من کی بات میں وزیر اعظم کہتے ہیں کہ یہ وقت مقامی کھلونوں کے لیے آواز اٹھانے کا ہے

August 30th, 03:43 pm

نئی دہلی،30 اگست ، من کی بات کے اپنے تازہ ترین خطاب میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چلڈرن یونیورسٹی گاندھی نگر، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت ، وزارت تعلیم، اور مائیکرو- چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری اداروں کی وزارت کے ساتھ اپنے خیالات کے بارے میں بات کی کہ کس طرح بچوں کے لیے دستیاب کرانے کی غرض سے نئے کھلونے کس طرح بنائے جائیں، نیز ہندوستان کس طرح کھلونوں کی تیاری کا ایک وسیع مرکز بن سکتا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ کھلونے نہ صرف سرگرمی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ وہ ہماری خواہشات کے لیے پرواز کا وسیلہ بھی بنتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کھلونے نہ صرف تفریح کا وسیلہ ہیں بلکہ وہ ذہن کی نشو ونما بھی کرتے ہیں اور نیت کو بھی فروغ دیتے ہیں۔