پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں ارکان پارلیمنٹ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 19th, 11:50 am
آپ کو اور ملک کے عوام کو گنیش چترتھی کی بہت بہت مبارکباد۔ آج پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ہم سب مل کر نئے مستقبل کا افتتاح کررہے ہیں۔ آج ہم یہاں ترقی یافتہ بھارت کا عزم دوہرانے ، پھر ایک بار عہد بستہ ہونے اور اس کو حقیقت میں بدلنے کے لئے جی جان سے خود کو وقف کردینے کے ارادے سے نئی عمارت کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں۔ قابل احترام ایوان، یہ عمارت اور اس میں بھی یہ سینٹرل ہال ایک طرح ہمارے جذبات سے پُر ہے۔ہمیں جذباتی بھی بناتا ہے اور ہمیں اپنے فرض کے لئے تحریک بھی دیتا ہے۔آزادی سے پہلے یہ جگہ ایک طرح لائبریری کی شکل میں استعمال ہوتی ہے، لیکن بعد میں سموددھان سبھا کی نشست یہاں شروع ہوئی اور سمودھان سبھا کی نشستوں کے ذریعے سنجیدہ مذاکرات اور غور و فکر کرکے ہمارے آئین نے یہیں پر تشکیل پائی۔یہیں پر 1947 میں انگریزی حکومت نے اقتدار منتقل کیا، اس عمل کا بھی چشم دید گواہ ہمارا یہ سینٹرل ہال ہے۔ اسی سینٹر ہال میں بھارت کے ترنگے کو اپنایاگیا، ہمارے قومی ترانے کو اپنایاگیا اور تاریخی موقعوں پر آزادی کے بعد بھی سبھی سرکاروں کے درمیان بہت سے موقعے آئے، جب دونوں ایوانوں نے مل کر بھارت کے قسمت کو تشکیل دینے کی بات پر غوروفکر کیا، اتفاق رائے پیدا کیا اور فیصلہ بھی کیا۔وزیر اعظم نے خصوصی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کیا
September 19th, 11:30 am
وزیر اعظم نے گنیش چترتھی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایوان سے خطاب کا آغاز کیا۔ انہوں نے آج کے اس موقع کونمایاں کیا جب ایوان کی کارروائی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں شروع ہو گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’ہم ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کے عزم اور ارادے کے ساتھ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی طرف گامزن ہو رہے ہیں۔‘‘