چوری چورا کے شہیدوں کو خاطرخواہ امتیازی مقام نہیں دیا گیا: وزیراعظم

February 04th, 05:37 pm

وزیر اعظم نے آج اس حقیقت پر افسوس کا اظہار کیا کہ تاریخ کے صفحات میں چوری چورا کے شہیدوں کو خاطرخواہ امتیازی مقام نہیں دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ جن شہیدوں اور مجاہدین آزادی کے بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں ان کی داستان قوم کے سامنے پیش کرنے کی ہماری کوشش انھیں حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ یہ اس سال میں سب سے زیادہ موزوں ہے جب ملک آزادی کے 75ویں سال میں داخل ہورہا ہے۔ جناب مودی آج ویڈیو کانفرنس کے توسط سے اترپردیش کے گورکھپور کے چوری چورا میں ’چوری چورا‘ صدی تقریبات کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔

گورکھپور، اترپردیش میں چوری چورا واقعے کی صد سالہ تقریبات کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 04th, 02:37 pm

نئی دہلی4 فروری2021: بھگوان شو اوتاری گورکشاتھ کی دھرتی کو پرنام کرت بانٹی۔ دیوریا بابا کے آشیرواد سے ای جلا کھوب آگے بڑھت با۔آج دیوریا بابا کی دھرتی پر ہم چوری چورا کے مہان لوگن کے سواگت کرت بانٹی اور آپ کے نمن کرت بانٹی۔

وزیراعظم نے ‘چوری چورا’ صد سالہ تقریبات کا افتتاح کیا

February 04th, 02:36 pm

وزیراعظم نے کہا کہ غلامی کی زنجیروں کو توڑنے والی اجتماعی قوت بھی ہندوستان کو دنیا کے عظیم ترین طاقت بنائے گی۔ اجتماعیت کی یہ قوت آتم نربھربھارت مہم کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے اس دور میں ہندوستان نے 150 سے زیادہ ممالک کے شہریوں کی مدد کے لیے لازمی ادویہ بھیجی ہیں۔ ہندوستان انسانی زندگی کو بچانے کے مد نظر مختلف ممالک کو ویکسین فراہم کر رہا ہے، تاکہ ہمارے مجاہدین آزادی فخر محسوس کریں۔

وزیراعظم4 فروری کو ‘چوری چورا ’ صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے

February 02nd, 12:23 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 4 فروری 2021 کی صبح 11 بجے اترپردیش کے گورکھپور میں چوری چورا کے مقام پر ‘چوری چورا’صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ یہ دن چوری چورا واقعہ کے 100 برس پورے ہونے کا دن ہے، جوکہ آزادی کے لیے ملک کی جدوجہد میں ایک کلیدی واقعہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ وزیراعظم اس تقریب کے دوران ایک چوری چورا صدسالہ یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔ اترپردیش کے وزیر اعلی بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔