مہاراشٹر میں 511 پرمود مہاجن گرامین کوشلیا وکاس کیندروں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 19th, 05:00 pm
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے جی، نائب وزیر اعلیٰ بھائی دیویندر فڑنویس جی، اجیت پوار جی، جناب منگل پربھات لودھا جی، ریاستی حکومت کے دیگر تمام وزرا، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم نے مہاراشٹر میں 511 پرمود مہاجن گرامین کوشلیہ وکاس کیندروں کا آغاز کیا
October 19th, 04:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مہاراشٹر میں 511 پرمود مہاجن گرامین کوشلیہ وکاس کیندروں کا آغاز کیا۔ مہاراشٹر کے 34 دیہی اضلاع میں قائم یہ کیندر دیہی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں ہنر مندی کے تربیتی پروگرام منعقد کریں گے۔حیدرآباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 08th, 12:30 pm
پری- مینا، سودرا سوئدری- منولارا، می اندریکی، نہ ہردے پوروک نمسکار- مولو۔ میں عظیم انقلابیوں کی سرزمین تلنگانہ کو سلام کرتا ہوں۔ آج مجھے ایک بار پھر تلنگانہ کی ترقی کو مزید تحریک دینے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ کچھ دیر پہلے تلنگانہ-آندھرا پردیش کو جوڑنے والی ایک اور وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ہے۔ یہ جدید ٹرین اب بھاگیہ لکشمی مندر کے شہر کو بھگوان شی وینکٹیشور دھام تروپتی سے جوڑے گی۔ یعنی ایک طرح سے یہ وندے بھارت ایکسپریس آستھا، جدیدیت، ٹیکنالوجی اور سیاحت کو جوڑنے والی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج یہاں 11,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ یہ تلنگانہ کے ریل اور روڈ کنکٹیوٹی سے متعلق منصوبے ہیں، صحت کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبے ہیں۔ میں آپ کو، تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، اور ترقی کے ان تمام منصوبوں کے لیے آپ کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے تلنگانہ کے حیدرآباد میں 11,300 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا
April 08th, 12:10 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، تلنگانہ میں حیدرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں 11,300 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا۔ ان پروجیکٹوں میں ایمس بی بی نگر، حیدرآباد کا سنگ بنیاد رکھنا، پانچ نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں اور سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی از سر نو تعمیر شامل ہے۔ انہوں نے ریلوے سے متعلق دیگر ترقیاتی منصوبوں کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ اس سے پہلے دن میں، وزیر اعظم نے حیدرآباد کے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر سکندرآباد-تروپتی وندے بھارت ایکسپریس کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔بھوپال اور نئی دہلی کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس کوجھنڈی دکھا کر روانہ کرنےکی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
April 01st, 03:51 pm
مدھیہ پردیش کے گورنر شری منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج جی، ریلوے کے وزیر اشونی جی، دیگر تمام معززین اور بھوپال کے میرے پیارے بھائیواور بہنو جو بڑی تعداد میں یہاں آئے ہیں!وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے بھوپال کے رانی کملا پتی اسٹیشن سے وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھائی
April 01st, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے بھوپال میں رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن سے بھوپال اور نئی دہلی کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ جائے تقریب پر پہنچ کر وزیر اعظم نے رانی کملا پتی - نئی دہلی وندے بھارت ایکسپریس کا معائنہ کیا اور ٹرین کے بچوں اور عملے سے بھی بات چیت کی۔خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 10th, 10:23 am
یہ ہم سب کے لیے خوشی کی بات ہے کہ ملک نے اس سال کے بجٹ کو 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے ہدف کو پورا کرنے کی شروعات کے طور پر دیکھا ہے۔ بجٹ کو مستقبل کے امرت کال کے نقطہ نظر سے دیکھا اور پرکھا گیا ہے۔ یہ ملک کے لیے ایک اچھی علامت ہے کہ ملک کے شہری بھی ان اہداف سے منسلک ہو کر اگلے 25 سالوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔وزیر اعظم نے ‘‘خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانا ’’ کے موضوع پر ما بعد بجٹ ویبینار سے خطاب کیا
March 10th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے موضوع پرمابعد بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کے لیے آرا اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے منعقد کیے گئے 12 مابعد بجٹ ویبنارز کے سلسلے کی یہ 11 ویں کڑی ہے۔مالیاتی سیکٹر کے موضوع پر منعقدہ بجٹ کے بعد کے ویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 07th, 10:14 am
بجٹ کے بعد کے ویبینار کے ذریعے حکومت بجٹ کے نفاذ میں اجتماعی ملکیت اور مساوی شراکت داری کا ایک مضبوط راستہ تیار کر رہی ہے۔ اس ویبینار میں آپ کے خیالات اور تجاویز بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ میں اس ویبینار میں آپ سب کا پرتپاک استقبال کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے ‘ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مالیاتی خدمات کی کارکردگی میں اضافہ’ کے موضوع پر مابعد بجٹ ویبینار سے خطاب کیا
March 07th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 'ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مالیاتی خدمات کی کارکردگی میں اضافہ' کے موضوع پر ما بعد بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے مقصد سے حکومت کی طرف سے منعقد کیے گئے 12 ما بعد بجٹ ویبنار کے سلسلے کی یہ دسویں کڑی ہے۔ویڈیو پیغام کے ذریعے گجرات روزگار میلہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 06th, 04:35 pm
ساتھیوں، چاروں طرف ہولی کے تہوار کی گونج سنائی دیتی ہے۔ میں بھی آپ سب کو ہولی کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ آج کی تقریب نے ہولی کے اس اہم تہوار پر ہزاروں خاندانوں کی خوشیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ گجرات میں مختصر عرصے میں دوسری بار روزگار میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ میں اس کام کے لیے ہمارے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔گجرات روزگار میلہ سے وزیر اعظم کا خطاب
March 06th, 04:15 pm
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ہولی کا تہوار قریب ہے اور گجرات روزگار میلہ کی تنظیم، ان ا فراد کے لیے تہواروں کو خوشیوں کودوگنا کر دے گی جنھیں تقرری کے لیٹرحاصل ہوں گے۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ گجرات میں روزگار میلہ دوسری بار ہو رہا ہے، وزیر اعظم نے نوجوانوں کو مسلسل مواقع فراہم کرنے اور ملک کی ترقی میں ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ مرکزی حکومت کے تمام محکمے اور این ڈی اے کی ریاستی حکومتیں، زیادہ سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے مطلع کیا کہ مرکزی حکومت کے علاوہ این ڈی اے کی حکومت کے تحت 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مسلسل روزگار میلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نئی ذمہ داری سنبھالنے والے نوجوان، پوری محنت اور لگن کے ساتھ امرت کال کی قراردادوں کو پورا کرنے میں حصہ رسدی کریں گے۔صحت اور طبی تحقیق کےموضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے وزیراعظم کےخطاب کامتن
March 06th, 10:30 am
جب ہم ہیلتھ کیئر کے بارے میں بات کرتے ہیں تو اسے پری کووڈ ایرا اور پوسٹ پینڈیمک ایرا کی تقسیم کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔ کورونا نے پوری دنیا کو دکھایا اور سکھایا ہے کہ جب اتنی بڑی آفت آتی ہے تو خوشحال ممالک کے ترقی یافتہ نظام بھی منہدم ہو جاتے ہیں۔ دنیا کی توجہ اب پہلے سے کہیں زیادہ ہیلتھ کیئر پر مبذول ہوگئی ہے، لیکن ہندوستان کا نقطہ نظر صرف ہیلتھ کیئر تک ہی محدود نہیں ہےبلکہ ہم ایک قدم آگے بڑھ کر فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اسی لیے ہم نے دنیا کے سامنے ایک وِژن رکھا ہے - ’ایک زمین ایک صحت‘(ون ارتھ – ون ہیلتھ)، یعنی جانداروں کے لیے، چاہے وہ انسان ہوں، جانور ہوں، پودے ہوں، ہم نے سب کے لیے ایک مکمل حفظان صحت کی بات کی ہے۔ کورونا کی عالمی وبا نے ہمیں یہ بھی سکھایا ہے کہ سپلائی چین کتنی اہم ہو گئی ہے۔ جب وبا اپنے عروج پر تھی تب ادویات، ویکسین، طبی آلات جیسی زندگی بچانے والی چیزیں بدقسمتی سے کچھ ممالک کے لیے ہتھیار بن چکی تھیں۔ گزشتہ برسوں کے بجٹ میں ہندوستان نے ان تمام موضوعات پر بہت زیادہ توجہ دی ہے۔ ہم مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ بیرونی ممالک پر ہندوستان کا انحصار کم سے کم ہو۔ اس میں آپ تمام حصص داروں کا بہت بڑا کردار ہے۔وزیراعظم نے صحت اورطبی تحقیق کے بارے میں بجٹ کے بعد کے ایک ویبنار سے خطاب کیا
March 06th, 10:00 am
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ‘‘صحت اورطبی تحقیق ’’ کے موضوع پر بجٹ کے بعد کے ایک ویبنارسے خطاب کیا۔ یہ حکومت کی جانب سے منعقد کئے جانے والے بجٹ کے بعد کے 12ویبنارس کے سلسلے کا 9واں ویبنارہے ، تاکہ مرکزی بجٹ 2023میں اعلان کردہ پہل قدمیوں کے موثرنفاذ کی غرض سے خیالات اور تجاویز طلب کی جاسکے ۔’مشن موڈ میں سیاحت کی ترقی‘ کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 03rd, 10:21 am
اس ویبینار میں موجود تمام معززین کا خیرمقدم ہے ۔ آج کا نیا ہندوستان نئے ورک کلچر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس بار بھی بجٹ کو خوب پذیرائی ملی ہے، ملک کے عوام نے اسے بہت مثبت انداز میں لیا ہے۔ اگر پرانا ورک کلچر ہوتا تو ایسے بجٹ ویبینار کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہ ہوتا۔ لیکن آج ہماری حکومت بجٹ سے پہلے اور بجٹ کے بعد ہرحصص دار سے تفصیلی بات چیت کرتی ہے، انہیں ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کرتی ہے۔ بجٹ کا زیادہ سے زیادہ نتیجہ کیسے حاصل کیا جائے، بجٹ کو مقررہ مدت کے اندر کیسے نافذ کیا جائے، یہ ویبینار بجٹ میں مقرر کردہ اہداف کے حصول میں ایک محرک کا کام کرتا ہے۔ آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ مجھے حکومت کے سربراہ کے طور پر کام کرتے ہوئے 20 سال سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے۔ اس تجربے کا ایک نچوڑ یہ بھی ہے کہ جب تمام حصص دار کسی پالیسی سے متعلق فیصلے میں شامل ہوتے ہیں تو مطلوبہ نتیجہ بھی مقررہ وقت کے اندر برآمدہوتا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں ہونے والے ویبیناروں میں ہزاروں لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوئے، دن بھر سبھی نے بہت گہرائی سے غوروفکر کیا اور میں کہہ سکتا ہوں کہ مستقبل کے لیے بہت اہم تجاویز سامنے آئیں ۔اب آج جو بجٹ ہے اس پر فوکس کیا اور بہت اچھی تجاویز سامنے آئیں کہ کیسے آگے بڑھنا ہے۔ اب آج ہم یہ بجٹ ویبنار ملک کے سیاحتی شعبے کی بازیابی کے لیے کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے ‘مشن موڈ میں سیاحت کی ترقی’ پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا
March 03rd, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘مشن موڈ میں سیاحت کی ترقی’کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے منعقد کیے جانے والے 12 پوسٹ بجٹ ویبنیار کی سیریز کا یہ ساتواں ویبینار ہے۔وزیراعظم کا بجٹ کے بعد ویبینار میں ’ٹیکنالوجی کےاستعمال کے ساتھ زندگی گزارنے میں آسانی‘پر خطاب کا متن
February 28th, 10:05 am
قومی سائنس ڈے پر آج کے بجٹ ویبنار کا موضوع بہت اہم ہے۔ 21ویں صدی کا بدلتا ہوا ہندوستان اپنے شہریوں کو ٹیکنالوجی کی طاقت سے مسلسل بااختیار بنا رہا ہے۔ گزشتہ برسوں میں ہماری حکومت کے ہر بجٹ میں ٹیکنالوجی کی مدد سے اہل وطن کی زندگی میں مزید آسانی پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس بجٹ میں بھی ہماری کوشش رہی ہے کہ ٹیکنالوجی کو ترجیح دی جائے لیکن ساتھ ہی انسانی رابطے کو بھی۔وزیر اعظم نے ‘ٹیکنالوجی کے استعمال سے رہن سہن میں سہولت ’ کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا
February 28th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے‘ ٹیکنالوجی کے استعمال سے رہن سہن میں آسانی’ کے موضوع پر ایک پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ یہ 12 پوسٹ بجٹ ویبنار کی سیریز کا پانچواں ویبنار ہے جس کا اہتمام حکومت نے مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کے مؤثر نفاذ کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے کیا ہے۔’ریچنگ دی لاسٹ مائل‘ کے موضوع پر منعقد پوسٹ بجٹ ویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 27th, 10:16 am
عام طور پر یہ روایت رہی ہے کہ بجٹ کے بعد پارلیمنٹ میں بجٹ کے حوالے سے بحث ہوتی ہے اور یہ ضروری بھی ہے اور مفید بھی۔ لیکن ہماری حکومت نے بجٹ پر بحث کو ایک قدم آگے بڑھایا ہے۔ پچھلے کچھ برسوں سے، ہماری حکومت نے بجٹ کی تیاری سے پہلے بھی اور بجٹ کے بعد بھی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ غور و خوض کی ایک نئی روایت شروع کی ہے۔ یہ عمل درآمد کے لحاظ سے، ٹائم باؤنڈ ڈیلیوری کے نقطہ نظر سے بہت ہی اہم ہے۔ اس سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی ہر ایک پائی کے مناسب استعمال کو بھی یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں، میں نے مختلف شعبوں کے ماہرین سے گفتگو کی ہے۔ آج ریچنگ دی لاسٹ مائل، جسے مہاتما گاندھی کہا کرتے تھے کہ آپ کی پالیسیاں، آپ کے منصوبے آخری سرے پر بیٹھے شخص تک کتنی جلدی پہنچتے ہیں، کیسے پہنچتے ہیں، یہ بہت اہم ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ آج اس موضوع پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک وسیع صلاح و مشورہ کیا جارہاہے کہ بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کے جتنے کام ہیں، اتنا بجٹ ہے، ہم اسے پوری شفافیت کے ساتھ مستحقین تک کیسے پہنچا سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے ‘آخری میل تک رسائی’ پر بجٹ ویبینار سے خطاب کیا
February 27th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘‘آخری میل تک رسائی ’’کے موضوع پر ایک بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ یہ بجٹ کے بعد 12 ویبینارز کے سلسلے کی چوتھی کڑی ہے جس کا اہتمام حکومت نے مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کے مؤثر نفاذ کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے کیا ہے۔