این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 21st, 10:25 am
اگر ہم گزشتہ چار پانچ سال کے عرصے پر نظر ڈالیں تو زیادہ تر مباحث میں ایک چیز مشترک رہی ہے... اور وہ ہے... فکر... مستقبل کی فکر... کورونا کے دوران یہ تشویش رہی کہ عالمی وباء سے کیسے نمٹا جائے... جب کووڈ بڑھ گیا تو دنیا کی معیشت کے بارے میں تشویش تھی... کورونا نے مہنگائی کے بارے میں تشویش میں اضافہ کیا... بے روزگاری پر تشویش بڑھ گئی... آب وہوا کی تبدیلی پر تشویش تو تھی ہی... پھر شروع ہونے والی جنگوں کی وجہ سے بات چیت میں خدشات مزید بڑھ گئے...عالمی سپلائی چین کے ٹوٹنے کا خدشہ...معصوم لوگوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش...یہ کشیدگی، یہ ٹینشن، یہ تنازعات ،یہ سب کچھ عالمی سربراہی اجلاسوں اور سیمیناروں کا موضوع بنتا ہے۔ اور آج جب بحث کا مرکز تشویش ہے تو ہندوستان میں کس قسم کی سوچ چل رہی ہے؟ کتنا بڑا تضاد ہے۔ یہاں بحث ہے‘انڈین سنچری’... ہندوستان کی صدی، دنیا کے ہنگاموں کے درمیان، ہندوستان امید کی کرن بن گیا ہے... جب دنیا پریشانیوں میں ڈوبی ہوئی ہے، ہندوستان امید پھیلا رہا ہے اور ایسا نہیں ہے کہ عالمی حالات ہمارے لیے اہمیت نہیں رکھتے… یہ ہمارے لیے اہمیت رکھتے ہیں… چیلنجز بھی ہندوستان کے سامنے ہیں… لیکن یہاں ایک سینس آف پازیٹی ویٹی ہے، جس کو ہم سب محسوس کررہے ہیں اور اس طرح...‘ انڈین سنچری‘کی بات ہو رہی ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نئے نئی دہلی میں این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2024 سے خطاب کیا
October 21st, 10:16 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2024 سے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے تمام معززین کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ سمٹ میں بہت سے مسائل پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عالمی رہنماؤں کی موجودگی پر بھی شکریہ ادا کیا جو اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔گاندھی نگر، گجرات میں ری-انویسٹ2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 16th, 11:30 am
گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیوورت جی ، گجرات کے وزیر اعلی جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جناب چندرابابو نائیڈو جی، راجستھان کے وزیر اعلی جناب بھجن لال شرما جی، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی جناب موہن یادو جی، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ جی کو بھی یہاںدیکھ رہا ہوں میں ، گوا کے وزیر اعلیٰ بھی نظر آ رہے ہیں اور کئی ریاستوں کے وزیر توانائی بھی مجھے نظر آ رہے ہیں۔ اسی طرح غیر ملکی مہمانان، جرمنی کی اکنامک کوآپریشن منسٹر، ڈنمارک کے انڈسٹری بزنس منسٹر، کابینہ کے میرے ساتھی پرہلاد جوشی، شری پد نائک جی، اور دنیا کے کئی ممالک سے آئے ہوئے تمام مندوبین، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گاندھی نگر، گجرات میں قابل تجدید توانائی سے متعلق سرمایہ کاروں کی چوتھی میٹنگ اور ایکسپو (ری-انویسٹ) کا افتتاح کیا
September 16th, 11:11 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات میں مہاتما مندر، گاندھی نگر میں چوتھی عالمی قابل تجدید توانائی سے متعلق سرمایہ کاروں کی چوتھی عالمی میٹنگ اور ایکسپو (ری-انوسٹ) کا افتتاح کیا۔ 3 روزہ سربراہی اجلاس ہندوستان کی 200 جی ڈبلیو سے زیادہ غیر قدرتی ایندھن کی تنصیب کی قابل ذکر کامیابی میں اہم شراکت داروں کو اعزاز دیتا ہے۔ جناب مودی نے نمائش کا واک تھرو بھی کیا جس میں سرکاری اور نجی شعبے کی کمپنیوں، اسٹارٹ اپس اور صنعت کے بڑے کاروباریوں کی جدید اختراعات کی نمائش کی گئی۔وزیر اعظم 4 سے 6 مارچ کو تلنگانہ، تمل ناڈو، اوڈیشہ، مغربی بنگال اور بہار کا دورہ کریں گے
March 03rd, 11:58 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 4 تا 6 مارچ 2024 کو تلنگانہ، تمل ناڈو، اوڈیشہ، مغربی بنگال اور بہار کا دورہ کریں گے۔بوئنگ انڈیا انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سنٹر کے افتتاح اور بوئنگ سُکنیا پروگرام کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 19th, 03:15 pm
کرناٹک کے گورنر محترم تھاور چند جی گہلوت، وزیر اعلیٰ محترم سدھا رمیا جی، کرناٹک اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر آر اشوک جی، ہندوستان میں بوئنگ کمپنی کی سی ای او محترمہ اسٹیفنی پوپ، دیگر انڈسٹری پارٹنرز، خواتین و حضرات!وزیر اعظم نے بنگلورو، کرناٹک میں نئے جدید ترین بوئنگ انڈیا انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کیمپس کا افتتاح کیا
January 19th, 02:52 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بینگلورو، کرناٹک میں نئے جدید ترین بوئنگ انڈیا انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر (بی ای آئی ٹی سی ) کیمپس کا افتتاح کیا۔ 1,600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے بنایا گیا 43 ایکڑ پر محیط یہ کیمپس امریکہ سے باہر بوئنگ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ وزیر اعظم نے بوئنگ سکنیا پروگرام کا بھی آغاز کیا جس کا مقصد ملک کے بڑھتے ہوئے ہوا بازی کے شعبے میں ہندوستان بھر سے زیادہ لڑکیوں کے داخلے میں مدد کرنا ہے۔یونان کے شہر ایتھنس میں بھارتی برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 25th, 09:30 pm
جب جشن کا ماحول ہوتا ہے، اُتسو کا ماحول ہوتا ہے تو من کرتا ہے کہ جلد سے جلد اپنے پریوار کے لوگوں کے درمیان پہنچ جائیں، میں بھی اپنے پریوار جنوں کے بیچ سے گیاہوں۔ ساون کا مہینہ ہے ایک طرح سے شیوجی کا مہینہ ہے اور اس مقدس مہینے میں ملک نے پھر ایک نئی کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارت چاند کے تاریک حصے میں قطب جنوبی میں لینڈ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ بھارت نے چندرما پر ترنگا لہراکر پوری دنیا کے سامنے بھارت کی اہلیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ دنیا بھر سے مبارکبادی پیغامات موصول ہو رہے ہیں، لوگ اپنی نیک تمنائیں ارسال کر رہے ہیں اور مجھے پختہ یقین ہے کہ لوگ آپ کو بھی مبارکباد دیتے ہوں گے، دیتے ہیں نہ؟ ڈھیر ساری مبارکباد آپ کو مل رہی ہے نہ؟ ہر ہندوستانی کو مل رہی ہے۔ پورا سوشل میڈیا مبارکباد کے پیغامات سے بھرا ہوا ہے۔ جب کامیابی اتنی بڑی ہو تو کامیابی اس کا جشن یہ بھی مسلسل برقرار رہتا ہے۔ آپ کے چہرے بھی بتا رہے ہیں کہ دنیا میں کہیں بھی رہیں لیکن آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت۔ آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت، آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت، آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت۔ میں آج یونان میں آپ کے درمیان آکر ایک مرتبہ پھر سبھی کو چندریان، اس کی عظیم کامیابی کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ایتھنس میں بھارتی برادری کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت
August 25th, 09:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 اگست 2023 کو ایتھنس میں، کنزرویٹوئر میں بھارتی برادری سے خطاب کیا۔وزیراعظم نے ہیلی کاپٹرز کے لئے کارکردگی پر مبنی نیوی گیشن کے شعبےمیں ایشیاء کے پہلے مظاہرے کی تعریف کی
June 02nd, 08:43 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گگن سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جوہو سے پُنے کی اڑان کے دوران ہیلی کاپٹروں کے لئے کارکردگی پر مبنی نیوی گیشن کے لئے ایشیاء کے پہلے مظاہرے کو سراہا۔وزیراعظم نے ہوائی اڈے سے متعلق اپنے حالیہ پروگراموں کی جھلکیاں شیئرکیں
April 12th, 07:24 pm
وہ شہری ہوابازی کے مرکزی وزیرجناب جیوترآدتیہ سندھیا کے ایک ٹوئیٹ کا جواب دے رہے تھے ، جس میں وزیرموصوف نے شہری بازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے مالی سال 2023میں اب تک کے سب سے زیادہ کیپٹل اخراجات کے بارے میں بتایاتھا۔’مشن موڈ میں سیاحت کی ترقی‘ کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 03rd, 10:21 am
اس ویبینار میں موجود تمام معززین کا خیرمقدم ہے ۔ آج کا نیا ہندوستان نئے ورک کلچر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس بار بھی بجٹ کو خوب پذیرائی ملی ہے، ملک کے عوام نے اسے بہت مثبت انداز میں لیا ہے۔ اگر پرانا ورک کلچر ہوتا تو ایسے بجٹ ویبینار کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہ ہوتا۔ لیکن آج ہماری حکومت بجٹ سے پہلے اور بجٹ کے بعد ہرحصص دار سے تفصیلی بات چیت کرتی ہے، انہیں ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کرتی ہے۔ بجٹ کا زیادہ سے زیادہ نتیجہ کیسے حاصل کیا جائے، بجٹ کو مقررہ مدت کے اندر کیسے نافذ کیا جائے، یہ ویبینار بجٹ میں مقرر کردہ اہداف کے حصول میں ایک محرک کا کام کرتا ہے۔ آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ مجھے حکومت کے سربراہ کے طور پر کام کرتے ہوئے 20 سال سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے۔ اس تجربے کا ایک نچوڑ یہ بھی ہے کہ جب تمام حصص دار کسی پالیسی سے متعلق فیصلے میں شامل ہوتے ہیں تو مطلوبہ نتیجہ بھی مقررہ وقت کے اندر برآمدہوتا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں ہونے والے ویبیناروں میں ہزاروں لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوئے، دن بھر سبھی نے بہت گہرائی سے غوروفکر کیا اور میں کہہ سکتا ہوں کہ مستقبل کے لیے بہت اہم تجاویز سامنے آئیں ۔اب آج جو بجٹ ہے اس پر فوکس کیا اور بہت اچھی تجاویز سامنے آئیں کہ کیسے آگے بڑھنا ہے۔ اب آج ہم یہ بجٹ ویبنار ملک کے سیاحتی شعبے کی بازیابی کے لیے کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے ‘مشن موڈ میں سیاحت کی ترقی’ پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا
March 03rd, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘مشن موڈ میں سیاحت کی ترقی’کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے منعقد کیے جانے والے 12 پوسٹ بجٹ ویبنیار کی سیریز کا یہ ساتواں ویبینار ہے۔ہوا بازی کا شعبہ لوگوں کو ا یک دوسرے کے قریب لا رہا ہے اور قومی ترقی کو فروغ دے رہا ہے: وزیراعظم
February 22nd, 12:45 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہوائی اڈوں کی تعداد میں اضافے کی تعریف کی ہے کیونکہ اندرون ملک ہوائی جہاز سے سفر کرنے وا لوں کی تعداد 4.45 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جو کہ کووڈ کے بعد حاصل ہونے والی ایک نئی بلند ترین سطح ہے۔فرانس کے صدر کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ریمارکس
February 14th, 04:31 pm
سب سے پہلے، میں اس تاریخی معاہدے کے لیے ایئر انڈیا اور ایئربس کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں خاص طور پر اپنے دوست صدر میکرون کا شکریہ ادا کروں گا کہ اس تقریب میں ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس کے صدرہز ایکسی لینس ایمینوئل میکرون کے ساتھ نئی ایئر انڈیا-ایئربس شراکت داری کی لانچ کے موقع پر ایک ویڈیو کال میں حصہ لیا
February 14th, 04:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایئر انڈیا اور ایئر بس کے درمیان شراکت داری کی لانچ کے موقع پر فرانس کے صدر ہز ایکسی لینس ایمینوئل میکرون ،ایمیریٹس ، ٹاٹا سنس، جناب رتن ٹاٹا ، ٹاٹا سنس بورڈ کے چیئرمین جناب این چندرشیکھرن، ایئر انڈیا کے سی ای او جناب کیمبل وِلسن اور ایئر بس کے سی ای او جناب گیلوم فیوری کے ساتھ ایک ویڈیو کال میں حصہ لیا۔وزیراعظم نے کووڈ -19 سے پہلے کے دور کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ تعداد میں مسافروں کو خدمات فراہم کرنے کے لئے شہری ہوابازی کے محکمے کی ستائش کی ہے
October 11th, 10:26 am
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے شہری ہوابازی کے محکمے کی ، نہ صرف چارلاکھ یومیہ مسافرو ں کے نشانے کو حاصل کرنے ، بلکہ کو وڈ -19سے پہلے کے دور کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ تعدادکی حصولیابی کے لئے بھی ، ستائش کی ہے ۔ جناب مودی نے یہ بھی کہاکہ پورے بھارت میں کنکٹی وٹی کومزید بہتربنانے پرتوجہ مرکوز ہے جو کہ ‘‘رہن سہن میں آسانی ’’ اوراقتصادی ترقی کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے ۔وزیراعظم کی سویڈن کی وزیر اعظم سے ملاقات
May 04th, 02:28 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کوپن ہیگن میں دوسری بھارت نارڈک سربراہ کانفرنس کے موقع پر سویڈن کی وزیر اعظم محترمہ میگڈلینا اینڈرسن سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔بڑا سوچیں، بڑے خواب دیکھیں اور انہیں پورا کرنے کے لیے سخت محنت کریں: بھارت کو وزیر اعظم مودی کی تلقین
December 26th, 11:30 am
ساتھیو ، یہ عوام کی ہی طاقت ہے ، سب کی کوشش ہے کہ بھارت 100 سال میں آئی سب سے بڑی وباء سے لڑ سکا ہے ۔ ہم ہر مشکل وقت میں ایک خاندان کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے۔ اپنے محلے یا شہر میں کسی کی مدد کرنے کے لئے ، جس سے جو ہو سکا ، اُس سے زیادہ کرنے کی کوشش کی ۔ اگر ہم آج دنیا میں ویکسینیشن کے اعداد و شمار کا موازنہ بھارت کے ساتھ کریں تو لگتا ہے کہ اس ملک نے ایسا بے مثال کام کیا ہے، کتنا بڑا ہدف حاصل کیا ہے۔ ویکسین کی 140 کروڑ خوراکوں کا سنگ میل عبور کرنا ہر ہندوستانی کی اپنی کامیابی ہے۔ یہ نظام پر بھروسہ ظاہر کرتا ہے، سائنس پر اعتماد ظاہر کرتا ہے، سائنس دانوں پر بھروسہ ظاہر کرتا ہے اور یہ ہم ہندوستانیوں کی قوت ارادی کا بھی ثبوت ہے، جو معاشرے کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہیں لیکن دوستو ں ، ہمیں یہ بھی ذہن میں رکھنا ہوگا کہ کورونا کی ایک نئی شکل نے دستک دی ہے۔ گزشتہ دو سالوں کا ہمارا تجربہ یہ ہے کہ اس عالمی وبا کو شکست دینے کے لئے بحیثیت شہری ہماری کوشش بہت ضروری ہے۔ ہمارے سائنسداں ، اس نئے اومیکرون قسم کا مسلسل مطالعہ کر رہے ہیں۔ انہیں روزانہ نیا ڈیٹا مل رہا ہے، ان کی تجاویز پر کام ہو رہا ہے۔ ایسے میں خود آگاہی، خود نظم و ضبط، ملک کے پاس کورونا کے اس قسم کے خلاف بڑی طاقت ہے۔ ہماری اجتماعی طاقت کورونا کو شکست دے گی، اس ذمہ داری کے ساتھ ہمیں 2022 ء میں داخل ہونا ہے۔اتر پردیش کے کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 20th, 10:33 am
اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل جی، وزیراعلی جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب جیوتی رادتیہ سندھیا جی،جناب کرن ریجیجو جی، جناب جی کشن ریڈی جی، جنرل(ریٹائرڈ) وی کے سنگھ جی، جناب ارجن رام میگھوال جی، جناب شریپد نائک جی، محترمہ میناکشی لیکھی جی، اترپردیش کے کابینہ وزیر جناب نند گوپال نندی جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جناب وجے کمار دوبے جی،رکن اسمبلی رجنی کانت منی ترپاٹھی جی، مختلف ممالک کے ایمبیسڈرز و سفارتکارحضرات و دیگرسرکردہ عوامی رہنما