بہتر بھارت-آسٹریا پارٹنرشپ پر مشترکہ بیان

July 10th, 09:15 pm

چانسلرجناب کارل نیہمر کی دعوت پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 9-10 جولائی 2024 کو آسٹریا کا سرکاری دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نے آسٹریا کے صدر عزت مآب الیگزینڈر وان ڈیر بیلن سے ملاقات کی اور چانسلر نیہامر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ یہ وزیر اعظم کا آسٹریا کا پہلا دورہ تھا جو 41 سال بعد کسی ہندوستانی وزیر اعظم کی طرف سے کیا گیا۔ اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کا 75 واں سال ہے۔

آسٹریا کے چانسلر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان

July 10th, 02:45 pm

سب سے پہلے، میں چانسلر نیہمر کے گرمجوشی سے استقبال اور مہمان نوازی کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے اپنی تیسری مدت کارکے آغاز میں آسٹریا کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔ میرا یہ دورہ تاریخی بھی ہے اور خاص بھی۔ اکتالیس سال بعد کسی بھارتی وزیر اعظم نے آسٹریا کا دورہ کیا ہے۔ یہ بھی ایک حسن اتفاق ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہم اپنے باہمی تعلقات کے 75 سال مکمل کر چکے ہیں۔

وزیراعظم کے ذریعہ روسی فیڈریشن اور عوامی جمہوریہ آسٹریاکے دورے پرروانگی کے وقت دیاگیابیان

July 08th, 09:49 am

ہندوستان اور روس کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ پچھلے دس سالوں میں آگے بڑھی ہے، جس میں توانائی، سیکورٹی، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، ثقافت، سیاحت اور عوام سے عوام کے تبادلے کے شعبے شامل ہیں۔