی وقت جودھ پور سے احمدآباد کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس کو بھی روانہ کیا جائے گا۔ وندے بھارت ریل گاڑی نے، ملک کے متوسط طبقے کو سہولتوں کے لیے ایک نئی اُڑان دی ہے۔ ایک وقت تھا جب نیتا لوگ خطوط تحریر کیا کرتے تھے کہ ہمارے علاقے میں اس ریل گاڑی ایک ذرا ہالٹ بنا لے، اس ٹرین کا ہالٹ بنا لے۔ آج ملک کے کونے کونے سے نیتا مجھے خطوط لکھ کر کہتے ہیں کہ ہمارے علاقے سے بھی وندے بھارت چلایئے۔ یہ وندے بھارت کو لے کر ایک طرح کا جنون ہے۔ ان تمام چیزوں کے اہتمام کے لیے میں گورکھپور کے لوگوں کو، ملک کے لوگوں کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے اترپردیش کے گورکھپور میں گیتا پریس کی صدی تقریبات کی اختتامی تقریب کو خطاب کیا

July 07th, 03:23 pm

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ساون کے مقدس مہینے میں اور اندر دیو کے آشیرواد سے انہیں گوکھپور میں گیتا پریس میں حاضر ہونے کا موقع ملا ہے، جو شیو اوتار گورو گورکھ ناتھ کی پوجا استھلی اور کرم بھومی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے گورکھپور دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی اور وراثت اور کے ساتھ ساتھ چلنے کی غیر معمولی مثال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گورکھپور ریلوے اسٹیشن کی از سر نو تزئین کاری و ترقی کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے گورکھپور ریلوے اسٹیشن جائیں گے اور گیتا پریس میں پروگرام کے اختتام کے بعد دو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا مجوزہ ریلوے اسٹیشن کی تصویروں نے شہریوں میں جوش پیدا کردیا ہے۔ وندے بھارت ایکسپریس کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہ کہا کہ اس سے متوسط طبقے کے لئے سہولت کی سطح بلند ہوئی ہے۔ اس وقت کو یاد کرتے ہوئے جب وزراء کو اپنے انتخابی حلقے میں ایک ٹرین کے ٹھہراؤ کے لئے خطوط لکھنے پڑتے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج وزراء وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھانے کے لئے خطوط لکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا’’وندے بھارت ٹرینیں ایک کریز بن گئی ہے۔‘‘جناب مودی نے آج کے پروجیکٹوں کے لئے گورکھپور اور تمام ہندوستان کے لوگوں کو مبارکباد دی۔

آبو روڈ راجستھان میں برہماکماریز کے شانتی ون کمپلیکس میں متعدد پروجیکٹوں کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن

May 10th, 07:02 pm

یہ میری خوش نصیبی رہی ہے ،مجھے کئی بار آپ کے درمیان آنے کا موقع ملتا ہے۔ میں جب بھی یہاں آتا ہوں، تو مجھے ہمیشہ ایک روحانی احساس ہوتا ہے۔ یہ پچھلے کچھ مہینوں میں دوسری مرتبہ ہے، جب مجھے برہماکاریزکے پروگرام سے جڑنے کا موقع ملا ہے۔اس سے پہلے ابھی فروری میں ہی آپ نے مجھے ’جل جن ابھیان‘کو شروع کرنے کے لئے مدعو کیا تھا۔ میں نے تب تفصیل سے اس بات کو یاد کیا تھا کہ برہماکماریز سنستھا سے کیسے میری قربت میں ایک تسلسل رہا ہے۔ اس کے پیچھے پرم پتا پرماتما کا آشیرواد بھی ہے اور راج یوگنی دادی جی سے ملا پیار بھی ہے۔

وزیر اعظم نے راجستھان کے ابو روڈ میں برہما کماریوں کے شانتی ون کمپلیکس کا دورہ کیا

May 10th, 03:45 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے ابو روڈ میں برہما کماریوں کے شانتی ون کمپلیکس کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایک سپر اسپیشلٹی چیریٹیبل گلوبل اسپتال، شیومانی اولڈ ایج ہوم کے دوسرے مرحلے اور نرسنگ کالج کی توسیع کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ثقافتی پرفارمنس بھی دیکھی۔

اتر پردیش کے وارانسی، میں مختلف پروجیکٹوں کو وقف کیے جانے اور سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 24th, 05:42 pm

نوراتری کا مقدس وقت ہے، آج ماں چندر گھنٹہ کی پوجا کا دن ہے۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ آج اس مبارک موقع پر میں کاشی کی سرزمین پر آپ سب کے درمیان موجود ہوں۔ ماں چندر گھنٹہ کے آشیرواد سے آج بنارس کی خوشیوں اور خوشحالی میں ایک اور باب کا اضافہ ہو رہا ہے۔ آج یہاں پبلک ٹرانسپورٹ روپ وے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ بنارس کی ہمہ جہت ترقی سے متعلق سینکڑوں کروڑ روپے کے دیگر پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا گیا اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ ان میں پینے کا پانی، صحت، تعلیم، گنگا جی کی صفائی، سیلاب کنٹرول، پولیس کی سہولت، کھیلوں کی سہولت، اس طرح کے بہت سے منصوبے شامل ہیں۔ آج یہاں آئی آئی ٹی بی ایچ یو میں 'سینٹر آف ایکسیلنس آن مشین ٹولز ڈیزائن' کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ یعنی بنارس کو ایک اور عالمی معیار کا ادارہ ملنے والا ہے۔ ان سبھی پروجیکٹوں کے لیے بنارس کے لوگوں کو ، پوروانچل کے لوگوں کو بہت بہت مبارکباد۔

وزیراعظم نےاترپردیش کے شہر وارانسی میں 1780 کروڑ روپئے سے زیادہ کی مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں وقف کیا

March 24th, 01:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی میں 1780 کروڑ روپئے سے زیادہ کی مالیت کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اورانہیں وقف کیا ۔ جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ان میں وارانسی کینٹ اسٹیشن سے گودولیا تک پیسنجر روپ وے ، نمامی گنگا اسکیم کے تحت بھگوان پور میں 55 ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، سگرا اسٹیڈیم فیز 2 اور 3 کی ازسرنوترقی کا کام، اسروار گاؤں ، سیواپوری میں ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ جو کہ ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعہ تعمیر کیا جائے گا، بھرتھرا گاؤں میں ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر، چینجنگ روم کے ساتھ تیرتی ہوئی جیٹی شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے جل جیون مشن کے تحت پینے کے پانی کی 19 اسکیموں کو بھی وقف کیا جس سے 63 گرام پنچایتوں کے 3 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مشن کے تحت پینے کے پانی کی 59 اسکیموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی گریڈنگ، سارٹنگ اور پروسیسنگ کے لیے کرکھیاوں میں ایک مربوط پیک ہاؤس بھی وقف کیا۔ انہوں نے وارانسی اسمارٹ سٹی مشن کے تحت مختلف پروجیکٹوں کو بھی وقف کیا۔

برہماکماریوں کے ذریعے ’جل –جن ابھیان‘کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا بنیادی متن

February 16th, 01:00 pm

برہماکماری سنستھان کی پرمُکھ راج یوگنی دادی رتن موہنی جی، کابینہ کے میرے ساتھی گجندر سنگھ شیخاوت جی، برہماکماری سنستھان کے تمام ممبران، دیگر حضرات، خواتین و حضرات مجھے خوشی ہے کہ برہماکماریوں کے ذریعے شروع کئے گئے ’جل-جن ابھیان‘ کے آغاز کے موقع پر میں آپ سب سے جڑ رہا ہوں۔آپ سب کے درمیا ن آنا، آپ سے سیکھنا، جاننا ہمیشہ میرے لئے خاص رہا ہے۔ آنجہانی راج یوگنی دادی جانکی جی سے ملا آشیرواد، میرا بہت بڑا اثاثہ ہے۔ مجھے یاد 2007 میں دادی پرکاش منی جی کے برہملوک روانگی پر مجھے آبو روڈ آکر خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا تھا۔ گزرے ہوئے سالوں میں برہم کماری بہنوں کے کتنے ہی محبت آمیز دعوت نامے مجھے الگ الگ پروگراموں کے لئے ملتے رہے ہیں۔ میں بھی ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ اس روحانی خاندان کے ممبر کی شکل میں آپ کے درمیان آتا جاتا رہوں۔2011میں احمد آباد میں ’فیوچر آف پاور‘کا پروگرام ہو، 2012 میں سنستھان کے قیام کے 75برس سے جڑا پروگرام ہو، 2013میں سنگم تیرتھ دھام کا پروگرام ہو، 2017 میں برہما کماری سنستھان کا 80واں یوم تاسیس ہو یا پھر پچھلے سال آزادی کے امرت مہوتسو سے جڑا سنہرے ہندوستان کا پروگرام ہو۔ میں جب بھی آپ کے درمیان آتا ہوں، آپ کا یہ خلوص ، یہ اپنا پن مجھے مبہوت کردیتا ہے۔ برہماکماریوں سے میرا یہ تعلق اس لئے بھی خواص ہے، کیونکہ خود سے اوپر اٹھ کر سماج کے لئے سب کچھ وقف کرنا، آپ سب کے لئے روحانی عبادت کی شکل رہی ہے۔

وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام کے توسط سے جل – جن ابھیان کے آغاز سے خطاب کیا

February 16th, 12:55 pm

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے توسط سے برہما کماریوں کے جل – جن ابھیان سے خطاب کیا۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وارانسی میں دنیا کے سب سے طویل دریائی کروز-ایم وی گنگا ولاس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے اور وارانسی میں ٹینٹ سٹی کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

January 13th, 10:35 am

آج جوش و خروش سے بھرپور لوہڑی کا تہوار ہے۔ آنے والے دنوں میں، ہم اترائن، مکر سنکرانتی، بھوگی، بیہو، پونگل جیسے بہت سے تہوار بھی منائیں گے۔ میں ملک اور دنیا بھر میں ان تہواروں کو منانے والے تمام لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وارانسی میں دنیا کے سب سے طویل دریائی کروز - ایم وی گنگا ولاس کو ہری جھنڈی دکھائی

January 13th, 10:18 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دنیا کے سب سے طویل دریائی کروز-ایم وی گنگا ولاس کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہری جھنڈی دکھائی اور وارانسی میں ٹینٹ سٹی کا افتتاح بھی کیا۔ تقریب کے دوران انہوں نے 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے کئی دیگر اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ۔ ریور کروز ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم کی کوششوں کے عین مطابق، اس سروس کے آغاز کے ساتھ ہی ریور کروز کی بہت بڑی غیر استعمال شدہ صلاحیت کھل جائے گی اور یہ ہندوستان کے لیے ریور کروز ٹورازم کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ہاؤڑہ سے نیو جلپائی گوڑی کو جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھانے اور کولکاتہ میٹرو کی پرپل لائن کے جوکا –تارا تلہ ڈویژن کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن

December 30th, 11:50 am

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس جی، وزیر اعلیٰ قابل احترام ممتا جی،مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی اشونی ویشنو جی، سبھاش سرکار جی، نستھ پرامانک جی، جان بارلا جی، لیڈر حزب اختلاف سوویندو ادھیکاری جی، ممبرپارلیمنٹ پرسون جی، ڈائس پر موجود دیگر ساتھی خواتین و حضرات۔

PM flags off Vande Bharat Express connecting Howrah to New Jalpaiguri via video conferencing

December 30th, 11:25 am

PM Modi flagged off the Vande Bharat Express, connecting Howrah to New Jalpaiguri as well as inaugurated other metro and railway projects in West Bengal via video conferencing. The PM linked reforms and development of Indian Railways with the development of the country. He said that the central government was making record investments in the modern railway infrastructure.

وزیراعظم 30 دسمبر کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے

December 29th, 12:35 pm

وزیراعظم جناب نریندرمودی 30 دسمبر 2022 کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے ۔ صبح تقریباً سوا گیارہ بجے وہ ہاوڑہ ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے جہاں وہ ہاوڑہ سے نیو جلپائی گڑی تک کی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے ۔ وہ کولکتہ میٹرو کی پرپل لائن کا جوکا سے تراتالا تک راستے کا افتتاح کریں گے ۔ وہ مختلف ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ دوپہر 12 بجے وزیراعظم آئی این ایس نیتا جی سبھاش پہنچ کر ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کریں گے اور ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی –پانی اور صفائی ستھرائی کے قومی ادارے (ڈی ایس پی ایم –نواس ) کاافتتاح کریں گے۔ وہ صاف ستھری گنگا کے قومی مشن کے تحت مغربی بنگال کے لئےگندے پانی کی نکاسی سےمتعلق بنیادی ڈھانچے کے کثی رخی پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔ دوپہر تقریباً 12.25 پر وزیراعظم قومی گنگا کونسل کی دوسری میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

فرید آباد، ہریانہ میں امرتا اسپتال کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 24th, 11:01 am

امرتا اسپتال کی شکل میں ہم سبھی کو آشیرواد دے رہیں ماں امرتانند مئی جی کو میں پرنام کرتا ہوں۔ سوامی امرتا سوروپ پوری جی، ہریانہ کے گورنر جناب بنڈارو دتاتریہ جی، وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی کرشن پال جی، ہریانہ کے نائب وزیر اعلیٰ جناب دُشینت چوٹالہ جی، دیگر شخصیات، خواتین و حضرات،

وزیراعظم نے فریدآباد میں جدید ترین سہولتوں کے حامل امرتا اسپتال کا افتتاح کیا

August 24th, 11:00 am

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج فریدآباد میں جدیدترین سہولتوں سے آراستہ امرتا اسپتال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ہریانہ کے گورنر جناب بندارو دتاتریہ ، وزیراعلیٰ جناب منوہرلال کھٹّر، نائب وزیراعلیٰ ، جناب دشینت چوٹالہ ، مرکزی وزیر جناب شری کرشن پال گوجر ، اور سری ماتا امرتا نندامائی موجودتھیں ۔

Congress is not even ready to consider India a nation: PM Modi

February 12th, 01:31 pm

Continuing his election campaigning spree, PM Modi addressed an election rally in Uttarakhand’s Rudrapur. Praising the people of the state, PM Modi reiterated, “Uttarakhand has achieved 100% single dose vaccination in record time. I congratulate the people here for this awareness and loyalty. I congratulate your young Chief Minister Dhami ji. Your CM’s work has shut the mouth of such people who used to say that vaccine cannot reach in hilly areas.”

PM Modi addresses a Vijay Sankalp Rally in Uttarakhand’s Rudrapur

February 12th, 01:30 pm

Continuing his election campaigning spree, PM Modi addressed an election rally in Uttarakhand’s Rudrapur. Praising the people of the state, PM Modi reiterated, “Uttarakhand has achieved 100% single dose vaccination in record time. I congratulate the people here for this awareness and loyalty. I congratulate your young Chief Minister Dhami ji. Your CM’s work has shut the mouth of such people who used to say that vaccine cannot reach in hilly areas.”

This is Uttarakhand's decade: PM Modi in Haldwani

December 30th, 01:55 pm

Prime Minister Narendra Modi inaugurated and laid the foundation stone of 23 projects worth over Rs 17500 crore in Uttarakhand. In his remarks, PM Modi said, The strength of the people of Uttarakhand will make this decade the decade of Uttarakhand. Modern infrastructure in Uttarakhand, Char Dham project, new rail routes being built, will make this decade the decade of Uttarakhand.

وزیر اعظم نے اتراکھنڈ میں 17500 کروڑ روپے سے زیادہ کے 23 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

December 30th, 01:53 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتراکھنڈ میں 17500 کروڑ روپے سے زیادہ کے 23 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے لکھوار کثیر مقصدی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جس کا تصور پہلی بار 1976 میں کیا گیا تھا اور کئی سالوں سے زیر التوا تھا۔ انھوں نے 8700 کروڑ روپے کے سڑک سیکٹر کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ سڑک منصوبے دور دراز، دیہی اور سرحدی علاقوں میں رابطے کو بہتر بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کو پورا کریں گے۔ کیلاش مانسروور یاترا کو بھی بہتر کنیکٹیویٹی ملے گی۔ انہوں نے ادھم سنگھ نگر میں ایمس رشیکیش سیٹلائٹ سنٹر اور پتھورا گڑھ میں جگ جیون رام گورنمنٹ میڈیکل کالج کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ یہ سیٹلائٹ مراکز ملک کے تمام حصوں میں عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی وزیر اعظم کی کوششوں کے مطابق ہوں گے۔ انھوں نے کاشی پور میں اروما پارک اور ستار گنج میں پلاسٹک انڈسٹریل پارک اور ریاست بھر میں رہائش، صفائی ستھرائی اور پینے کے پانی کی فراہمی میں متعدد دیگر اقدامات کا سنگ بنیاد رکھا۔