وزیر اعظم نے 14 ویں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کی

June 24th, 09:40 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 – 24 جون ، 2022 ء کو چین کے صدر شی جن پنگ کی صدارت میں ورچوئل طور پر منعقدہ 14ویں برکس سربراہ کانفرنس میں بھارتی شرکت کی قیادت کی ۔ 23 جون کو ہونے والی ، اِس سربراہ کانفرنس میں برازیل کے صدر جیر بولسو نارو، روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے بھی شرکت کی ۔ سربراہ اجلاس کے غیر برکس تعلقات کے زمرے میں عالمی پیش رفت پر اعلیٰ سطحی مذاکرات 24 جون کو منعقد ہوئے ۔

وزیراعظم نے 13 ویں برکس سمٹ کی صدارت کی

September 09th, 09:21 pm

برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر، وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’ہمیں اس امر کو یقینی بنانا ہوگا کہ آئندہ 15 برسوں میں برکس مزید بارآور بنے۔ بھارت نے اپنی چیئرمین کی مدت کار کے لئے جو موضوع ۔ برکس@15: بین برکس تعاون برائے تسلسل ، استحکام اور اتفاق رائے، منتخب کیا ہے، اس سے اس ترجیح کا اظہار ہوتا ہے ۔

برکس کی 13ویں سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات

September 09th, 05:43 pm

میں آپ سب کا اس برکس سربراہ ملاقات میں خیر مقدم کرتا ہوں۔ برکس کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر اس چوٹی کانفرنس کی صدارت کرنا میرے اور ہندستان کے لئے انتہائی مسرت کی بات ہے۔ ہمارے پاس آپ کے ساتھ آج کی سربراہ ملاقات کا مفصل ایجنڈا ہے۔ اگر آپ سب متفق ہیں تو ہم اس ایجنڈے کو منظور کر سکتے ہیں۔ شکریہ ، ایجنڈا منطور کر لیا گیا ہے۔

تیرہویں(13) برکس چوٹی میٹنگ

September 07th, 09:11 am

نئی دہلی 07 ستمبر2021: 2021 میں برکس کی صدارت کے حصے کے طورپر وزیراعظم جناب نریندر مودی ورچوئل فارمیٹ میں 9 ستمبر 2021 کو تیرہویں برکس چوٹی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس میٹنگ میں برازیل کے صدر عالیجناب جئیر بلوسو نارو ، روس کےصدر جناب ولادی میر پوتن ،چین کے صدر جناب شی جن پنگ اور جنوبی افریقہ کے صدر جناب سائبل راما فوسا شرکت کریں گے۔ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈوبھال نئے ترقیاتی بینک کے صدر جناب مارکوس ٹرائجو ، برکس بزنس کونسل کے پروٹیمپور صدر جناب اونکار کنور اور برکس وومینس بزنس الائنس کی عبوری صدر نشین ڈاکٹر سنگیتا ریڈی ،چوٹی میٹنگ کے دوران لیڈروں کو ان کے متعلقہ ٹریکس کے تحت اس سال کے نتائج پر رپورٹس پیش کریں گی۔