دربھنگا، بہار میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھے جانے، افتتاح کیے جانے اور قوم کے نام وقف کیے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 13th, 11:00 am

راجا جنک، سیتا میاّ کوی راج ودیاپتی کے ای پاون متھلا بھومی کے نمن کریں چھی۔ گیان۔ دھان۔ پان۔ مکھان۔۔۔ یہ سمردھ گوروشالی دھرتی پر اپنے سب کے ابھی نندن کرے چھی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار میں 12,100 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور قوم کو وقف کیا

November 13th, 10:45 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار کے دربھنگہ میں تقریباً 12,100 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ ترقیاتی منصوبوں میں صحت، ریل، سڑک، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے شعبے شامل ہیں۔

پالی کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کے ہندوستانی حکومت کے فیصلے نے بھگوان بدھ کے نظریات پر یقین رکھنے والوں میں خوشی کاجذبہ پیدا کردیا ہے: وزیر اعظم

October 24th, 10:43 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پالی کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کے ہندوستانی حکومت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نے بھگوان بدھ کےنظریات پر یقین رکھنے والوں میں خوشی کا جذبہ پیدا کیا ہے۔ جناب مودی نے کولمبو میں آئی سی سی آر کے زیر اہتمام ’کلاسیکی زبان کے طور پر پالی‘پرپینل مباحثے میں حصہ لینے والے مختلف ملکوں کے اسکالرزاور بھشکوؤں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

بین الاقوامی ابھیدھم دیوس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 17th, 10:05 am

وزیر ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت جی، اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو جی، بھنتے بھدنت راہل بودھی مہاتھیرو جی، قابل احترام چانگچپ چھودین جی، مہاسنگھ کے تمام معزز اراکین، معززین، سفارتی برادری کے اراکین، بدھ مت کے اسکالرز، دھّم کے پیروکار، خواتین و حضرات۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بین الاقوامی ابھیدھم دیوس منانے اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا

October 17th, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں بین الاقوامی ابھیدھم دیوس منانے اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔ ابھیدھم دیوس ، ابھیدھم کی تعلیم کے بعد آسمانی دائرے سے بھگوان بدھ کے نزول کی یاد مناتا ہے۔ پالی کو ایک کلاسیکی زبان کے طور پر حال ہی میں تسلیم کرنے سے اس سال کے ابھیدھم دیوس کی تقریبات کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ ابھیدھم پر بھگوان بدھ کی تعلیمات اصل میں پالی زبان میں دستیاب ہیں۔

انیسویں ایسٹ ایشیا چوٹی اجلاس میں وزیر اعظم کے بیان کا انگریزی ترجمہ، وینٹیانے، لاؤ پی ڈی آر

October 11th, 08:15 am

بھارت نے مسلسل آسیان کے اتحاد اور مرکزیت کی حمایت کی ہے۔ آسیان ہندوستان کے انڈو پیسفک ویژن اور کواڈ تعاون کے لیے بھی اہم ہے۔ ہندوستان کے ‘‘انڈو پیسیفک اوشین انیشیٹو’’ اور ‘‘ہند پیسیفک پر آسیان آؤٹ لک’’ کے درمیان اہم مماثلتیں ہیں۔ ایک آزاد، کھلا، جامع، خوشحال، اور قواعد پر مبنی انڈو پیسفک پورے خطے کے امن اور ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔

انیسویں مشرقی ایشیا چوٹی اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت

October 11th, 08:10 am

وزیر اعظم (پی ایم) نے 11 اکتوبر 2024 کو لاؤ پی ڈی آر کے وینٹیانے میں 19ویں ایسٹ ایشیا سمٹ (ای اے ایس) میں شرکت کی۔

آئین اور جمہوری نظام کو لے کر اپنے غیر متزلزل یقین کا ازسر نو اعادہ کرنے کے لیے اہل وطن کا مشکور ہوں : من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

June 30th, 11:00 am

میرے پیارے ہم وطنو، آج 30 جون بہت اہم دن ہے۔ ہمارے قبائلی بھائی بہن اس دن کو ’’ ہُل دِوَس‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ دن بہادر سدھو کانہو کی بے مثال جرات سے وابستہ ہے جنہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے مظالم کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بہادر سدھو کانہو نے ہزاروں سنتھالی ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور انگریزوں کے خلاف جی جان اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا ، اور کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کب ہوا؟ یہ 1855 میں ہوا، یعنی 1857 میں ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی سے دو سال پہلے، جب جھارکھنڈ کے سنتھل پرگنہ میں ہمارے قبائلی بھائی بہنوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔ انگریزوں نے ہمارے سنتھالی بھائیوں اور بہنوں پر بہت مظالم ڈھائے تھے اور ان پر بہت سی پابندیاں بھی لگائی تھیں۔ بہادر سدھو اور کانہو اس جدوجہد میں کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ جھارکھنڈ کی سرزمین کے ان لازوال فرزندوں کی قربانی آج بھی اہل وطن کو متاثر کرتی ہے۔ آئیے سنتالی زبان میں ان کے لیے ایک گیت کا اقتباس سنتے ہیں۔

وزیر اعظم نے بھگوان بدھ کے نظریات کی ستائش کی

March 05th, 09:47 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھگوان بدھ کے نظریات کی ستائش کی کیونکہ تھائی لینڈ میں لاکھوں عقیدت مندوں نے 23 فروری سے 3 مارچ 2024 تک بنکاک میں بھگوان بدھ اور ان کے شاگردوں اراہنت ساریپوتا اور اراہنت مہا موگلانا کے مقدس آثار کی پوجا کی۔ .

جی20 ثقافتی وزرا کے اجلاس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 26th, 10:15 am

وارانسی میں میں آپ کا استقبال ہے، جسے کاشی بھی کہا جاتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ وارانسی میں اجلاس کر رہے ہیں، جو میرا پارلیمانی حلقہ ہے۔ کاشی صرف دنیا کا قدیم ترین زندہ شہر نہیں ہے۔ یہاں سے کچھ دور سارناتھ ہے، جہاں بھگوان بدھ نے اپنا پہلا خطبہ دیا تھا۔ کاشی کو ’علم، مذہب، اور سچائی‘ کا شہر کہا جاتا ہے - علم، فرض اور سچائی کا خزانہ۔ یہ واقعی ہندوستان کا ثقافتی اور روحانی دارالحکومت ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ نے اپنے پروگرام میں گنگا آرتی دیکھنے، سارناتھ جانے اور کاشی کے پکوانوں کا ذائقہ چکھنے کے لیے کچھ وقت رکھا ہوگا۔

وزیر اعظم نے جی 20 ثقافتی وزرا کے اجلاس سے خطاب کیا

August 26th, 09:47 am

وزیر اعظم نے وارانسی میں معززین کا خیر مقدم کیا، جسے کاشی بھی کہا جاتا ہے، اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ جی 20 ثقافتی وزرا کی میٹنگ یہاں ہو رہی ہے کیونکہ یہ شہر ان کا پارلیمانی حلقہ ہے۔ کاشی کو قدیم ترین زندہ شہروں میں سے ایک کے طور پر ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے قریب ہی موجود سارناتھ شہر کا ذکر کیا جہاں بھگوان بدھ نے اپنا پہلا خطبہ دیا تھا۔ ”کاشی کو علم، فرض اور سچائی کے خزانے کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہ واقعی ہندوستان کا ثقافتی اور روحانی دارالحکومت ہے“، وزیر اعظم نے تبصرہ کیا اور مہمانوں کو گنگا آرتی پروگرام کا مشاہدہ کرنے، سارناتھ کا دورہ کرنے اور کاشی کے پکوانوں کا ذائقہ چکھنے کی کوشش کرنے کا مشورہ دیا۔

وزیر اعظم نے برسوں سے اپنی تقریروں میں بیان کردہ بدھ کے پی آئی بی کے کتابچہ کا اشتراک کیا ہے

April 19th, 08:48 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل صبح 10 بجے دہلی میں عالمی بدھ سمٹ سے خطاب کریں گے۔

بھارت جمہوریت کی ماں ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی

January 29th, 11:30 am

یہ 2023 کی پہلی 'من کی بات' ہے اور اس کے ساتھ یہ پروگرام کی 97ویں کڑی بھی ہے۔ آپ سب کے ساتھ ایک بار پھر بات چیت کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ ہر سال جنوری کے مہینے میں کافی واقعات پیش آتے ہیں۔ اس مہینے، 14 جنوری کے آس پاس، شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک پورے ملک میں تہواروں کی رونق چھائی رہی ۔ ملک نے اپنا یوم جمہوریہ بھی مناتا ہے۔ اس بار بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات کے کئی پہلوؤں کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔ جیسلمیر سے پلکت نے مجھے لکھا ہے کہ 26 جنوری کی پریڈ میں کرتویہ پتھ بنانے والے مزدوروں کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ کانپور سے جیا لکھتی ہیں کہ انہیں پریڈ میں شامل جھانکیوں میں بھارتی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو دیکھ کر بہت لطف آیا۔ خواتین اونٹ سواروں اور سی آر پی ایف کے خواتین دستے کی، جس نے پہلی بار اس پریڈ میں حصہ لیا، کا بھی ستائش کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے آساڑھ پورنیما کےمقدس موقع پربھگوان بدھ کی عظیم تعلیمات کو یادکیا

July 13th, 09:34 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آساڑھ پورنیما کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباددی ہے۔

وزیر اعظم کا روٹری انٹرنیشنل ورلڈ کنونشن سے خطاب

June 05th, 09:46 pm

دنیا بھر کے روٹیرینز کا وسیع خاندان، پیارے دوستو، نمستے! مجھے روٹری انٹرنیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اس پیمانے کا ہر روٹری اجتماع ایک چھوٹی عالمی اسمبلی کی طرح ہوتا ہے۔ اس اجتماع میں تنوع اور حرکت پذیری ہے۔ آپ تمام روٹیرینز اپنے اپنے شعبوں میں کامیاب ہیں۔ پھر بھی، آپ نے خود کو صرف کام تک محدود نہیں رکھا۔ ہمارے سیارے کو بہتر بنانے کی آپ کی خواہش نے آپ کو اس پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہے۔ یہ کامیابی اور خدمت کا حقیقی امتزاج ہے۔

وزیراعظم نے روٹیری انٹرنیشنل ورلڈ کنونشن سے خطاب کیا

June 05th, 09:45 pm

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ایک ویڈیوپیغام کے ذریعہ ، روٹیری انٹرنیشنل ورلڈکنونشن سے خطاب کیا۔ روٹیری کلب کے ارکان کو کامیابی اورخدمات کاایک حقیقی مرقع قراردیتے ہوئے ، وزیراعظم نے کہاکہ ،ا س پیمانے کا ہرروٹیری اجتماع ، ایک چھوٹی عالمی اسمبلی کی طرح ہے اوریہ متنوع اوردرخشاں ہے ۔

جاپان میں بھارتی برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 23rd, 08:19 pm

بھارت ماتا کی جے، بھارت ماتا کی جے، جب بھی میں جاپان آتا ہوں تو میں ہر بار دیکھتا ہوں کہ آپ کی محبتوں کی بارش میں ہر بار اضافہ ہوجاتا ہے۔ آپ میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو کئی برسوں سے یہاں رہ رہے ہیں۔ جاپان کی زبان، ملبوسات، یہاں کی ثقافت، کھانا ایک طرح سے آپ کی زندگی کا بھی حصہ بن گئے ہیں اور اس کا حصہ بننے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بھارتی سماج کی رسومات شمولیت پر مبنی رہی ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ جاپان میں اپنی روایت، اپنی اقدار، اپنی سرزمین کے تئیں جو عہدبستگی ہے وہ بہت گہری ہے۔ اور دونوں کا ملن ہوا ہے۔ لہذا فطری طور پر اپنائیت کا احساس ہونا قدرتی بات ہے۔

وزیر اعظم نے جاپان میں بھارتی برادی سے گفت و شنید کی

May 23rd, 04:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 مئی 2022 کو جاپان میں بھارت نژاد برادری کے 700 سے زائد اراکین سے خطاب کیا اور ان سے گفت و شنید کی۔

اتر پردیش میں نو میڈیکل کالج کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 25th, 10:31 am

اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل جی، یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، مرکزی وزیر صحت جناب من سکھ منڈاویا جی، اسٹیج پر موجود یوپی سرکار کے دیگر وزراء، جن دیگر مقامات پر نئے میڈیکل کالج بنے ہیں، وہاں موجود یوپی سرکار کے وزراء، پروگرام میں موجود سبھی رکن پارلیمنٹ، رکن اسمبلی، دیگر عوامی نمائندے، اور میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں،

وزیراعظم نے اترپردیش کے سدھارتھ نگر میں 9 میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا

October 25th, 10:30 am

وزیراعظم نے اترپردیش کے سدھارتھ نگر میں 9 میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا۔یہ 9 میڈیکل کالج سدھارتھ نگر، ایٹہ، ہردوئی، پرتاپ گڑھ، فتح پور، دیوریا، غازی پور ، مرزا پور اور جونپور کے اضلاع میں ہیں۔