کھجوراہو، مدھیہ پردیش میں کین-بیتوا ندی جوڑو قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 25th, 01:00 pm
ویروں کی دھرتی، ای بندیل کھنڈ پے رے وے وارے سبئی جنن کھوں ہمائی طرف سے ہاتھ جور کیں رام رام پوچے۔ مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل، محنتی وزیر اعلیٰ بھائی موہن یادو جی، مرکزی وزیر بھائی شیوراج سنگھ جی، وریندر کمار جی، سی آر پاٹل جی، نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڑا جی، راجندر شکلا جی، دیگر وزراء، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، دیگر تمام معززین، معزز سنتوں اور مدھیہ پردیش کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کھجوراہو، مدھیہ پردیش میں دریائے کین-بیتوا کو جوڑنے والے قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا
December 25th, 12:30 pm
سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے 100ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے کھجراہو میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے ہندوستان اور دنیا کے عیسائی برادری کے لوگوں کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ اس بات کو یاد کرتے ہوئے کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی قیادت میں حکومت نے اپنی تشکیل کا ایک سال مکمل کر لیا ہے، جناب مودی نے مدھیہ پردیش کے لوگوں کو اس کے لیے بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ہزاروں کروڑ روپے سے زیادہ کے نئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے نفاذ کے ساتھ ترقیاتی کاموں میں تیزی آئی ہے۔ وزیر اعظم نے ریمارک کیا کہ آج تاریخی کین-بیتوا ندی کو جوڑنے کے منصوبے، داؤدھن ڈیم اور اومکاریشور تیرتے سولر پروجیکٹ - ایم پی کا پہلا شمسی توانائی پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کے لوگوں کو اس کے لیے مبارکباد دی۔وزیر اعظم کی کرسمس کے موقع پر عوام کو مبارکباد
December 25th, 09:36 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کرسمس کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم جناب مودی نے سی بی سی آئی میں شرکت کردہ کرسمس پروگرام کی جھلکیاں بھی مشترک کیں۔کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 23rd, 09:24 pm
ابھی تین چار دن پہلے ہی میں اپنے ساتھی حکومت ہند میں وزیر جارج کورین جی کے کرسمس کے جشن میں گیا تھا ۔ اب آج آپ کے درمیان آکر خوشی ہو رہی ہے ۔ کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا-سی بی سی آئی کی یہ تقریب کرسمس کی خوشی میں آپ کے ساتھ شامل ہونے کا موقع ہے ، یہ دن ہم سب کے لیے یادگار بننے والا ہے ۔ یہ موقع اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس سال سی بی سی آئی کے قیام کی 80 ویں سالگرہ ہے ۔ میں اس موقع پر سی بی سی آئی اور اس سے وابستہ تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی
December 23rd, 09:11 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے سی بی سی آئی سینٹر کے احاطے میں کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا (سی بی سی آئی) کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی وزیر اعظم نے ہندوستان میں کیتھولک چرچ کے صدر دفتر میں اس طرح کے پروگرام میں شرکت کی ہے۔ وزیر اعظم نے مسیحی برادری کے اہم رہنماؤں بشمول کارڈینلز، بشپس اور چرچ کے سرکردہ رہنماؤں سے بھی بات چیت کی۔وزیر اعظم 23 دسمبر کو سی بی سی آئی سنٹر، نئی دہلی میں کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں شرکت کریں گے
December 22nd, 02:39 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 دسمبر کو شام 6:30 بجے نئی دہلی کے سی بی سی آئی سینٹر میں کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا (سی بی سی آئی) کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم نے مرکزی وزیر جناب جارج کورین کی رہائش گاہ پر کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی
December 19th, 09:57 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر جناب جارج کورین کی رہائش گاہ پر کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی اور عیسائی برادری کے ممتاز افراد کے ساتھ بات چیت کی ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانیہ کےعزت مآب شاہ چارلس سوئم سے بات چیت کی
December 19th, 06:15 pm
دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو یاد کرتے ہوئے بھارت اور برطانیہ کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔“Seems my office passed the ultimate test,” says PM Modi as children get exclusive peek of 7, LKM
December 27th, 12:20 pm
On the festive occasion of Christmas, Prime Minister Narendra Modi hosted a special program at his official residence. As a delightful addition to the event, several children who performed the choir were given a unique and insightful opportunity to explore the Prime Minister's official residence.A Special Christmas at PM Modi’s Residence
December 26th, 05:08 pm
Prime Minister Narendra Modi recently celebrated Christmas with the Christian community. His interaction, imbued with warmth and respect, underscored the deep-rooted values of pluralism and inclusivity that are the bedrock of India's vibrant democracy.7، لوک کلیان مارگ پر کرسمس پروگرام میں وزیر اعطم کے خطاب کا متن
December 25th, 02:28 pm
میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ آپ سب اس خاص اور مقدس موقع پر میری رہائش گاہ پر آئے ہیں۔ جب انڈین مائنارٹی فاؤنڈیشن نے تجویز پیش کی کہ ہم سب مل کر کرسمس منائیں تو میں نے ان سے کہا کہ کیوں نہ میری قیام گاہ پر جشن منایا جائے اور اسی وجہ سے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس لیے یہ میرے لیے بہت خوشی کا موقع ہے۔ انل جی نے میری بہت مدد کی، میں خاص طور پر ان کا شکر گزار ہوں۔ تو میں نے اسے بخوشی قبول کر لیا۔ میں اس اقدام کے لیے اقلیتی فاؤنڈیشن کا بھی بہت مشکور ہوں۔وزیراعظم نے کرسمس کے موقع پر عیسائی برادری سے گفت و شنید کی
December 25th, 02:00 pm
کرسمس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس انتہائی خاص اور مقدس موقع پر ان کے ساتھ شامل ہونے پر وہاں موجود تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کرسمس ایک ساتھ منانے کی انڈین مائنارٹی فاؤنڈیشن کی تجویز کو قبول کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس اقدام کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ عیسائی برادری کے ساتھ طویل عرصے سے اپنے قریبی اور خوشگوار تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر عیسائی برادری اور ان کے رہنماؤں کے ساتھ باقاعدگی سے ملاقاتوں کو یاد کیا۔ چند سال قبل پوپ کے ساتھ اپنی گفت و شنیدکو ایک یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے سماجی ہم آہنگی، عالمی بھائی چارہ، آب و ہوا کی تبدیلی اور زمین کو ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے جامع ترقی جیسے امور پر تبادلہ خیال کو اجاگر کیا۔وزیراعظم نے تمام اہل وطن کو کرسمس کی مبارکباد دی
December 25th, 09:56 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نےآج کرسمس کے موقع پر تمام اہل وطن کو اپنی نیک خواہشات پیش کی ہیں ۔سال 2022 ازحد ترغیب آمیز اور شاندار رہا : من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی
December 25th, 11:00 am
ساتھیو ، ان سب کے ساتھ ساتھ سال 2022 ء ایک اور وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ 'ایک بھارت-شریشٹھ بھارت' کے جذبے کی توسیع ہے۔ ملک کے لوگوں نے بھی اتحاد اور یکجہتی کا جشن منانے کے لیے بہت سی شاندار تقریبات کا اہتمام کیا۔ گجرات کا مادھو پور میلہ ہو، جہاں رکمنی کی شادی اور بھگوان کرشن کا شمال مشرق سے رشتہ منایا جاتا ہے، یا کاشی تمل سنگم، ان تہواروں میں اتحاد کے کئی رنگ نظر آتے تھے۔ 2022 ء میں اہل وطن نے ایک اور لازوال تاریخ لکھی ہے۔ اگست کے مہینے میں شروع کی گئی 'ہر گھر ترنگا' مہم کو کون بھول سکتا ہے۔ یہ وہ لمحات تھے ، جب ہر ملک کے باشندے کو خوشی محسوس ہوتی تھی۔ آزادی کے 75 سال کی اس مہم میں پورا ملک ترنگا بن گیا۔ 6 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ترنگے کے ساتھ سیلفی بھی بھیجی۔ آزادی کا یہ امرت مہوتسو اگلے سال بھی اسی طرح جاری رہے گا - یہ امرت کال کی بنیاد کو مزید مضبوط کرے گا۔وزیراعظم نے لوگوں کو کرسمس کی مبارکباد دی
December 25th, 09:52 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کرسمس کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے اور پربھو مسیح کے عظیم خیالات کو یاد کیا۔مرکزی کابینہ نے مزید تین ماہ (اکتوبر2022-دسمبر2022) کے لئے پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کےاے وائی) کی توسیع کومنظوری دے دی ہے
September 28th, 04:06 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے 7 جون 2021 کو قوم سے اپنے خطاب کے ذریعہ کئے گئے عوام حامی اعلان کی روشنی میں مرکزی کابینہ نے مرحلہ 7 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مزید تین ماہ (اکتوبر2022-دسمبر2022) کے لئے پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کےاے وائی) کی توسیع کومنظوری دے دی ہے۔وزیراعظم نے عوام کو کرسمس کی مبارکباد دی
December 25th, 10:17 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کرسمس کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔PM’s remarks at review meeting with districts having low vaccination coverage
November 03rd, 01:49 pm
وزیراعظم اٹلی اورگلاسگو کے اپنے دورے سے واپسی کے بعد فوراََ ہی وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کم ٹیکہ کاری کوریج والے اضلاع کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کا انعقادکیا۔اس میٹنگ میں کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک کے 50فیصدسے کم کوریج اور دوسری خوراک کے کم کوریج والے اضلاع شامل ہوئے۔ وزیراعظم نے جھارکھنڈ ، منی پور ، ناگالینڈ،اروناچل پردیش ، مہاراشٹر، میگھالیہ اور کم ٹیکہ کاری کوریج والے اضلاع والی دیگر ریاستوں کے 40 سے زیادہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ بات چیت کی ۔وزیراعظم نے، کم ٹیکہ کاری کوریج والے اضلاع کے ساتھ جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا
November 03rd, 01:30 pm
وزیراعظم اٹلی اورگلاسگو کے اپنے دورے سے واپسی کے بعد فوراََ ہی وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کم ٹیکہ کاری کوریج والے اضلاع کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کا انعقادکیا۔اس میٹنگ میں کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک کے 50فیصدسے کم کوریج اور دوسری خوراک کے کم کوریج والے اضلاع شامل ہوئے۔ وزیراعظم نے جھارکھنڈ ، منی پور ، ناگالینڈ،اروناچل پردیش ، مہاراشٹر، میگھالیہ اور کم ٹیکہ کاری کوریج والے اضلاع والی دیگر ریاستوں کے 40 سے زیادہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ بات چیت کی ۔گوا میں ایچ سی ڈبلیو ایس اور کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام کے فیض یافتگان کےساتھ بات چیت میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
September 18th, 10:31 am
گوا کے توانائی سے بھرپور اور مقبول وزیراعلیٰ جناب پرمود ساونت جی ، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ، گوا کے سپوت شری پدنائیک جی ، مرکزی حکومت میں وزارتی کونسل کی میری ساتھی ڈاکٹر بھارتی پوار جی، گوا کے سبھی وزرا، اراکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی ، دیگر عوامی نمائندگان ، سبھی کورونا واریئر، بھائیواور بہنو!