ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزراء کے منی پور ،امپھال میں’چنتن شیویر‘ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 24th, 10:10 am

مجھے خوشی ہے کہ اس سال ملک کے کھیلوں کے وزراء کی یہ کانفرنس،’ چنتن شیویر‘ منی پور کی سرزمین پر منعقد ہو رہی ہے۔ شمال مشرق کے کئی کھلاڑیوں نے ترنگے کی شان بڑھائی ہے اور ملک کے لیے تمغے حاصل کئے ہیں ۔شمال مشرقی اور منی پور نے ملک کی کھیلوں کی روایت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔یہاں کے مقامی کھیل، جیسے سگول کانگجئی ، تھانگ تا، یوبی لاکپی، مُکنا اور ہیانگ تان با، اپنے آپ میں نہایت پرکشش کھیل ہیں۔ مثال کے طور پر، جب ہم منی پور کے او-لوابی کو دیکھتے ہیں، تو ہمیں اس میں کبڈی کی جھلک نظر آتی ہے۔یہاں کی ہیانگ تان با کیرالہ کی کشتی دوڑ کی ایک یاد دلاتا ہے اورپولو کا بھی منی پور کے ساتھ تاریخی تعلق ہے۔ یعنی جس طرح شمال مشرق ملک کے ثقافتی تنوع میں نئے رنگ بھرتا ہے، اسی طرح یہ ملک کے کھیلوں کے تنوع کو بھی نئی جہت دیتا ہے۔مجھے امید ہے کہ پورے ملک کے کھیلوں کےوزیر منی پور سے بہت کچھ سیکھ کر واپس جائیں گے۔ اور مجھے یقین ہے کہ منی پور کے لوگوں کی گرمجوشی اور مہمان نوازی آپ کے قیام کو مزید خوشگوار بنا دے گی۔ میں اس چنتن شیویر میں حصہ لینے والے تمام کھیلوں کے وزراء اور دیگر معززشخصیات کا خیرمقدم کرتا ہوں اورانہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے منی پور میں امپھال کے مقام پرریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے نوجوانوں کے امور اورکھیلوں کے وزراء کے ‘‘چنتن شیور’’سے خطاب کیا

April 24th, 10:05 am

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ویڈیوپیغام کے ذریعہ منی پورمیں امپھال کے مقام پرریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں کے نوجوانوں کے اموراور کھیل کود کے وزیروں کے ‘‘چنتن شیور’’ سے خطاب کیا۔