وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھاشا گورَو سپتاہ کے موقع پر نیک خواہشات پیش کیں

November 03rd, 06:14 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسام کے عوام کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں اور # بھاشا گورَو سپتاہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے حال ہی میں آسامی زبان کو ایک کلاسیکی زبان کا درجہ دیے جانے سے متعلق جوش و خروش پر مسرت کا اظہار کیا، جو کہ خطے کے مالامال لسانی اور ثقافتی ورثے کا ایک اہم اعتراف ہے۔

پالی کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کے ہندوستانی حکومت کے فیصلے نے بھگوان بدھ کے نظریات پر یقین رکھنے والوں میں خوشی کاجذبہ پیدا کردیا ہے: وزیر اعظم

October 24th, 10:43 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پالی کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کے ہندوستانی حکومت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نے بھگوان بدھ کےنظریات پر یقین رکھنے والوں میں خوشی کا جذبہ پیدا کیا ہے۔ جناب مودی نے کولمبو میں آئی سی سی آر کے زیر اہتمام ’کلاسیکی زبان کے طور پر پالی‘پرپینل مباحثے میں حصہ لینے والے مختلف ملکوں کے اسکالرزاور بھشکوؤں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

بین الاقوامی ابھیدھم دیوس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 17th, 10:05 am

وزیر ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت جی، اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو جی، بھنتے بھدنت راہل بودھی مہاتھیرو جی، قابل احترام چانگچپ چھودین جی، مہاسنگھ کے تمام معزز اراکین، معززین، سفارتی برادری کے اراکین، بدھ مت کے اسکالرز، دھّم کے پیروکار، خواتین و حضرات۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بین الاقوامی ابھیدھم دیوس منانے اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا

October 17th, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں بین الاقوامی ابھیدھم دیوس منانے اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔ ابھیدھم دیوس ، ابھیدھم کی تعلیم کے بعد آسمانی دائرے سے بھگوان بدھ کے نزول کی یاد مناتا ہے۔ پالی کو ایک کلاسیکی زبان کے طور پر حال ہی میں تسلیم کرنے سے اس سال کے ابھیدھم دیوس کی تقریبات کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ ابھیدھم پر بھگوان بدھ کی تعلیمات اصل میں پالی زبان میں دستیاب ہیں۔

وزیر اعظم 17 اکتوبر کو بین الاقوامی ابھیدھم دیوس اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے

October 15th, 09:14 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 اکتوبر کو وگیان بھون، نئی دہلی میں صبح تقریبا 10 بجے بین الاقوامی ابھیدھم دیوس اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ عالمی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔