پی ایم مودی کا گرین انرجی ویژن ہندوستان کے لیے گیم چینجر ہے۔ جانئے اعدادوشمار کیا کہتے ہیں۔

December 13th, 01:58 pm

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ایک تبدیلی کو آگے بڑھایا ہے، جس سے قوم کو پائیدار توانائی کے اقدامات میں ایک عالمی رہنما کے طور پر جگہ دی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے بھوٹان کے عزت مآب بادشاہ اور ملکہ کا استقبال کیا

December 05th, 03:42 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں بھوٹان کے عزت مآب بادشاہ جگمی کھیسر نامگیل وانگچک اور بھوٹان کی عزت مآب ملکہ جیٹسن پیما وانگچک کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے انہیں مبارکباد پیش کی اور مارچ 2024 میں اپنے سرکاری دورے کے دوران بھوٹان کی حکومت اور عوام کی طرف سے پیش کی گئی غیر معمولی مہمان نوازی کومحبت سےیاد کیا۔

وزیر اعظم نے اٹلی کی وزارتی کونسل کی صدر سے ملاقات کی

November 19th, 08:34 am

ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریو ڈی جنیرو میں جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران آج جمہوریہ اٹلی کی وزارتی کونسل کی صدر عزت مآب جیورجیا میلونی سے ملاقات کی ۔پچھلے دو سالوں میں دونوں وزرائے اعظم کے درمیان یہ پانچویں ملاقات تھی ۔ دونوں رہنماؤں کی آخری ملاقات جون 2024 میں اٹلی کے پگلیا میں وزیر اعظم میلونی کی صدارت میں جی 7 سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی ۔ وزیر اعظم نے اس مشکل وقت میں جی 7 کی قیادت کرنے پر وزیر اعظم میلونی کو مبارکباد دی ۔

وزیر اعظم 13 نومبر کو بہار کا دورہ کریں گے

November 12th, 08:26 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 نومبر کو بہار کا دورہ کریں گے۔ وہ دربھنگہ جائیں گے اور صبح تقریباً 10:45 بجے بہار میں تقریباً 12,100 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کو وقف کریں گے۔

صاف ستھری توانائی وقت کی ضرورت ہے : وزیر اعظم

October 21st, 05:20 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہہ صاف ستھری توانائی وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بہتر کل کے لیے حکومت کا عزم سب سے اہم ہے اوریہ ان کے کام سے ظاہر ہوتا ہے۔

مفید معلومات: 2024 کواڈ لیڈرز سمٹ

September 22nd, 12:06 pm

اکیس ستمبر 2024 کو صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس، جاپان کے وزیر اعظم کشیدا فومیو اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں چوتھی کواڈ لیڈرز سمٹ میں میزبانی کی۔

مشترکہ فیکٹ شیٹ: امریکہ اور ہندوستان جامع اور عالمی منصوبہ جاتی شراکت داری میں توسیع جاری رکھیں گے

September 22nd, 12:00 pm

آج، ریاستہائے متحدہ کے صدر جوزف آر بائیڈن اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ہندوستان کی جامع اور عالمی منصوبہ جاتی شراکت داری ، 21 ویں صدی کی واضح شراکت داری، فیصلہ کن طور پر ایک ایسے اولوالعزم ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جو عالمی بہبود کے لیے وقف ہے۔ دونوں رہنماوں نے ایک تاریخی دور کی عکاسی کی جس نے امریکہ اور ہندوستان کو اعتماد اور تعاون کی بے مثال سطح تک پہنچتے دیکھا ہے۔ قائدین نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری جمہوریت، آزادی، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، تکثیریت اور سب کے لیے یکساں مواقع کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کیونکہ ہمارے ممالک مزیدمکمل یونین بننے اور ہماری مشترکہ تقدیر کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قائدین نے اس پیشرفت کی ستائش کی جس نے ہندوستان اور امریکہ کی بڑی دفاعی شراکت داری کو عالمی سلامتی اور امن کا ستون بنا دیا ہے، جس میں آپریشنل رابطہ کاری ، معلومات کے تبادلے اور دفاعی صنعتی اختراع کے فوائد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی نے قوی امید اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ ہمارے عوام ، ہمارے شہری اور نجی شعبوں اور ہماری حکومتوں کی انتھک کوششوں نے گہرے تعلقات استوار کرنے کے لیے امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری کو مزید بلندیوں کی طرف گامزن کیا ہے۔

آسٹریلیا، ہندوستان، جاپان اور امریکہ کے رہنماؤں کی جانب سے ولیمنگٹن اعلامیہ کا مشترک بیان

September 22nd, 11:51 am

کواڈ کو لیڈر کی سطح کے فارمیٹ میں لے جانے کے چار سال بعد، کواڈ پہلے سے کہیں زیادہ حکمت عملی کے ساتھ منسلک ہے اور یہ ایک اچھی طاقت ہے جو بھارت-بحرالکاہل کے لیے حقیقی، مثبت اور دیرپا اثرات فراہم کرتی ہے۔ ہم اس حقیقت کا جشن مناتے ہیں کہ صرف چار سالوں میں کواڈ ممالک نے ایک اہم اور پائیدار علاقائی گروپ بنایا ہے جو آنے والی دہائیوں تک بھارت-بحرالکاہل کو مضبوط بنائے گا۔

محفوظ عالمی شفاف توانائی سپلائی چین کی تعمیر کے لیے ہند-امریکہ پہل کا روڈ میپ

September 22nd, 11:44 am

امریکہ اور ہندوستان مشترکہ قومی اور اقتصادی سلامتی کے مسائل پر باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ہمارے اقتصادی ترقی کے ایجنڈوں کے ایک اہم پہلو کے طور پر، ہم صاف توانائی کی منتقلی کے فوائد حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے تئیں پرعزم ہیں، جس میں ہماری آبادی کے لیے اعلیٰ معیار کے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، عالمی سطح پر صاف توانائی کی تعیناتی میں تیزی، اور آب و ہوا سے متعلق عالمی مقاصد کا حصول شامل ہے۔

سبز ہائیڈروجن پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے لیے وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

September 11th, 10:40 am

سائنس دان اور اختراع کار، صنعت کے رہنما، اور میرے پیارے دوستوں، میں آپ سب کا پرتپاک خیرمقدم کرتاہوں۔ سبز ہائیڈروجن پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس میں آپ کا استقبال کرتے ہوئے مجھےخوشی ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سبز ہائیڈروجن پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا

September 11th, 10:20 am

وزیر اعظم نے سبز ہائیڈروجن پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس میں تمام معززین کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے اپنے خطاب کا آغاز کیا اور کہا کہ دنیا ایک اہم تبدیلی سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے اس بڑھتے ہوئے احساس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی صرف مستقبل کا معاملہ نہیں ہے بلکہ اس کے اثرات ابھی محسوس کیے جارہے ہیں۔’’جناب مودی نے کہاکہ‘‘اس پرکارروائی کی فوری ضرورت ہے’’۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی منتقلی اور پائیداری عالمی پالیسی گفتگو میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

ہند-پولینڈ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے نفاذ کے لیے ایکشن پلان (2028-2024)

August 22nd, 08:22 pm

وارسا میں 22 اگست 2024 کو ہونے والی بات چیت کے دوران ہندوستان اور پولینڈ کے وزرائے اعظم کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے کی بنیاد پر اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام سے دوطرفہ تعاون کی رفتار کو تسلیم کرتے ہوئے، دونوں فریقوں نے ایک پانچ سالہ ایکشن پلان تیار کرنے اور اس پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ ایکشن پلان 2024 سے 2028 کے درمیان درج ذیل شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی ترجیحات کے طور پر رہنمائی کرے گا:

’’جامع شراکت داری کے قیام‘‘ پرہندوستان-پولینڈ کا مشترکہ بیان

August 22nd, 08:21 pm

جمہوریہ پولینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب جناب ڈونلڈ ٹسک کی دعوت پر ، جمہوریہ ہند کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 21 سے 22 اگست 2024 تک پولینڈ کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ تاریخی دورہ، اس وقت ہوا جب دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

پولینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان

August 22nd, 03:00 pm

وارسا جیسے خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال،شاندارضیافت اور دوستانہ الفاظ کے لئے میں وزیراعظم ٹسک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ طویل عرصے سے بھارت کے اچھے دوست رہے ہیں۔ بھارت اور پولینڈ کی دوستی کو مضبوط کرنے میں آپ کا بہت بڑا تعاون ہے۔

وزیراعظم کی جاپانی اسپیکر اور ان کے وفد سے ملاقات

August 01st, 09:55 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جاپان کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر جناب نوکاگا فوکوشیرو اور ان کے وفد کا استقبال کیا جس میں جاپانی پارلیمنٹ کے اراکین اور بڑی جاپانی کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والے کاروباری رہنما شامل تھے۔ میٹنگ میں مضبوط ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری پر زور دیا گیا، جس میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں کو اجاگر کیا گیا،جس میں ہندوستان اور جاپان کے درمیان پارلیمانی تبادلوں کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔

نئی دہلی میں سی آئی آئی کی بعد از بجٹ کانفرنس میں وزیراعظم کےخطاب کا متن

July 30th, 03:44 pm

اگر نوجوانوں کی میٹنگ ہوتی تو میں شروع کرتا – جوش کیسا ہے؟ لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ بھی صحیح جگہ ہے۔ اور جب میرے ملک میں اس طرح سے زندگی کے ہر شعبے میں استحکام حاصل کرنے والے اور جوش و خروش سے بھرپور لوگ موجود ہوں تو میرا ملک کبھی پیچھے نہیں رہ سکتا۔ آپ نے مجھے اس پروگرام میں مدعو کیا میں سی آئی آئی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے یاد ہے، عالمی وباء کے وقت آپ اور ہم بات چیت کر رہے تھے، آپ میں سے بہت سے لوگوں کو بھی یاد ہوگا۔ اور بحث کے مرکز میں موضوع رہتاتھا - ترقی کی واپسی، اسی کے ارد گرد ہماری ہماری بحث رہتی تھی۔ اور تب میں نے آپ کو بتایا تھا کہ ہندوستان بہت جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ اور آج ہندوستان کس بلندی پر ہے؟ آج ہندوستان 8 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے۔ آج ہم سبھی بات کر رہے ہیں- وکِسِت بھارت کی طرف سفر۔ یہ تبدیلی صرف جذبات کی نہیں ہے، یہ تبدیلی اعتماد کی ہے۔ آج ہندوستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی اقتصادی طاقت ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہندوستان دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی طاقت بن جائے گا۔ میں جس برادری سے آتا ہوں، اس برادری کی ایک پہچان بن گئی ہے کہ وہ الیکشن سے پہلے جو بھی بات کرتے ہیں، الیکشن کے بعد بھول جاتے ہیں۔ لیکن میں اس برادری میں مستثنیٰ ہوں، اور اسی لیے میں آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ میں نے کہا تھا کہ میری تیسری مدت میں ملک تیسرے نمبر کی معیشت بن جائے گا۔ ہندوستان انتہائی احتیاط کے ساتھ مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیر اعظم نے،کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے ذریعہ یونین بجٹ 25-2024 کے بعد کی کانفرنس‘‘وکست بھارت کی طرف سفر’’ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا

July 30th, 01:44 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے زیر اہتمام ’’وکست بھارت کی طرف سفر: یونین بجٹ 25-2024 کے بعدکانفرنس‘‘ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ کانفرنس کا مقصد ترقی کے لیے حکومت کے وسیع تر وژن اور صنعت کے کردار کے لیے خاکہ پیش کرنا ہے۔ صنعت، حکومت، سفارتی برادری اور تھنک ٹینکس کے 1000 سے زائد شرکاء نے ذاتی طور پر کانفرنس میں شرکت کی، جبکہ ملک اور بیرون ملک کے بہت سے لوگ سی آئی آئی کے مختلف مراکز سے منسلک ہوئے۔

ٹی وی 9 کانکلیو میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 26th, 08:55 pm

میرے پرانے وقتوں میں جنگ پر جانے سے پہلے بہت زور سے بگل بجایا جاتا تھا، بڑے بڑے بگل بجائے جاتے تھے تاکہ جانے والا تھوڑا پرجوش ہو جائے، شکریہ داس! ٹی وی نائن کے تمام ناظرین اور یہاں موجود آپ سب کو میرا سلام… میں اکثر ہندوستان کے تنوع کے بارے میں بات کرتا ہوں۔ یہ تنوع ٹی وی نائن کے نیوز روم اور آپ کی رپورٹنگ ٹیم میں واضح طور پر نظر آتا ہے۔ ٹی وی نائن کے پاس کئی ہندوستانی زبانوں میں میڈیا پلیٹ فارم ہیں۔آپ ہندوستان کی متحرک جمہوریت کے نمائندے بھی ہیں۔ میں مختلف ریاستوں، مختلف زبانوں میں ٹی وی نائن میں کام کرنے والے تمام صحافی ساتھیوں اور آپ کی تکنیکی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے نیوز9 گلوبل سمٹ سے خطاب کیا

February 26th, 07:50 pm

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ٹی وی 9 کی رپورٹنگ ٹیم ہندوستان کے تنوع کی نمائندگی کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے کثیر لسانی خبروں کے پلیٹ فارموں نے ٹی وی 9 کو ہندوستان کی متحرک جمہوریت کا نمائندہ بنا دیا ہے۔

کینیا کے صدر کے دورہ ہند کے دوران، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پریس بیان کا متن

December 05th, 01:33 pm

ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں افریقہ کو ہمیشہ اعلیٰ ترجیحی مقام دیا گیا ہے۔