آئین ہماری مشعل راہ ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

December 29th, 11:30 am

ساتھیو، اگلے مہینے کی 13 تاریخ سے پریاگ راج میں مہا کمبھ بھی ہونے جا رہا ہے۔ فی الحال سنگم کے کناروں پر زبردست تیاریاں جاری ہیں۔ مجھے یاد ہے، ابھی کچھ دن پہلے جب میں پریاگ راج گیا تھا، تو مجھے ہیلی کاپٹر سے پورے کمبھ علاقے کو دیکھ کر خوشی ہوئی تھی۔ بہت بڑا! بہت خوبصورت! اتنا عظیم!

دوسری انڈیا کیریکوم چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات

November 21st, 02:15 am

میرے دوست صدر عرفان علی اور وزیر اعظم ڈیکون مچل کے ساتھ دوسری بھارت-کیرکوم سمٹ کی میزبانی کرتے ہوئے مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے۔ میں کیرکوم خاندان کے تمام اراکین کو دل سے خوش آمدید کہتا ہوں اور صدر عرفان علی کا اس سمٹ کے شاندار انعقاد کے لیے خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دوسری ہندوستان-کیری کوم سمٹ

November 21st, 02:00 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی اور گریناڈا کے وزیراعظم، جناب ڈِکون مچیل، جو کہ اس وقت کیری کوم کے چیئرمین ہیں، نے 20 نومبر 2024 کو جارج ٹاؤن میں دوسری بھارت-کیری کوم سمٹ کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے گیانا کے صدرعزت مآب عرفان علی کا اس سمٹ کی میزبانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ پہلی بھارت-کیری کوم سمٹ 2019 میں نیو یارک میں ہوئی تھی۔ اس سمٹ میں گیانا کے صدر اور گریناڈا کے وزیراعظم کے علاوہ مندرجہ ذیل شخصیات نے شرکت کی:

فیکٹ شیٹ: کواڈ ممالک نے انڈو پیسفک میں کینسر کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کینسر مون شاٹ انیشی ایٹو کا آغاز کیا

September 22nd, 12:03 pm

آج، ریاستہائے متحدہ، آسٹریلیا، بھارت، اور جاپان کینسر کو ختم کرنے میں مدد کے لیے ایک اہم کوشش کا آغاز کر رہے ہیں، جیسا کہ ہم اسے ہند-بحرالکاہل میں جانتے ہیں ۔جس کی شروعات سروائیکل کینسرسے ہوتی ہے، یہ بڑی حد تک ایک روکی جاسکنے والی بیماری ہے لیکن اب بھی اس خطے میں ایک بڑا صحت مسئلہ ہے۔ یہ کینسر کی دیگر اقسام کے مسئلےکو حل کرنے میں بھی بنیاد ی کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہ اقدام کواڈ لیڈرس سمٹ (Quad Leaders Summit) میں کیے گئے اعلانات کے وسیع تر مجموعے کا حصہ ہے۔

وزیر اعظم نے کینسر کے علاج کے لیے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی کوششوں کی تعریف کی

September 01st, 08:11 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کینسر کے علاج کے لیے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

چکاّ بلاّپور میں شری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 25th, 11:40 am

آپ سبھی اتنے جوش و خروش کے ساتھ متعدد خواب لے کر، نئے عزائم لے کر خدمت کی اس عظیم نوعیت سے جڑے ہیں۔ آپ کے درشن کرنا یہ بھی میرے لیے خوش قسمتی ہے۔ میں آپ کا بہت بہت شکرگزار ہوں۔ چکاّ بلاّپور جدید ہندوستان کے معماروں میں سے ایک، سر ایم وشویشوریا کی جائے پیدائش ہے۔ ابھی مجھے سر وشویشوریا کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کرنے اور ان کے میوزیم پر جانے کا موقع ملا۔ اس مقدس سرزمین کو میں سر جھکا کر سلام کرتا ہوں۔ اس مقدس سرزمین سے حوصلہ پا کر ہی انہوں نے کسانوں، عام لوگوں کے لیے نئے انوویشن کیے، انجینئرنگ کے بہترین پروجیکٹ بنائے۔

وزیر اعظم کے ہاتھوں کرناٹک کے چکبالا پور میں سری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ کا افتتاح

March 25th, 11:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چکبالا پور میں سری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ کا افتتاح کیا۔ سری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ میں طبی تعلیم اور معیاری طبی دیکھ بھال فراہم کیا جائے گا۔ جو سب کے لئے بالکل مفت ہوگا۔ یہ ادارہ تعلیمی سال 2023 میں کام شروع کر دے گا۔

پنجاب کے موہالی میں ہومی بھابھا کینسر اسپتال اور ریسرچ سینٹر میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 24th, 06:06 pm

پنجاب کے گورنر جناب بنواری لال پروہت جی، وزیر اعلیٰ بھگونت مان جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی ڈاکٹر جتیندر سنگھ جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی منیش تیواری جی، تمام ڈاکٹر، محققین، نیم طبی عملہ ، دیگر ملازمین اور پنجاب کے کونے کونے سے آئے ہوئے میرے پیارے بہنوں اور بھائیوں !

PM dedicates Homi Bhabha Cancer Hospital & Research Centre to the Nation at Sahibzada Ajit Singh Nagar (Mohali)

August 24th, 02:22 pm

PM Modi dedicated Homi Bhabha Cancer Hospital & Research Centre to the Nation at Mohali in Punjab. The PM reiterated the government’s commitment to create facilities for cancer treatment. He remarked that a good healthcare system doesn't just mean building four walls. He emphasised that the healthcare system of any country becomes strong only when it gives solutions in every way, and supports it step by step.

وزیراعظم 24 اگست کو ہریانہ اور پنجاب کا دورہ کریں گے

August 22nd, 01:55 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی 24 اگست 2022 کو ہریانہ اور پنجاب کا دورہ کریں گے۔ اس دن وزیراعظم، صحت سے متعلق دو اہم پہل قدمیوں کا افتتاح کریں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ دن میں گیارہ بجے کے قریب، وزیراعظم، ہریانہ میں فرید آباد کے مقام پر امرتا اسپتال کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم موہالی جائیں گے اور سہ پہر دو بج کر پندرہ منٹ کے قریب صاحبزادہ اجیت سنگھ نگر ضلع (موہالی) میں نیو چنڈی گڑھ میں ‘مُلّن پور’ کے مقام پر ‘‘ہومی بھا بھا کینسر اسپتال اور تحقیقی مرکز’’ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

اے ایم نائک ہیلتھ کیئر کامپلیکس، نوساری، گجرات میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

June 10th, 01:07 pm

گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، اسی علاقے کے ایم پی، میرے سینئر ساتھی، جناب سی آر پاٹل، یہاں موجود حکومت گجرات کے دیگر وزرا، ایم ایل اے، نرالی میموریل میڈیکل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین، جناب اے ایم نائک جی، ٹرسٹی جناب بھائی جگنیش نائک جی، یہاں موجود تمام معززین، خواتین و حضرات! آج آپ نے پہلے انگریزی میں سنا، بعد میں گجراتی میں، اب ہندی چھوٹنی نہیں چاہئے تو میں ہندی میں بات کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے اے ایم نائک ہیلتھ کیئر کمپلیکس اور نوساری میں نرالی ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کا افتتاح کیا

June 10th, 01:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اے ایم نائک ہیلتھ کیئر کمپلیکس اور نوساری میں نرالی ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کھریل ایجوکیشن کمپلیکس کاعملی طور پر افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر دیگر کے علاوہ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل بھی موجود تھے۔

آسام میں کینسر اسپتالوں کوقوم کے نام وقف کرنے اور ان کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 28th, 02:30 pm

آسام کے گورنر جناب جگدیش مکھی جی، آسام کے مقبول اور پرجوش وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت بسوا سرما جی، مرکزی کابینہ میں میرے سینئر ساتھی جناب سربانند سونووال جی، جناب رامیشور تیلی جی، ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے جناب رتن ٹاٹا جی۔ حکومت آسام میں وزیر جناب کیشب مہانتا جی، اجنتا نیوگ جی، اتل بورا جی اور اسی سرزمین کی سنتان اور بھارت کی انصاف کی دنیا کو، جنہوں نے بہترین خدمات فراہم کرائیں اور آج پارلیمنٹ میں قانون بنانے کے عمل میں ہمارا ساتھ دے رہے جناب رنجن گوگوئی جی، محترم ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

وزیراعظم نے پورے آسام میں سات کینسر اسپتال قوم کے نام وقف کیے اور سات نئے کینسر اسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھا

April 28th, 02:29 pm

نئی دہلی، 28 اپریل، 2022/وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ڈبرو گڑھ میں آج ایک تقریب میں آسام میں چھ کینسر اسپتالوں کو ملک کے لیے وقف کیا۔ یہ کینسر اسپتال ڈبرو گڑھ ، کوکرا جھاڑ، بار پیٹا، دارانگ، تیز پور، لکھیم پور اور جورہاٹ میں تعمیر کیے گئے ہیں۔ ڈبرو گڑھ اسپتال کو وزیراعظم نے آج سویرے نئے اسپتال کی عمارت کے دورے کے دوران ملک کے لیے وقف کیا۔ وزیراعظم نے ڈبرو گڑھ ، نل باڑی، گول پاڑہ، ناگاؤں ، شیو ساگر، تن سکیہ اور گولا گھاٹ پر سات کینسر اسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھا جو پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں تعمیر کیے جائیں گے۔ آسام کے گورنر جناب جگدیش مکھی آسام کے وزیراعلیٰ جناب ہمنت وسوا سرمامرکزی وزیر جناب سروانند سونووال ، جناب رامیشور تیلی ، بھارت کے سابق چیف جسٹس اور راجیہ سبھا کے رکن جناب رنجن گگوئی اور معروف صنعت کار جناب رتن ٹاٹا بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

وزیر اعظم 28 اپریل کو آسام کا دورہ کریں گے

April 26th, 07:05 pm

نئی دہلی، 26/ اپریل 2022 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 اپریل 2022 کو آسام کا دورہ کریں گے۔ وہ کاربی آنگ لونگ ضلع میں دیپھو کے مقام پر تقریباً گیارہ بجے صبح ’امن، اتحاد و ترقی ریلی‘ سے خطاب کریں گے۔ پروگرام کے دوران وہ تعلیمی شعبے سے متعلق متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس کے بعد دوپہر میں تقریباً 1:45 بجے وزیر اعظم ڈبروگڑھ میں واقع آسام میڈیکل کالج پہنچیں گے اور ڈبرو گڑھ کینسر ہاسپیٹل کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ بعد میں سہ پہر تین بجے وہ ڈبروگڑھ میں کھانیکر گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ مزید چھ کینسر اسپتالوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سات نئے کینسر اسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

کے کے پٹیل سُپر اسپیشلٹی اسپتال کو قوم کے نام وقف کرنے کی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن

April 15th, 11:01 am

آپ سب کو میرا جے سوامی نارائن۔ میرے کچھی بھائی بہنوں کیسے ہو؟ مزے میں؟ ااج کے کے پٹیل سپراسپیشلٹی اسپتال ہماری خدمت میں وقف ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے بھُج میں کے.کے. پٹیل سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل کو قوم کے لئے وقف کیا

April 15th, 11:00 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھُج، گجرات، میں کے. کے.پٹیل سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل کو قوم کے لئے وقف کیا۔ یہ اسپتال شری کَچھی لیوا پٹیل سماج ، بھُج نے تعمیر کرایا ہے۔ گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل اس موقع پر موجود اکابرین میں شامل تھے۔

وزیر اعظم نے ڈاکٹر دیوندر پٹیل کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا

April 05th, 02:59 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کینسر کے مشہور سرجن، ڈاکٹر دیوندر پٹیل کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور کینسر کے علاج میں ڈاکٹر پٹیل کے تعاون کو یاد کیا۔

جن اوشدھی یوجنا کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 07th, 03:24 pm

مجھے آج ملک کے الگ الگ کونے میں کئی لوگوں سے بات کرنے کا موقع ملا، یہ بہت اطمینان بخش تھا۔ حکومت کی کوششوں کا فائدہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے جو لوگ اس مہم میں لگے ہیں، میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ آپ میں سے کچھ ساتھیوں کو آج اعزاز سے نوازنے کا موقع حکومت کو ملا ہے۔ آپ سبھی کو میں جن اوشدھی دوس کی بھی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے جن اوشدھی یوجنا کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی

March 07th, 02:07 pm

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ جن اوشدھی کیندروں کے مالکان اور اسکیم سے مستفید ہونے والے افراد کے ساتھ بات چیت کی ۔ جن اوشدھی ہفتہ یکم مارچ سے ملک بھرمیں منایاجارہاہے تاکہ جینرک دواؤں کے استعمال اور جن اوشدھی پری یوجنا کے فائدوں کے بارے میں بیداری پیداکی جاسکے ۔ اس تقریب کا موضوع ہے :‘‘ جن اوشدھی –جن اپیوگی ’’۔مرکزی وزیرجناب منسکھ مانڈویا اس موقع پر موجود ہونے والوں میں شامل تھے ۔