وزیر اعظم 11 دسمبر کو مہاراشٹر اور گوا کا دورہ کریں گے
December 09th, 07:39 pm
صبح تقریباً 9:30 بجے وزیر اعظم ناگپور ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے جہاں وہ وندے بھارت ایکسپریس کو روانہ کریں گے۔ صبح تقریباً 10 بجے وزیر اعظم فریڈم پارک میٹرو اسٹیشن سے کھاپری میٹرو اسٹیشن تک میٹرو کی سواری کریں گے، جہاں وہ 'ناگپور میٹرو فیز 1' کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ پروگرام کے دوران وہ 'ناگپور میٹرو فیز ٹو' کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ صبح تقریباً 10: 45 بجے وزیر اعظم ناگپور اور شرڈی کو جوڑنے والے سمردھی مہامارگ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے اور شاہراہ کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم صبح تقریباً 11: 15 بجے ایمس ناگپور کو قوم کے نام وقف کریں گے۔سی آئی پی ای ٹی:انسٹی ٹیوٹ آف پیٹروکیمیکلز ٹیکنالوجی جے پور کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن
September 30th, 11:01 am
آزادی کے اس امرت کال میں اعلیٰ سطح کی صلاحیت ، نہ صرف بھارت کی طاقت بڑھائے گی، بلکہ آتم نر بھر بھارت کے عہد کو پورا کرنے میں بھی بڑا رول ادا کرے گی۔سب سے تیزی سے فروغ پانے والی صنعتوں میں سے ایک پیٹرو- کیمیکلز انڈسٹری کے لئے اسکِلڈ مین پاور آج کی ضرورت ہے۔ راجستھان کا نیا انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکل ٹیکنالوجی اس شعبے میں ہر سال سینکڑوں نوجوانوں کو نئے امکانات سے جوڑے گا۔پیٹرو کیمیکلز کا استعمال آج کل زراعت، ہیلتھ کیئر اور آٹو موبائل انڈسٹری سے لے کر زندگی کے متعدد حصوں میں بڑھ رہا ہے۔ اس لئے تربیت یافتہ نوجوانوں کے لئے آنے والے سالوں میں روزگار کے متعدد مواقع بننے والے ہیں۔وزیراعظم نے سی آئی پی ای ٹی: انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز ٹیکنالوجی ، جے پورکا افتتاح کیا
September 30th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سی آئی پی ای ٹی: انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز ٹیکنالوجی ، جے پور کا افتتاح کیا۔ انہوں نے راجستھان کے بانسواڑہ ، سیروہی ، ہنومان گڑھ اور دوسا اضلاع میں چار نئے میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ وزیر اعظم نے راجستھان کے عوام کو 4 نئے میڈیکل کالجوں اور سی آئی پی ای ٹی انسٹی ٹیوٹ کے لیے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 کے بعد مرکزی حکومت نے راجستھان کے لیے23 میڈیکل کالجوں کی منظوری دی ہے اورریاست میں7 میڈیکل کالجز پہلے سے ہی کام کررہے ہیں۔وزیر اعظم 30 ستمبر کو سی آئی پی ای ٹی: انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز ٹیکنالوجی ، جے پور کا افتتاح کریں گے
September 29th, 12:57 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 ستمبر 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سی آئی پی ای ٹی: انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز ٹیکنالوجی ، جے پور کا افتتاح کریں گے اور راجستھان کے بانسواڑہ ، سیروہی ، ہنومان گڑھ اور دوسا اضلاع میں چار نئے میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔