وزیر اعظم 8 فروری کو سریلا پربھوپدا جی کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر پروگرام سے خطاب کریں گے

February 07th, 04:33 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8 فروری 2024 کو تقریباً 12:30 بجے دن میں پرگتی میدان، بھارت منڈپم میں سریلا پربھوپدا جی کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر پروگرام سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم عظیم روحانی پیشوا گرو سریلا پربھوپدا جی کے اعزاز میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کریں گے۔