وزیر اعظم نے ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کا آغاز کیا
June 05th, 02:21 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کا آغاز کیا ہے۔جناب مودی نے دہلی کے بودھ جینتی پارک میں پیپل کا ایک درخت بھی لگایا۔ انہوں نے سبھی لوگوں سے ہمارے کرہ ارض کو بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کی بھی اپیل کی ہے اور بتایا کہ پچھلی دہائی میں ہندوستان نے متعدد اجتماعی کوششیں کی ہیں، جن کی وجہ سے ملک بھر میں جنگلات کے رقبے میں اضافہ ہوا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ یہ پائیدار ترقی کی طرف ہماری جستجو کے لیے بہت اچھا ہے۔