کابینہ نے 2024-25 میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا میں ایکویٹی میں پیش قدمی کے طریقوں اور ذرائع کو تبدیل کرنے کے ذریعے 10,700 کروڑ روپے کی ایکویٹی کو منظوری دی
November 06th, 03:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی(سی سی ای اے) نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) میں مالی سال 2024-25 میں ورکنگ کیپٹل کے لیے 10,700 کروڑ روپے کی ایکویٹی ڈالنے کو منظوری دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد زرعی شعبے کو تقویت دینا اور ملک بھر میں کسانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ یہ اسٹریٹجک پہل کسانوں کی مددکرنے اور ہندوستان کی زرعی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے حکومت کی ثابت قدمی کو ظاہر کرتا ہے۔کابینہ نے ہونہار طلباءکو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے پی ایم- ودیا لکشمی اسکیم کو منظوری دی تاکہ مالی مشکلات ہندوستان کے کسی بھی نوجوان کو معیاری اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے نہ روک سکیں
November 06th, 03:14 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے پی ایم ودیا لکشمی کو منظوری دے دی ہے، جو مرکزی سیکٹر کی ایک نئی اسکیم ہے،جو ہونہار طلباء کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، تاکہ مالی رکاوٹیں کسی کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے نہ روک سکیں۔ پی ایم ودیا لکشمی ایک اور کلیدی پہل ہے، جو قومی تعلیمی پالیسی 2020 سے نکلی ہے، جس نے سفارش کی تھی کہ ہونہار طلباء کو سرکاری اور نجی ایچ ای آئی دونوں میں مختلف اقدامات کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جانی چاہیے۔ پی ایم ودیا لکشمی اسکیم کے تحت، کوئی بھی طالب علم جو معیاری ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن (کیو ایس ای آئیز)میں داخلہ لیتا ہے، وہ ٹیوشن فیس کی مکمل رقم اور کورس سے متعلق دیگر اخراجات کو پورا کرنے کے لیے بینکوں اور مالیاتی اداروں سے ضمانت سے پاک، ضامن سے پاک قرض حاصل کرنے کا اہل ہوگا۔ اس اسکیم کا انتظام ایک سادہ، شفاف اور طالب علم دوست نظام کے ذریعے کیا جائے گا، جو باہمی طور پر مربوط اور مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا۔مرکزی کابینہ نے آئی این-اسپیس کے زیر اہتمام خلائی شعبے کے لیے 1,000 کروڑ روپے کے وینچر کیپٹل فنڈ کے قیام کو منظوری دی
October 24th, 03:25 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آئی این-اسپیس کے زیر اہتمام خلائی شعبے کے لیے وقف 1000 کروڑ روپے کے وینچر کیپٹل فنڈ کے قیام کو منظوری دی ہے۔کابینہ نے 6,798 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ دو پروجیکٹوں کو منظوری دی اور کنیکٹیویٹی فراہم کرنے، سفر میں آسانی پیدا کرنے، لاجسٹکس کی لاگت کو کم کرنے، تیل کی درآمد کو کم کرنے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ان پروجیکٹوں کو 5 سالوں میں مکمل کیا جائے گا
October 24th, 03:12 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے تقریباً 6,798 کروڑ روپے کی کل تخمینہ لاگت کے ساتھ وزارت ریلوے کے دو پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے مہنگائی بھتہ اور پنشن یافتگان کے لئے مہنگائی راحت کے تین فیصد کے اضافی قسط کو منظوری دی
October 16th, 03:20 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے ، مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے مہنگائی بھتہ (ڈی اے) اور پنشن یافتگان کے لئے مہنگائی راحت (ڈی آر) کے ایک اضافی قسط کی منظوری دی ہے، جو یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہے اوربنیادی تنخواہ / پنشن کے موجودہ 50 فیصد شرح پر 3 فیصد (3فیصد) اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ اضافہ بڑھتی قیمتوں کے خلاف معاوضے کے طور پر ہے۔کابینہ نےوارانسی –پنڈت دین دیال اُپادھیائے ملٹی ٹریکنگ کی تعمیر کو منظوری دی، جس میں دریائے گنگا پر ایک نیا ریل، نیز سڑک اور پُل شامل ہے۔ اِس کا مقصد کنیکٹویٹی کی سہولت فراہم کرنا ، نقل و حرکت میں آسانی کی سہولت بہم پہنچانا، لاجسٹک لاگت کو کم سے کم کرنا ، تیل کی درآمدات میں کمی لانا اور کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کو کم کرنا ہے
October 16th, 03:18 pm
وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج ریلوے کی وزارت کے ایک پروجیکٹ کو منظوری دی، جس کی مجموعی تخمینہ لاگت 2642 کروڑ روپے (تقریباً) ہے۔ مجوزہ ملٹی-ٹریکنگ پروجیکٹ سے آپریشنز میں آسانی ہوگی اور جامع کی صورتحال میں کمی آئے گی۔ جس سے انڈین ریلویز کے سب سے زیادہ مصروف سیکشنوں پر درکار بنیادی ڈھانچہ جاتی ترقی کی ضرورت کی تکمیل ہوگی۔ یہ پروجیکٹ اترپردیش میں وارانسی اور چندولی اضلاع کا احاطہ کرے گی۔کابینہ نے مارکیٹنگ سیزن 26-2025 کے لیے ربیع فصلوں پر کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی ) کو منظوری دی
October 16th, 03:12 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی ( سی سی ای اے ) نے مارکیٹنگ سیزن 26-2025 کے لیے تمام لازمی ربیع فصلوں پر کم ازکم امدادی قیمت ( ایم ایس پی ) میں اضافہ کو منظوری دی ۔کابینہ نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی ) اور دیگر فلاحی اسکیموں کے تحت جولائی 2024 سے دسمبر 2028 تک غذائیت بخش چاول کی مفت فراہمی جاری رکھنے کو منظوری دی
October 09th, 03:07 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے حکومت کی تمام اسکیموں بشمول پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی ) اور دیگر فلاحی اسکیموں وغیرہ کے تحت جولائی 2024 سے دسمبر 2028 تک غذائیت بخش چاول کی عام سپلائی کو اس کی موجودہ شکل میں جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔چاند اور مریخ کے بعد، ہندوستان کی نظر زہرہ پر سائنسی اہداف پر ہے
September 18th, 04:37 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے وینس آربیٹر مشن (وی او ایم) کی ترقی کو منظوری دی ہے، جو کہ چاند اور مریخ سے آگے زہرہ کی تلاش اور مطالعہ کے حکومت کے وژن کی طرف ایک اہم قدم ہوگا۔ زہرہ، زمین کے قریب ترین سیارہ جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ زمین کی طرح کے حالات میں تشکیل ہوا تھا، یہ سمجھنے کا ایک انوکھا موقع فراہم کرتا ہے کہ سیاروں کے ماحول کس طرح بہت مختلف طریقے سے ارتقاء کے مراحل سے گزرے۔ہندوستان ایک بار پھر چاند کی طرف گامزن ہے: اس بار چاند پر اترنے کے بعد زمین پر واپس آئے گا ہندوستان
September 18th, 04:32 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے مشن چندریان -4 کو منظوری دے دی ہے جس کا مقصد چاند پر کامیابی سے اترنے کے بعد زمین پر واپس آنے کے لیے استعمال ہونے والی ٹکنالوجی کا مظاہرہ کرنا نیز چاند سے نمونے لانا اور زمین پر ان کا تجزیہ کرنا ہے۔ یہ چندریان-4 مشن چاند پر ہندوستان کی لینڈنگ (سال 2040 تک منصوبہ بندی) اور زمین پربحفاظت واپسی کے لیے بنیادی ٹیکنالوجی کی صلاحیتیں حاصل کرے گا۔ ڈاکنگ/انڈاکنگ، لینڈنگ، زمین پر محفوظ واپسی اور چاند کے نمونے جمع کرنے اور تجزیہ کرنے کے لیے درکار کلیدی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔کابینہ نےایک ساتھ انتخابات سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات قبول کیں
September 18th, 04:26 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی صدارت میں ایک ساتھ انتخابات سے متعلق تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کو قبول کر لیا ہے۔میڈیا اور تفریحات کا شعبہ نمایاں اقدام کے لیے تیار
September 18th, 04:24 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے ہندوستان میں کمپنیز ایکٹ2013 کے سیکشن 8 کی کمپنی کے طور پر اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس ، گیمنگ، کامکس اور ایکسٹینڈڈ ریئلٹی (اے وی جی سی-ایکس آر) کے لیے نیشنل سینٹر آف ایکسی لنس (این سی او ای) کے قیام کو منظوری دی ہے، جس میں فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری حکومت ہند کے ساتھ شراکت داروں کے طور پر صنعتی اداروں کی نمائندگی کریں گے۔ این سی او ای کا قیام ممبئی، مہاراشٹر میں کیا جائے گا اور یہ ملک میں اے وی جی سی ٹاسک فورس کے قیام کے لیے 23-2022 کے لیے مالیاتی اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر کے بجٹ کے اعلان کے عین مطابق ہے۔کابینہ نے بائیو ٹکنالوجی میں جدید تحقیق اور ترقی میں مدد کے لیے ‘بائیو - رائیڈ’ اسکیم کو منظوری دی
September 18th, 03:26 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج بائیوٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ (ڈی بی ٹی) کے تحت دو اسکیموں، جن میں ایک اسکیم - 'بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ (بائیو- رائیڈ)' ہے ، کے ساتھ بائیو مینوفیکچرنگ اور بائیو فاؤنڈری کے نام سے ایک نئے جزو کے ساتھ ضم کر کے انہیں جاری رکھنے کی منظوری دی۔کابینہ نے پردھان منتری جنجاتیہاُنّت گرام ابھیان کو منظوری دی
September 18th, 03:20 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے پردھان منتری جنجاتیہ اُنّت گرام ابھیان کو منظوری دی جس میں مجموعی طور پر 79,156 کروڑ روپے (مرکزی حصہ: 56,333 کروڑ روپے اور ریاستی حصہ: 22,823 کروڑ روپے) کے اخراجات کا تخمینہ ہےتاکہقبائلی اکثریتی دیہاتوں اور خواہش مند اضلاع میں قبائلی خاندانوں کے لیے تکمیل کوریج کو اپنا کرقبائلی برادریوں کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنایا جائے۔کابینہ نے پردھان منتری اَنّ داتا آئے سنرکشن ابھیان ( پی ایم – آشا ) کی اسکیموں کو جاری رکھنے کی منظوری دی
September 18th, 03:16 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے کسانوں کو منافع بخش قیمتیں فراہم کرنے اور صارفین کے لیے ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے پردھان منتری اَنّ داتا آئے سنرکشن ابھیان ( پی ایم – آشا ) کی اسکیموں کو جاری رکھنے کو منظوری دی ہے۔کابینہ نے ربیع سیزن 2024 (یکم اکتوبر 2024 سے 31 مارچ 2025 تک) کے لیے فاسفیٹک اور پوٹاسک (پی اینڈکے) کھادوں پرغذائیت پر مبنی سبسڈی (این بی ایس) کی شرحوں کو منظوری دی
September 18th, 03:14 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ربیع سیزن 2024 (یکم اکتوبر 2024 سے 31 مارچ 2025 تک) کے لئے فاسفیٹک اور پوٹاسک (پی اینڈ کے) کھادوں پر غذائیت پر مبنی سبسڈی ( این بی ایس) کی شرحیں طے کرنے کی کیمیکلز اور کھادوں کی وزارت کی تجویز کو منظور ی دے دی ہے۔کابینہ نے دو سال کی مدت میں 10,900 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ پی ایم الیکٹرک ڈرائیو ریوولیوشن ان انوویٹو وہیکل انہانسمنٹ (پی ایم ای ڈرائیو) اسکیم کو منظوری دی
September 11th, 08:59 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ملک میں برقی گاڑیوں کی نقل و حرکت کے فروغ کے لیے ’پی ایم الیکٹرک ڈرائیو ریوولیوشن ان انوویٹو وہیکل انہانسمنٹ (پی ایم ای ڈرائیو) اسکیم‘ کے عنوان سے اسکیم کے نفاذ کے لیے بھاری صنعتوں کی وزارت کی تجویز کو منظوری دی ہے۔کابینہ نے دو سالوں میں 2,000 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ موسم کے لیے تیار اور ماحولیاتی لحاظ سے اسمارٹ بھارت بنانے کے لیے ’مشن موسم‘ کو منظوری دی
September 11th, 08:19 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج دو سالوں میں 2,000 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ’مشن موسم‘ کو منظوری دی۔کابینہ نے مالی سال 2024-25 سے 2028-29 تک کی مدت کے لیے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا – IV (پی ایم جی ایس وائی - IV) کے نفاذ کی منظوری دی
September 11th, 08:16 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ نے آج ، مالی سال 2024-25 سے 2028-29 کے دوران پردھامنتری سڑک یوجنا – IV (پی ایم جی ایس وائی - IV) کے نفاذ کے لیے دیہی ترقیات کے محکمے کی تجویز کو منظوری دے دی۔کابینہ نے پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے ذریعہ ای بسوں کی خریداری اور چلانےکے لیے پی ایم-ای بس سیوا-پیمنٹ سیکورٹی میکانزم (پی ایس ایم) اسکیم کو منظوری دی
September 11th, 08:14 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ذریعہ ای بسوں کی خریداری اور چلانے کے لیے 3,435.33 کروڑ روپے کی لاگت والی ’’پی ایم-ای بس سیوا-پیمنٹ سیکورٹی میکانزم (پی ایس ایم) اسکیم‘‘ کو منظوری دی ہے۔