کابینہ نے کثیر ریاستی کوآپریٹیو سوسائٹیز (ایم ایس سی ایس) ایکٹ، 2002 کے تحت ایک قومی سطح کی کثیر ریاستی کوآپریٹیو سیڈ سوسائٹی کے قیام کو منظوری دی
January 11th, 03:40 pm
محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ نے کثیر ریاستی کوآپریٹیو سوسائٹیز (ایم ایس سی ایس )ایکٹ 2002 کے تحت ایک قومی سطح کی کثیر ریاستی کوآپریٹیو سیڈ سوسائٹی کے قیام اور اسے فروغ دینے کے ایک تاریخی فیصلے کو منظوری دے دی ہے۔ یہ سوسائٹی متعلقہ وزارتوں، خصوصاً زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت، زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل (آئی سی اے آر) اور نیشنل سیڈ کارپوریشن (این ایس سی) کے تعاون اور ان کی اسکیموں اور ایجنسیوں کے ذریعہ ملک بھر کی مختلف کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے توسط سے ’مکمل سرکاری نقطہ نظر‘ پر عمل کرتے ہوئے کوالٹی بیجوں کی پیداوار، خریداری، پروسیسنگ، برانڈنگ، لیبلنگ، پیکجنگ، ذخیرہ اندوزی، مارکیٹنگ اور تقسیم؛ کلیدی تحقیق و ترقی؛ اور دیسی قدرتی بیجوں کے تحفظ و فروغ کی غرض سے ایک نظام تیار کرنے کے لیے ایک اعلیٰ تنظیم کے طور پر کام کرے گی۔گوا میں ایچ سی ڈبلیو ایس اور کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام کے فیض یافتگان کےساتھ بات چیت میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
September 18th, 10:31 am
گوا کے توانائی سے بھرپور اور مقبول وزیراعلیٰ جناب پرمود ساونت جی ، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ، گوا کے سپوت شری پدنائیک جی ، مرکزی حکومت میں وزارتی کونسل کی میری ساتھی ڈاکٹر بھارتی پوار جی، گوا کے سبھی وزرا، اراکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی ، دیگر عوامی نمائندگان ، سبھی کورونا واریئر، بھائیواور بہنو!وزیراعظم نے گوا کے حفظان صحت سے متعلق کارکنان اور کووڈ ویکسین پروگرام کے فیض یافتگان کے ساتھ بات چیت کی
September 18th, 10:30 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گوا میں بالغ آبادی کو پہلی خوراک کی صد فیصد کوریج کے لئے ایک ویڈیو کانفرنس کے توسط سے گوا کے حفظان صحت کے کارکنوں اور کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام کے فیض یافتگان کے ساتھ بات چیت کی۔