
PM chairs a high-level meeting to review the progress of Cooperative sector
March 06th, 05:30 pm
PM Modi chaired a high-level meeting to review the progress of the cooperative sector earlier today. Discussions were held on promoting Sahkar Se Samruddhi bringing transformation through technological advancements in the sector, plans to increase the participation of youth and women in cooperatives, and the various initiatives of the Ministry of Cooperation.
بہار کے بھاگلپور میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 24th, 02:35 pm
اسٹیج پر موجودگورنر جناب عارف محمد خان جی، بہار کے ہر دل عزیز اوربہار کی ترقی کے لیے پوری طرح وقف ہمارے پیارےوزیر اعلی نتیش کمار جی ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی شیوراج سنگھ چوہان جی ، جیتان رام مانجھی جی ، للن سنگھ جی ، گری راج سنگھ جی ، چراغ پاسوان جی ، وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر جی ، بہار سرکارکے نائب وزیر اعلی سمراٹ چودھری جی ، وجے سنہا جی ، ریاست کے دیگر وزرا اور عوامی نمائندے ، یہاں موجود معززین اور بہار کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو ں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پی ایم کسان سمان ندھی کی19ویں قسط جاری کی، بھاگلپور، بہار سے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا
February 24th, 02:30 pm
کسانوں کی بہبود کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کے مطابق وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھاگلپور، بہار سے پی ایم کسان سمان ندھی کی19ویں قسط جاری کی۔ اس موقع پر انہوں نے کئی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز بھی کیا۔ جناب مودی نے تمام معززین اور عوام کا خیرمقدم کیا جو اس تقریب میں عملی طور پر شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مہا کمبھ کے مقدس دور میں مندراچل کی سرزمین پر قدم رکھنا میرے لئے بڑی خوش قسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جگہ روحانیت، وراثت کے ساتھ ساتھ وکست بھارت کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ شہید تلکا مانجھی کی سرزمین ہے اور ساتھ ہی سلک سٹی کے نام سے بھی مشہور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابا اجگئ بیناتھ کی مقدس سرزمین پر بھی آنے والی مہا شیوراتری کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ پی ایم کسان کی 19ویں قسط کو ایسے مقدس لمحے کے دوران جاری کیا گیا اور تقریباً 22,000 کروڑ روپے براہ راست منتقلی کے ذریعے فائدہ حاصل کرنے والےکسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کرائے گئے۔بھارت ٹیکس 2025 میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
February 16th, 04:15 pm
آج بھارت منڈپم بھارت ٹیکس کے دوسرے ایونٹ کا گواہ بن رہا ہے۔ اس میں ہماری روایات کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ بھارت کے امکانات بھی نظر آتے ہیں۔ یہ ملک کے لیے اطمینان کی بات ہے کہ ہم نے جو بیج لگایا ہے وہ تیز رفتاری سے برگد کا درخت بننے کی راہ پر بڑھ رہا ہے۔ بھارت ٹیکس اب ایک میگا گلوبل ٹیکسٹائل ایونٹ بن رہا ہے۔ اس بار ویلیو چین کا پورا اسپیکٹرم، اس سے وابستہ 12 گروپ یہاں حصہ لے رہے ہیں۔ لوازمات، ملبوسات، مشینری، کیمیکلز اور رنگوں کی بھی نمائش کی گئی ہے۔ بھارت ٹیکس دنیا بھر کے پالیسی سازوں ، سی ای اوز اور صنعت کے رہنماؤں کے لیے مصروفیت ، تعاون اور شراکت داری کے لیے ایک بہت مضبوط پلیٹ فارم بنتا جارہا ہے۔ اس ایونٹ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کی کاوشیں انتہائی قابل ستائش ہیں، میں اس کے کام میں شامل تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نریندر موودی نے بھارت ٹیکس 2025 سے خطاب کیا
February 16th, 04:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بھارت ٹیکس 2025 سے خطاب کیا۔ انھوں نے اس موقع پر نمائش کے لیے واک تھرو بھی لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بھارت ٹیکس 2025 میں سبھی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ آج بھارت منڈپم بھارت ٹیکس کا دوسرا ایڈیشن دیکھ رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس تقریب نے ہمارے ورثے کے ساتھ ساتھ وکست بھارت کے امکانات کی ایک جھلک پیش کی ہے، جو بھارت کے لیے فخر کی بات ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت ٹیکس اب ایک میگا گلوبل ٹیکسٹائل ایونٹ بن رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ویلیو چین کے سپیکٹرم سے متعلق تمام بارہ برادریاں اس بار اس تقریب کا حصہ بنی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہاں لوازمات، ملبوسات، مشینری، کیمیکلز اور رنگوں کی نمائشیں بھی منعقد کی گئیں۔ وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت ٹیکس دنیا بھر کے پالیسی سازوں ، سی ای اوز اور صنعت کے رہنماؤں کے لیے مصروفیت ، تعاون اور شراکت داری کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم بنتا جارہا ہے۔ انھوں نے ایونٹ کے انعقاد میں شامل تمام اسٹیک ہولڈروں کی کاوشوں کو سراہا۔ای ٹی ناؤ گلوبل بزنس سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 15th, 08:30 pm
پچھلی بار جب میں ای ٹی ناؤ سمٹ میں آیا تھا، الیکشن ہونے والے تھے۔ اور اس وقت میں نے آپ کے درمیان نہایت عاجزی کے ساتھ یہ کہا تھا کہ ہماری تیسری مدت میں ہندوستان ایک نئی رفتار کے ساتھ کام کرے گا۔ میں مطمئن ہوں کہ آج یہ رفتار نظر آرہی ہے اور ملک بھی اس کا ساتھ دے رہا ہے۔ نئی حکومت کے قیام کے بعد ملک کی کئی ریاستوں میں بی جے پی-این ڈی اے کو مسلسل عوام کا آشیرواد مل رہا ہے! جون میں، اڈیشہ کے لوگوں نے ترقی یافتہ ہندوستان کی قرارداد کو تحریک دی، پھر ہریانہ کے لوگوں نے اس کی حمایت کی اور اب دہلی کے لوگوں نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ یہ اس بات کا اعتراف ہے کہ کس طرح آج ملک کے لوگ ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کی طرف کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ای ٹی ناؤ گلوبل بزنس سمٹ2025 سے خطاب کیا
February 15th, 08:00 pm
آج، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں ای ٹی ناؤ گلوبل بزنس سمٹ 2025 میں خطاب کرتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ پچھلے ایڈیشن میں انہوں نے عاجزی کے ساتھ کہا تھا کہ بھارت اپنی تیسری مدت میں ایک نئی رفتار سے کام کرے گا۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ آج یہ رفتار واضح طور پر نظر آ رہی ہے اور ملک بھر سے اس کو بھرپور حمایت مل رہی ہے۔ انہوں نے اڈیشہ، مہاراشٹر، ہریانہ اور نئی دہلی کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وکست بھارت کے عزم کے لیے زبردست حمایت کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم نے اسے ملک کے شہریوں کی طرف سے ایک تسلیم شدہ حقیقت قرار دیا کہ وہ ایک ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کے حصول میں کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں۔پیرس میں انڈیا-فرانس سی ای او فورم میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 12th, 12:45 am
اس کمرے میں، میں ایک حیرت انگیز توانائی، جوش اور تحرک محسوس کرتا ہوں۔ یہ صرف ایک عام کاروباری واقعہ نہیں ہے۔ یہ ہندوستان اور فرانس کے بہترین کاروباری ذہنوں کا سنگم ہے۔ سی ای او فورم کی ابھی پیش کی گئی رپورٹ خوش آئند ہے۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ سب انوویٹ، کولابوریٹ اور ایلیویٹ کے منتر کے ساتھ کام کر رہے ہیں، آپ صرف بورڈ روم کنکشن نہیں بنا رہے ہیں۔ آپ سبھی ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کو بھی مضبوط کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے 14ویں بھارت -فرانس سی ای اوز فورم سے خطاب کیا
February 12th, 12:25 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئل میکرون نے آج پیرس میں 14 ویں بھارت -فرانس سی ای اوز فورم سے مشترکہ طور پر خطاب کیا۔ فورم میں دفاع، ایرو اسپیس، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، انفراسٹرکچر، جدید مینوفیکچرنگ، مصنوعی ذہانت، لائف سائنسز، تندرستی اور طرز زندگی، اور خوراک اور مہمان نوازی جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، دونوں اطراف سے کمپنیوں کے متنوع گروپ کے سی ای اوز جمع ہوئے۔Every citizen of Delhi is saying – AAP-da Nahin Sahenge…Badal Ke Rahenge: PM Modi
January 05th, 01:15 pm
Prime Minister Narendra Modi addressed a massive and enthusiastic rally in Rohini, Delhi today, laying out a compelling vision for the city’s future under BJP’s governance. With resounding cheers from the crowd, the Prime Minister called upon the people of Delhi to usher in an era of good governance by ending a decade of administrative failures and empowering a “double-engine government” to transform the capital into a global model of urban development.PM Modi Calls for Transforming Delhi into a World-Class City, Highlights BJP’s Vision for Good Governance
January 05th, 01:00 pm
Prime Minister Narendra Modi addressed a massive and enthusiastic rally in Rohini, Delhi today, laying out a compelling vision for the city’s future under BJP’s governance. With resounding cheers from the crowd, the Prime Minister called upon the people of Delhi to usher in an era of good governance by ending a decade of administrative failures and empowering a “double-engine government” to transform the capital into a global model of urban development.او این ڈی سی نے چھوٹے کاروبارکو بااختیار بنانے اور ای- کامرس میں انقلاب لانے میں تعاون کیا ہے: وزیر اعظم
January 02nd, 10:23 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چھوٹے کاروبار کو بااختیار بنانے اور ای کامرس میں انقلاب لانے میں او این ڈی سی کے تعاون کو اجاگر کیا اور کہا کہ یہ ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔کویت میں انڈین کمیونٹی کی’ھلا مودی‘تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا ترجمہ
December 21st, 06:34 pm
میں ابھی دو ڈھائی گھنٹے پہلے کویت پہنچا ہوں۔ اور جب سے میں نے یہاں قدم رکھا ہے، میں نے چاروں طرف سے تعلق اور گرمجوشی کا ایک انوکھا احساس کیا ہے۔ آپ سبھی بھارت کی مختلف ریاستوں سے آئے ہیں لیکن آپ سب کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میرے سامنے کوئی چھوٹابھارت زندہ ہو گیا ہو۔ یہاں میں شمال، جنوب، مشرق اور مغرب کے لوگوں کو مختلف زبانیں اور بولیاں بولتے دیکھتا ہوں۔ پھر بھی، سب کے دلوں میں ایک ہی گونج ہے، سب کے دلوں میں ایک گونجنے والا نعرہ ہے – بھارت ماتا کی جئے، بھارت ماتا کی جئے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کویت میں ’ہالا مودی‘ پروگرام میں بھارتی برادری سے خطاب کیا
December 21st, 06:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے شیخ سعد العبداللہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں ایک خصوصی پروگرام ’ہالا مودی‘ میں کویت میں مقیم بھارتی برادری کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کیا۔ کویت میں کمیونٹی کے مختلف طبقوں کی نمائندگی کرنے والے بھارتی شہریوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔پریاگ راج میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 13th, 02:10 pm
میں پریاگ راج میں سنگم کی اس مقدس سرزمین کو عقیدت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں ۔ میں مہاکمبھ میں شرکت کرنے والے تمام سنتوں اور سادھوؤں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں ۔ میں خاص طور پر ان ملازمین ، کارکنوں اور صفائی ستھرائی کے کارکنوں کا خصوصی طور پر خیر مقدم کرتا ہوں جو مہاکمبھ کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔ دنیا کی اتنی بڑی تقریب، روزانہ لاکھوں عقیدت مندوں کے استقبال اور خدمت کی تیاری، لگاتار 45 دن تک مہایگیہ، نیا شہر بنانے کی بڑی مہم ، پریاگ راج کی اس سرزمین پر ایک نئی تاریخ تخلیق کی جا رہی ہے۔ اگلے سال مہا کمبھ کا انعقاد ملک کی ثقافتی ، روحانی شناخت کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا اور میں بڑے اعتماد کے ساتھ ، بڑے احترام کے ساتھ کہتا ہوں ، اگر مجھے اس مہاکمبھ کو ایک جملے میں بیان کرنا پڑے تو میں کہوں گا کہ یہ اتحاد کا ایسا مہا یگیہ ہوگا ، جس پر پوری دنیا میں مباحثہ ہوگا ۔ میں آپ سب کے لیے اس تقریب کی شاندار اور روحانی کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے پریاگ راج میں تقریباً 5500 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور آغاز کیا
December 13th, 02:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے پریاگ راج میں تقریباً 5500 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور آغاز کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے پریاگراج، سنگم کی مبارک سرزمین پر عقیدت میں سر جھکایا اور مہاکمبھ میں شرکت کرنے والے سنتوں اور سادھوؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے ان ملازمین، شرمکوں اور صفائی ملازمین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے مہاکمبھ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔ مہاکمبھ کے شاندار پیمانے اور سائز پر غور کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کے سب سے بڑے اجتماعات میں سے ایک ہے جہاں 45 دنوں تک چلنے والے مہایاجنا کے لیے روزانہ لاکھوں عقیدت مندوں کا استقبال کیا جاتا ہے اور اس موقع کے لیے پورا ایک نیا شہر قائم کیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پریاگ راج کی سرزمین پر ایک نئی تاریخ لکھی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اگلے سال مہاکمبھ کا انعقاد ملک کی روحانی اور ثقافتی شناخت کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا اور کہا کہ اتحاد کے اس طرح کے ’مہا یگیہ‘ پر پوری دنیا میں بحث کی جائے گی۔ انہوں نے مہاکمبھ کے کامیاب انعقاد کے لیے لوگوں سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اڑیشہ پرب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 24th, 08:48 pm
مرکزی کابینہ کے میرے رفقا جناب دھرمیندر پردھان جی ، جناب اشونی ویشنو جی ، اوڈیہ سماج کے صدر جناب سدھارتھ پردھان جی ، اوڈیہ سماج کے دیگر عہدیدار ان، اڈیشہ کے تمام فنکار ، دیگر معززین ، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے’اڈیشہ پرب 2024‘ کی تقریبات میں شرکت کی
November 24th, 08:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اڈیشہ پرب 2024‘ کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اڈیشہ کے تمام بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش کیا جو اس تقریب میں موجود تھے۔ انہوں نے اس سال سوبھاو کوی گنگادھر مہر کی سو ویں برسی کا ذکر کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر انہوں نے بھکت دسیا بھوری، بھکت سالبیگا اور اڑیہ بھگوت کے مصنف شری جگناتھ داس کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔The bond between India & Guyana is of soil, of sweat, of hard work: PM Modi
November 21st, 08:00 pm
Prime Minister Shri Narendra Modi addressed the National Assembly of the Parliament of Guyana today. He is the first Indian Prime Minister to do so. A special session of the Parliament was convened by Hon’ble Speaker Mr. Manzoor Nadir for the address.وزیر اعظم نےگیانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا
November 21st, 07:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کی پارلیمنٹ کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس عزت مآب اسپیکر جناب منظور نادر نے طلب کیا تھا۔