وزیراعظم 12 جنوری کو تمل ناڈو میں 11نئے میڈیکل کالجوں اورکلاسیکل تمل کے مرکزی ادارے کے نئے کیمپس کا افتتاح کریں گے
January 10th, 12:38 pm
سی آئی سی ٹی ، مرکزی وزارت تعلیم کے تحت ایک خود مختار تنظیم ہے ۔اوریہ تحقیقی سرگرمیاں انجام دے کر کلاسیکی تمل زبان کے فروغ میں گراں مایہ تعاون کررہاہےتاکہ تمل زبان کی قدامت اورمنفرد نوعیت کو قائم کیاجاسکے ۔ اس انسٹی ٹیوٹ کی لائبریری ، 45000سے زیادہ قدیم تمل کتابوں کے ذخیرہ سے مالامال ہے ۔ کلاسیکل تمل کو فروغ دینے اور اس کے طلباء کی مدد کے لئے یہ انسٹی ٹیوٹ ، سیمناروں اورتربیتی پروگراموں کے انعقاد اور فیلوشپ وغیرہ عطاکرنے جیسی علمی سرگرمیاں انجام دے رہاہے ۔ اس ادارے کا مقصد ، ‘‘تھرو کوّرل ’’کا مختلف بھارتی زبانوں کے ساتھ ساتھ 100غیرملکی زبانوں میں ترجمہ کرنا اورانھیں شائع کرناہے ۔ یہ نیا کیمپس ، دنیا بھرمیں کلاسیکل تمل کو فروغ دینے سے متعلق اپنی کوشش میں ، انسٹی ٹیوٹ کے لئے تخلیقی کام کاج کے لئے ایک موثر ماحول فراہم کرے گا۔