صدر پرابوو سوبیانتو کا استقبال کرنا ہندوستان کے لیے اعزاز کی بات ہے: وزیر اعظم
January 25th, 05:48 pm
انڈونیشیا کے صدر عزت مآب جناب پرابوو سوبیانتوکا استقبال کرتے ہوئے، ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنے ایک ریمارک میں کہا کہ ہندوستان-انڈونیشیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ انڈونیشیا ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی کا مرکز ہے اور ہندوستان انڈونیشیا کی برکس رکنیت کا خیر مقدم کرتا ہے۔انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم کے بیان کا انگریزی ترجمہ
January 25th, 01:00 pm
بھارت کے پہلے یوم جمہوریہ کے لیے انڈونیشیا ہمارا مہمان خصوصی تھا اور یہ ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ جب ہم اپنا 75 واں یوم جمہوریہ منا رہے ہیں ایک بار پھر انڈونیشیا نے اس اہم موقع کا حصہ بننے کو قبول کیا ہے۔ اس موقع پر میں صدر پرابوو کابھارت میں پرتپاک استقبال کرتا ہوں۔ہند-سری لنکا مشترکہ بیان: مشترکہ مستقبل کے لیے شراکت داری کو فروغ دینا
December 16th, 03:26 pm
ہندوستان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نریندر مودی اور سری لنکا کے صدر عزت مآب انورا کمارا دیسانائکا نے 16 دسمبر 2024 کو نئی دہلی میں دیسانائکا کےجمہوریہ ہند کے سرکاری دورے کے دوران ملاقات میں جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کی ۔وزیراعظم کی برازیل کے صدر سے ملاقات
November 20th, 08:05 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برازیل کے صدر عزت مآب لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا سے 19 نومبر کو ریو ڈی جنیرو میں جی20سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے صدر لولا کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور انہیں برازیل کی جی20اورآئی بی ایس اےکیصدارتوں کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے غربت اور بھوک کے خلاف عالمی اتحاد قائم کرنے کے برازیل کے اقدام کی ستائش کی اور اس کے لیے بھارت کی مضبوط حمایت سے آگاہ کیا۔ جی 20 ٹرائیکا کے رکن کے طور پر، وزیر اعظم نے پائیدار ترقی اور عالمی گورننس اصلاحات پر مرکوز برازیل کے جی 20 ایجنڈے کے لیے بھارت کی حمایت پر بھی زور دیا، جس نے گلوبل ساؤتھ کے خدشات کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے اگلے سال برکس اورکوپ 30 کی برازیل کی سربراہی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں بھارت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔گجرات کے امریلی میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 28th, 04:00 pm
اسٹیج پر موجودگجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل جی، مرکز میں میرے ساتھی سی آر۔ پاٹل جی اور گجرات کے میرے بھائی اور بہن، اور آج خاص طور پر امریلی کےمیرے بھائی اور بہن۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امریلی، گجرات میں 4,900 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
October 28th, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے امریلی میں 4,900 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ آج کے ترقیاتی منصوبوں میں ریل، سڑک، پانی اور سیاحت کے شعبے شامل ہیں۔ ان سے ریاست کے امریلی، جام نگر، موربی، دیو بھومی دوارکا، جوناگڑھ، پور بندر، کچھ اور بوٹاڈ اضلاع کے شہریوں کو فائدہ ہوگا۔وزیراعظم نے روسی فیڈریشن کے صدر سے ملاقات کی
October 22nd, 10:42 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 16 ویں برکس سربراہ کانفرنس کے پہلو بہ پہلو آج کزان میں روسی فیڈریشن کے صدر عزت مآب وولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔اس سال یہ ان کی دوسری ملاقات تھی۔ اس سے قبل دونوں رہنما جولائی 2024 میں 22ویں سالانہ سربراہ کانفرنس کے لیے ماسکو میں ملے تھے۔Prime Minister meets with the President of the Islamic Republic of Iran
October 22nd, 09:24 pm
PM Modi met Iran's President Dr. Masoud Pezeshkian on the sidelines of the 16th BRICS Summit in Kazan. PM Modi congratulated Pezeshkian on his election and welcomed Iran to BRICS. They discussed strengthening bilateral ties, emphasizing the Chabahar Port's importance for trade and regional stability. The leaders also addressed the situation in West Asia, with PM Modi urging de-escalation and protection of civilians through diplomacy.روس کے صدر کے ساتھ باہمی ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات کا متن (22 اکتوبر 2024)
October 22nd, 07:39 pm
میں آپ کی دوستی، گرمجوشانہ استقبال اور مہمان نوازی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے برکس سربراہ اجلاس کے لیے کزان جیسے خوبصورت شہر کا دورہ کرنے کا موقع ملنے پر خوشی ہے۔ اس شہر کے بھارت کے ساتھ گہرے اور تاریخی تعلقات ہیں۔ کزان میں ایک نیا بھارتی قونصل خانہ کھلنے سے یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔PM Modi arrives in Kazan, Russia
October 22nd, 01:00 pm
PM Modi arrived in Kazan, Russia. During the visit, the PM will participate in the BRICS Summit. He will also be meeting several world leaders during the visit.برکس سربراہی اجلاس کے لیے وزیر اعظم کے دورہ روس کے لیے روانگی کا بیان
October 22nd, 07:36 am
ہندوستان برکس کے اندر قریبی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو عالمی ترقیاتی ایجنڈا، اصلاح شدہ کثیرالجہتی، آب و ہوا کی تبدیلی، اقتصادی تعاون، لچکدار سپلائی چین کی تعمیر، ثقافت کو فروغ دینے اور لوگوں کو لوگوں سے جوڑنے جیسے مسائل پر بات چیت اور مذاکرات کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔ گزشتہ سال نئے ممبروں کے اضافے کے ساتھ برکس کی توسیع نے عالمی بہبود کے لیے اس کی شمولیت اور ایجنڈے میں اضافہ کیا ہے۔بائیسویں(22) ویں ہندوستان-روس سالانہ چوٹی کانفرنس کے بعد مشترکہ بیان
July 09th, 09:54 pm
1. جمہوریہ ہند کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روسی فیڈریشن کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن. کی دعوت پر 8-9 جولائی 2024 کو 22 ویں ہندوستان - روس کی سالانہ چوٹی کانفرنس کے لیے روسی فیڈریشن کا سرکاری دورہ کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر پوتن سے بات کی
January 15th, 06:39 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی وفاق کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔وزیر اعظم نریندر مودی كا صدر پوتن سے مكالمہ
August 28th, 06:59 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی وفاق کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔یونان کے شہر ایتھنس میں بھارتی برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 25th, 09:30 pm
جب جشن کا ماحول ہوتا ہے، اُتسو کا ماحول ہوتا ہے تو من کرتا ہے کہ جلد سے جلد اپنے پریوار کے لوگوں کے درمیان پہنچ جائیں، میں بھی اپنے پریوار جنوں کے بیچ سے گیاہوں۔ ساون کا مہینہ ہے ایک طرح سے شیوجی کا مہینہ ہے اور اس مقدس مہینے میں ملک نے پھر ایک نئی کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارت چاند کے تاریک حصے میں قطب جنوبی میں لینڈ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ بھارت نے چندرما پر ترنگا لہراکر پوری دنیا کے سامنے بھارت کی اہلیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ دنیا بھر سے مبارکبادی پیغامات موصول ہو رہے ہیں، لوگ اپنی نیک تمنائیں ارسال کر رہے ہیں اور مجھے پختہ یقین ہے کہ لوگ آپ کو بھی مبارکباد دیتے ہوں گے، دیتے ہیں نہ؟ ڈھیر ساری مبارکباد آپ کو مل رہی ہے نہ؟ ہر ہندوستانی کو مل رہی ہے۔ پورا سوشل میڈیا مبارکباد کے پیغامات سے بھرا ہوا ہے۔ جب کامیابی اتنی بڑی ہو تو کامیابی اس کا جشن یہ بھی مسلسل برقرار رہتا ہے۔ آپ کے چہرے بھی بتا رہے ہیں کہ دنیا میں کہیں بھی رہیں لیکن آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت۔ آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت، آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت، آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت۔ میں آج یونان میں آپ کے درمیان آکر ایک مرتبہ پھر سبھی کو چندریان، اس کی عظیم کامیابی کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ایتھنس میں بھارتی برادری کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت
August 25th, 09:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 اگست 2023 کو ایتھنس میں، کنزرویٹوئر میں بھارتی برادری سے خطاب کیا۔پندرھویں برکس سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم کی شرکت
August 23rd, 08:57 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 اگست 2023 کو جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کی صدارت میں منعقدہ 15ویں برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے چاند پر چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ کے بعد وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 23rd, 07:36 pm
جب ہم اپنی آنکھوں کے سامنے ایسی تاریخ بنتے ہوئے دیکھتے ہیں ، تو زندگی سرشار ہو جاتی ہے۔ ایسے تاریخی لمحات قومی زندگی کا دائمی شعور بن جاتے ہیں۔ یہ لمحہ ناقابل فراموش ہے۔ یہ لمحہ بے مثال ہے۔ یہ لمحہ ترقی یافتہ ہندوستان کا اعلان ہے۔ یہ نئے ہندوستان کے جشن کا لمحہ ہے۔ یہ مشکلوں کے سمندر کو پار کرنے کا لمحہ ہے۔ یہ فتح کی روشن راہ پر چلنے کا لمحہ ہے۔ یہ لمحہ 140 کروڑ دھڑکنوں کی قوت کا ہے۔ یہ ہندوستان میں نئی توانائی، نئے یقین ، نئے شعور کا لمحہ ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جب ہندوستان کی ابھرتی ہوئی تقدیر کا آغاز ہوا ہے ۔ امرت کال کی پہلی روشنی میں کامیابی کی یہ امرت ورشا ہوئی ہے۔ ہم نے زمین پر ایک عہد کیا اور چاند پر اسے انجام دیا ۔ اور ہمارے سائنسداں ساتھیوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہندوستان اب چاند پر ہے‘۔ آج ہم نے خلا میں نیو انڈیا کی نئی پرواز کا مشاہدہ کیا ہے۔وزیر اعظم چندریان 3 کی لینڈنگ کا مشاہدہ کرنے کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسرو کی ٹیم کے ساتھ شامل ہوئے
August 23rd, 06:12 pm
وزیر اعظم نے ٹیم کو خاندان کے ایک فرد کے طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تاریخی واقعات قوم کا ابدی شعور بن جاتے ہیں۔ ”یہ لمحہ ناقابل فراموش، بے مثال ہے۔ یہ ’وکِست بھارت‘ کا لمحہ ہے، بھارت کے لیے فتح کا لمحہ، یہ مشکلوں کے سمندر کو پار کرنے اور فتح کے ’چندر پتھ‘ پر چلنے کا لمحہ ہے۔ یہ 140 کروڑ دلوں کی دھڑکنوں کی صلاحیت اور ہندوستان کی نئی توانائی کے اعتماد کا لمحہ ہے۔ یہ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی خوش قسمتی کو دعوت دینے کا ایک لمحہ ہے“، وزیر اعظم نے کہا۔ ’’امرت کال‘‘ کی پہلی روشنی میں یہ کامیابی کی ’’امرت ورشا‘‘ ہے، وزیر اعظم نے پر جوش انداز میں کہا۔ وزیر اعظم نے سائنسدانوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”ہندوستان اب چاند پر ہے!“ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی نئے ہندوستان کی پہلی پرواز کا مشاہدہ کیا ہے۔وزیراعظم کی جنوبی افریقہ کے صدر کے ساتھ میٹنگ
August 23rd, 03:05 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ( 23 اگست ، 2023 ء کو ) جوہانسبرگ میں منعقدہ 15 ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے صدر جناب سیرل رامافوسا کے ساتھ میٹنگ کی ۔