دوسری ہندوستان- کیریکوم چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کا اختتامی خطاب
November 21st, 02:21 am
میں آپ سب کی طرف سے پیش کی گئی قیمتی تجاویز اور مثبت خیالات کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہندوستان کی تجاویز کے حوالے سے، میری ٹیم آپ کے ساتھ تمام تفصیلات مشترک کرے گی اور ہم تمام موضوعات پر ایک مقررہ وقت میں آگے بڑھیں گے۔وزیراعظم کی چلی کے صدر سے ملاقات
November 20th, 08:36 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 19 نومبر کو جمہوریہ چلی کے صدرعزت مآب جناب گیبریل بورک فونٹ سےبرازیل کے ریو ڈی جنیرو میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پرملاقات کی۔ یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔وزیراعظم کی ارجنٹائنا کے صدر سے ملاقات
November 20th, 08:09 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 19 نومبر 2024کو برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں جی - 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ ارجنٹائنا کے صدر عزت مآب جیویئرمائیلی سے ملاقات کی۔وزیراعظم کی برازیل کے صدر سے ملاقات
November 20th, 08:05 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برازیل کے صدر عزت مآب لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا سے 19 نومبر کو ریو ڈی جنیرو میں جی20سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے صدر لولا کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور انہیں برازیل کی جی20اورآئی بی ایس اےکیصدارتوں کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے غربت اور بھوک کے خلاف عالمی اتحاد قائم کرنے کے برازیل کے اقدام کی ستائش کی اور اس کے لیے بھارت کی مضبوط حمایت سے آگاہ کیا۔ جی 20 ٹرائیکا کے رکن کے طور پر، وزیر اعظم نے پائیدار ترقی اور عالمی گورننس اصلاحات پر مرکوز برازیل کے جی 20 ایجنڈے کے لیے بھارت کی حمایت پر بھی زور دیا، جس نے گلوبل ساؤتھ کے خدشات کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے اگلے سال برکس اورکوپ 30 کی برازیل کی سربراہی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں بھارت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔وزیر اعظم نے جوناس میسیٹی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی،پی ایم نے ویدانت اور گیتا کے تئیں ان کے جذبے کی تعریف کی
November 20th, 07:54 am
ویدانت اور گیتا سے متعلق جوناس میسیٹی کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ یہ قابل ستائش ہے کہ ہندوستانی ثقافت پوری دنیا میں اپنی چھاپ چھوڑ رہی ہے۔ وزیر اعظم نے سنسکرت میں رامائن کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد جوناس میسیٹی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔ڈجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ، مصنوعی ذہانت اور حکمرانی کے لیے اعدادوشمار پر مبنی اعلانیہ –جی20 ٹرائیکا(بھارت ، برازیل اور جنوبی افریقہ) کے ذریعے مشترکہ کمیونیکے، جس کی تصدیق متعدد جی20 ممالک، مہمان ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے ذریعے کی گئی ہے
November 20th, 07:52 am
عالمی نمو صرف 3 فیصد سے زیادہ ہے، جو اس صدی کے آغاز کے بعد سب سے کم ہے، جب وباءتک ترقی کا اوسط تقریباً 4 فیصد تھا۔ ساتھ ہی ، ٹیکنالوجی بہت تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے، اور اگر یکساں طور پربروئے کار لائی جائے ، تو یہ ہمیں ترقی کو تیز کرنے، عدم مساوات کو کم کرنے اور پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جیز) کو حاصل کرنے کے لیے خلاء کو پر کرنے کی سمت ایک بڑا اور تاریخی قدم اٹھانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ڈیجیٹل عوامی انفراسٹرکچر، اے آئی اور حکمرانی کے لیے ڈیٹا پر خصوصی توجہ جامع ترقی کے حصول اور عالمی سطح پر زندگیوں کو بدلنے کی کلید ہے: وزیر اعظم
November 20th, 05:04 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل عوامی انفراسٹرکچر، اے آئی اور حکمرانی کے لیے ڈیٹا جامع ترقی کے حصول اور عالمی سطح پر زندگیوں کو بدلنے کی کلید ہے۔ہندوستان ٹیکنالوجی کے مربوط کرنے کو اعلیٰ ترجیح دے کر صحت کے شعبے میں فعال طور پر کام کر رہا ہے: وزیر اعظم
November 20th, 05:02 am
‘ایک صحت مند سیارہ ایک بہتر سیارہ ’کی کہاوت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے کو بڑی ترجیح دے کر صحت کے شعبے میں فعال طور پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہندوستان اس سلسلے میں عالمی کوششوں کو تقویت دے گا۔ٹیکنالوجی میں ایس ڈی جی ایس پر پیش رفت کو آگے بڑھانے اور عالمی سطح پر زندگیوں کو بااختیار بنانے کی بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے: وزیر اعظم
November 20th, 05:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنے ایک ریمارک میں کہا کہ ٹیکنالوجی ایس ڈی جی ایس پر پیشرفت کو آگے بڑھانے اور عالمی سطح پر زندگیوں کو بااختیار بنانے کی بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے۔پائیدار ترقی اور توانائی کی منتقلی کے موضوع پر جی-20 اجلاس میں وزیراعظم کا خطاب
November 20th, 01:40 am
آج کے اجلاس کا موضوع کافی اہم ہے، جو ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ نئی دہلی جی -20 چوٹی کانفرنس کے دوران، ہم نے ایس ڈی جیز کو تیز کرنے کے لیے وارانسی ایکشن پلان کو اپنایا تھا ۔ 2030 تک قابل تجدید توانائی کو تین گنا کرنے اور توانائی کی کارکردگی کی شرح کو دوگنا کرنے کا عزم کیا گیا تھا۔ برازیل کی صدارت میں ان کے نفاذ کو ترجیح دی گئی ہے۔ ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں، میں آپ کے سامنے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے تئیں ہندوستان کے عزم اور کوششوں کو پیش کرنا چاہتا ہوں۔وزیر اعظم نے پائیدار ترقی اور توانائی کی منتقلی پرجی-20 اجلاس سے خطاب کیا
November 20th, 01:34 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پائیدار ترقی اور توانائی کی منتقلی سے متعلق جی-20 چوٹی کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئی دہلی میں منعقدہ جی-20 سربراہ اجلاس کے دوران، گروپ نے 2030 تک قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو تین گنا اور توانائی کی کارکردگی کی شرح کو دوگنا کرنے کا عہد کیا تھا۔ انہوں نے پائیدار ترقی کی ان ترجیحات کو آگے بڑھانے کے برازیل کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔دوسری سالانہ چوٹی کانفرنس میں ہندوستان-آسٹریلیا کا مشترکہ بیان
November 19th, 11:22 pm
عزت مآب وزیر اعظم ہندجناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم آنربل انتھونی البانی ایم پی نے 19 نومبر 2024 کو ریو ڈی جنیرو میں گروپ آف 20 (جی 20) کے اجلاس کے موقع پر دوسری ہندوستان-آسٹریلیا سالانہ چوٹی کانفرنس کا انعقاد کیا۔اٹلی-ہندوستان جوائنٹ اسٹریٹجک ایکشن پلان 2025-2029۔
November 19th, 09:25 am
ہندوستان -اٹلی اسٹریٹجک شراکت داری کی بے مثال صلاحیت کے پیش نظر، ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور اٹلی کی وزیر اعظم محترمہ جورجیا میلونی نے 18 نومبر 2024 کو برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں ہونے والی جی-20 چوٹی کانفرنس میں اپنے ملاقات کے دوران مندرجہ ذیل نکات پرتوجہ مرکوز، وقت کے پابند اقدامات اور اسٹریٹجک ایکشن کے مشترکہ منصوبے کے ذریعے مزید رفتار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے، اٹلی اور بھارت متفق ہیں:وزیر اعظم نے اٹلی کی وزارتی کونسل کی صدر سے ملاقات کی
November 19th, 08:34 am
ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریو ڈی جنیرو میں جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران آج جمہوریہ اٹلی کی وزارتی کونسل کی صدر عزت مآب جیورجیا میلونی سے ملاقات کی ۔پچھلے دو سالوں میں دونوں وزرائے اعظم کے درمیان یہ پانچویں ملاقات تھی ۔ دونوں رہنماؤں کی آخری ملاقات جون 2024 میں اٹلی کے پگلیا میں وزیر اعظم میلونی کی صدارت میں جی 7 سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی ۔ وزیر اعظم نے اس مشکل وقت میں جی 7 کی قیادت کرنے پر وزیر اعظم میلونی کو مبارکباد دی ۔وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات کی
November 19th, 06:09 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں جی-20 سربراہی اجلاس کے حاشیے پر انڈونیشیا کے نو منتخب صدر عزت مآب پرابوو سبیانتو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔وزیراعظم نے پرتگال کے وزیراعظم سے ملاقات کی
November 19th, 06:08 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برازیل کے ریو ڈی جینیریو میں منعقدہ جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر پرتگالی جمہوریہ کے وزیر اعظم جناب لوئس مونٹے نیگرو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیر اعظم مودی نے مونٹے نیگرو کے وزیر اعظم کو اپریل 2024 میں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ہندوستان اور پرتگال کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو گہرا کرنےاور مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ وزیر اعظم مونٹے نیگرو نے وزیر اعظم مودی کو ان کی تیسری میعاد پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نریندر مودی کی ناروےکے وزیراعظم سے ملاقات
November 19th, 05:44 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریو ڈی جینیریو میں جی-ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر ناروے کے وزیر اعظم عزت مآب جناب جوناس گہر اسٹور سے ملاقات کی۔وزیراعظم کی برطانیہ کے وزیراعظم سے ملاقات
November 19th, 05:41 am
دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، دونوں وزرائے اعظم نے معیشت، تجارت، نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، تحقیق اور اختراع، گرین فائنانس اور عوام کے درمیان روابط کو مضبوط کرنے کے ساتھ ہندوستان-برطانیہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول بین الاقوامی اور علاقائی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم کی فرانس کے صدر سے ملاقات
November 19th, 05:26 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں جی-20 سربراہی اجلاس کے حاشیے پر فرانسیسی جمہوریہ کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔ جنوری میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لیے صدر میکرون کے مہمان خصوصی کے طور پر ہندوستان کے دورے اور جون میں اٹلی میں جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پر ان کی ملاقات کے بعد، اس سال دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسری ملاقات تھی۔‘‘سماجی شمولیت و بھوک اور غربت کے خلاف لڑائی’’ کے موضوع پر جی 20 اجلاس میں وزیر اعظم کا خطاب
November 18th, 08:00 pm
نئی دہلی میں جی 20 سربراہ اجلاس میں کیے گئے عوام پر مرکوز فیصلے برازیل کی صدارت کے دوران آگے بڑھے ہیں ۔