وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایتھلیٹ پروین کمار کو ہائی جمپ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی

September 06th, 05:22 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایتھلیٹ پروین کمار کو پیرس میں جاری پیرا لمپکس میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی64 مقابلےمیں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جوڈوکھلاڑی کپل پرمار کو کانسہ کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی

September 05th, 10:26 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایتھلیٹ کپل پرمار کو پیرس پیرا لمپکس میں مردوں کے 60 کلوگرام جے1 مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر بے حد فخر اور خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستانی پیرا اولمپک دستے نے اب تک کے سب سے زیادہ تمغوں کا ریکارڈ قائم کیا ہے

September 04th, 04:33 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات پر بے حد فخر اور مسرت کا اظہار کیا ہے کہ ہندوستانی پیرا اولمپک دستے نے کسی بھی پیرالمپکس میں ہمارے ملک کے لیے اب تک کے سب سے زیادہ تمغوں کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جناب مودی نے کھلاڑیوں کی لگن اور جذبے کی تعریف کی اور ہر کھلاڑی کو ان کی نمایاں کامیابیوں کے لیے مبارکباد دی۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بیڈمنٹن کھلاڑی نتیش کمار کو طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی

September 02nd, 08:16 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے فرانس میں جاری پیرس پیرالمپکس میں پیرا بیڈمنٹن مینز سنگلز ایس ایل 3 ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے پر نتیش کمار کو مبارکباد پیش کی۔

سال 2024 پیرس پیرالمپکس: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایتھلیٹ پریتی پال کو دوسرا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی

September 02nd, 10:50 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ پریتی پال کو جاری 2024 پیرس پیرالمپکس میں دوسرا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے پیرالمپکس 2024 میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 47 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر نشاد کمار کو مبارکباد دی

September 02nd, 10:50 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نشاد کمار کو پیرالمپکس 2024 میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 47 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔

وزیر اعظم نے پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں خواتین کے 10میٹڑ ایئر پسٹل ایس ایچ1 مقابلے پی 2 میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر روبینہ فرانسس کو مبارکباد پیش کی

August 31st, 08:19 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں پی 2 - خواتین کے 10میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر روبینہ فرانسس کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پی 1 مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 مقابلے میں منیش ناروال کے چاندی کا تمغہ جیتنے پر وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کیا

August 30th, 08:55 pm

وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے پیرس میں منعقدہ پیرا اولمپکس 2024 میں پی1 مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ1 مقابلے میں منیش ناروال کے چاندی کا تمغہ جیتنے پر خوشی اظہار کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 100 میٹر ٹی 35 مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر ہندوستانی کھلاڑی پریتی پال کو مبارکباد دی

August 30th, 06:42 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں 100 میٹر ٹی 35ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ہندوستانی کھلاڑی پریتی پال کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی نشانے باز مونا اگروال کو آر-2 خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل ایس ایچ 1 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی

August 30th, 04:57 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس پیرالمپکس 2024 میں آر-2 خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل ایس ایچ 1 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ہندوستانی نشانہ باز مونا اگروال کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے کانسے کا تمغہ جیتنے پر منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کو مبارک باد دی

July 30th, 01:38 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس اولمپک 2024 میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں بھارت کے نشانے باز منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کو کانسے کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

وزیر اعظم نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں منو بھاکر کے ذریعہ کانسے کا تمغہ جیتے جانے پر مسرت کا اظہار کیا

July 28th, 04:31 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر منوبھاکر کو مبارکباد دی ہے۔

’ہر گھر ترنگا ابھیان‘ ترنگے کی عظمت کو اونچا اٹھانے کے معاملے میں ایک منفرد تیوہار بن چکا ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

July 28th, 11:30 am

ساتھیو، اسپورٹس کی دنیا کے اِس اولمپکس سے الگ کچھ دن پہلے میتھس کی دنیا میں بھی ایک اولمپک ہوا ہے۔ انٹرنیشنل میتھ میٹیکس اولمپیاڈ ۔ اس اولمپیاڈ میں بھارت کے طلباء نے بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اِس میں ہماری ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار سونے کے تمغے اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ ۔ انٹرنیشنل میتھ میٹیکس اولمپیاڈ ، اس میں 100 سے زیادہ ملکوں کے نوجوان حصہ لیتے ہیں اور اوور آل ٹیلی میں ہماری ٹیم ٹاپ فائیو میں آنے میں کامیاب رہی ہے۔ ملک کا نام روشن کرنے والے اِن طلباء کے نام ہیں :

آئین اور جمہوری نظام کو لے کر اپنے غیر متزلزل یقین کا ازسر نو اعادہ کرنے کے لیے اہل وطن کا مشکور ہوں : من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

June 30th, 11:00 am

میرے پیارے ہم وطنو، آج 30 جون بہت اہم دن ہے۔ ہمارے قبائلی بھائی بہن اس دن کو ’’ ہُل دِوَس‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ دن بہادر سدھو کانہو کی بے مثال جرات سے وابستہ ہے جنہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے مظالم کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بہادر سدھو کانہو نے ہزاروں سنتھالی ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور انگریزوں کے خلاف جی جان اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا ، اور کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کب ہوا؟ یہ 1855 میں ہوا، یعنی 1857 میں ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی سے دو سال پہلے، جب جھارکھنڈ کے سنتھل پرگنہ میں ہمارے قبائلی بھائی بہنوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔ انگریزوں نے ہمارے سنتھالی بھائیوں اور بہنوں پر بہت مظالم ڈھائے تھے اور ان پر بہت سی پابندیاں بھی لگائی تھیں۔ بہادر سدھو اور کانہو اس جدوجہد میں کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ جھارکھنڈ کی سرزمین کے ان لازوال فرزندوں کی قربانی آج بھی اہل وطن کو متاثر کرتی ہے۔ آئیے سنتالی زبان میں ان کے لیے ایک گیت کا اقتباس سنتے ہیں۔