گجرات کے کچھ میں دیپاولی کے موقع پر سیکورٹی اہلکاروں سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 31st, 07:05 pm

جب میں آپ کے درمیان دیوالی کا تہوار مناتا ہوں تو میری دیوالی کی مٹھاس کئی گنا بڑھ جاتی ہے اور اس بار یہ دیوالی بھی بہت خاص ہے۔ آپ کو لگے گا کہ ہر دیوالی کی اپنی اہمیت ہوتی ہے، اس بار کیا خاص ہے؟ یہ خاص ہے… بھگوان رام 500 سال بعد دوبارہ ایودھیا میں اپنے عظیم الشان مندر میں بیٹھے ہیں۔ میں آپ سب کو اور ماں بھارتی کی خدمت میں تعینات ملک کے ہر سپاہی کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ میری نیک خواہشات میں آپ کے تئیں 140 کروڑ ہم وطنوں کا شکریہ بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے کچَھ میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائی

October 31st, 07:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کچھ میں سر کریک علاقے میں لکی نالہ میں، ہند-پاک سرحد کے قریب بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) ، فوج، بحریہ اور فضائیہ کے اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائی۔ وزیر اعظم نے بھارت کی مسلح افواج کے ساتھ تہوار منانے کی اپنی روایت کو جاری رکھا۔ وزیراعظم نے کریک ایریا میں ایک بی او پی کا بھی دورہ کیا اور بہادر سیکیورٹی اہلکاروں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔

وزیر اعظم نے انفینٹری ڈے کے موقع پر تمام رینکوں اور معمر فوجیوں کے بے مثال جذبے اور حوصلے کو سلام کیا

October 27th, 09:07 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انفینٹری ڈے کے موقع پر پیادہ فوج کی تمام رینکوں اور معمر فوجیوں کے بے مثال جذبے اور حوصلے کی ستائش کی۔

وزیر اعظم 3 فروری کوسی ایل ای اے - کامن ویلتھ اٹارنی اور سالیسیٹرز جنرل کانفرنس 2024 کا افتتاح کریں گے

February 02nd, 11:10 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 فروری 2024 کو صبح 10 بجے کے قریب وگیان بھون میں کامن ویلتھ لیگل ایجوکیشن ایسوسی ایشن (سی ایل ای اے) - کامن ویلتھ اٹارنی اور سالیسیٹرز جنرل کانفرنس (سی اے ایس جی سی) 2024 کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔

پی ایم جن من کے تحت، پی ایم اے وائی (جی) کے ایک لاکھ فیض کنندگان کے لئے پہلی قسط کے اجراء پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

January 15th, 12:15 pm

جوہار، رام-رام۔ اس وقت پورے ملک میں تہوار کا ماحول ہے۔ اترائن، مکر سنکرانتی، پونگل، بیہو، کتنے ہی تہواروں کی امنگ چاروں طرف چھائی ہوئی ہے۔ آج کی تقریب نے اس جوش کو مزید شاندار اور جاندار بنا دیا ہے ۔ اور آپ سے بات کر کے میرا بھی جشن من گیا ہے۔ آج ایک طرف ایودھیا میں دیوالی منائی جا رہی ہے، تو دوسری طرف میرے ایک لاکھ انتہائی پسماندہ قبائلی بھائی اور بہنیں، جو میرے خاندان کے ممبر ہیں۔ میرے یہ قبائلی خاندان، انتہائی پسماندہ قبائلی خاندان، اپنے گھروں میں دیوالی منا رہے ہیں، یہ میرے لیے اپنے آپ میں بڑی خوشی کی بات ہے۔ آج ان کے بینک کھاتے میں پکے مکان کے لیے پیسے منتقل کئے جا رہے ہیں ۔ میں ان سبھی خاندانوں کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہیں مکر سنکرانتی کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں، اور یہ میری زندگی میں بہت خوشی کی بات ہے کہ مجھے اس نیک کام کو انجام دینے کا موقع ملا۔

وزیر اعظم نے پی ایم - جن من کے تحت 1 لاکھ پی ایم اے وائی (جی) مستفیدین کو پہلی قسط جاری کی

January 15th, 12:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پردھان منتری آواس یوجنا - گرامین (پی ایم اے وائی - جی ) کے 1 لاکھ استفادہ کنندگان کو پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم - جن من ) کے تحت پہلی قسط جاری کی ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر پی ایم جن من کے مستحقین سے بھی بات چیت کی ۔

وزیر اعظم نے ڈائریکٹر جنرل/انسپکٹر جنرل آف پولیس کی کل ہند کانفرنس میں شرکت کی

January 07th, 08:34 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 6 اور 7 جنوری 2024 کو راجستھان انٹرنیشنل سینٹر، جے پور میں ڈائریکٹر جنرل/انسپکٹر جنرل آف پولیس کی 58ویں کل ہند کانفرنس میں شرکت کی۔

کینیا کے صدر کے دورہ ہند کے دوران، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پریس بیان کا متن

December 05th, 01:33 pm

ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں افریقہ کو ہمیشہ اعلیٰ ترجیحی مقام دیا گیا ہے۔

PM Narendra Modi addresses public meetings in Pali & Pilibanga, Rajasthan

November 20th, 12:00 pm

Amidst the ongoing election campaigning in Rajasthan, PM Modi’s rally spree continued as he addressed public meetings in Pali and Pilibanga. Addressing a massive gathering, PM Modi emphasized the nation’s commitment to development and the critical role Rajasthan plays in India’s advancement in the 21st century. The Prime Minister underlined the development vision of the BJP government and condemned the misgovernance of the Congress party in the state.

PM Modi delivers powerful speeches at public meetings in Taranagar & Jhunjhunu, Rajasthan

November 19th, 11:03 am

PM Modi, in his unwavering election campaign efforts ahead of the Rajasthan assembly election, addressed public meetings in Taranagar and Jhunjhunu. Observing a massive gathering, he exclaimed, “Jan-Jan Ki Yahi Pukar, Aa Rahi Bhajpa Sarkar”. PM Modi said, “Nowadays, the entire country is filled with the fervour of cricket. In cricket, a batsman comes and scores runs for his team. But among the Congress members, there is such a dispute that scoring runs is far-fetched; these people are engaged in getting each other run out. The Congress government spent five years getting each other run out.”

ہماچل پردیش کے لیپچامیں سیکورٹی فورسز کے ساتھ دیوالی مناتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن

November 12th, 03:00 pm

یہ بھارت ماتا کی جئےکے نعرے کی گونج، یہ ہندوستانی فوجوں اور سیکورٹی افواج کی بہادری کا یہ اعلان، یہ تاریخی سرزمین، اور دیوالی کا یہ مقدس تہوار۔ یہ ایک حیرت انگیز اتفاق ہے، یہ ایک شاندار اتحاد ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اطمینان اور خوشی سے معمور یہ لمحہ میرے، آپ اور ہم وطنوں کے لیے دیوالی کی نئی روشنی لائے گا۔ جب میں آپ سب کے ساتھ، تمام ہم وطنوں کے ساتھ، سرحد سے، آخری گاؤں سے، جسے میں اب پہلا گاؤں کہتا ہوں، وہاں ہماری سیکورٹی فورسز تعینات ہیں،ان کے ساتھ دیوالی منا رہا ہوں، تمام ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد بھی بہت خاص ہوجاتی ہے۔ میری طرف سے ہم وطنوں کو دیوالی کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔

وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے لیپچا میں بہادر جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی

November 12th, 02:31 pm

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دیوالی کے تیوہار کا امتزاج اور جوانوں کی ہمت و بہادری کی ستائش کی بازگشت ملک کے ہر شہری کے لیے آگہی کا لمحہ ہے۔ انہوں نے بھارت کے سرحدی علاقوں ، جو ملک کے آخری گاؤں ہے اور جنہیں اب پہلا گاؤں سمجھا جاتا ہے، کے جوانوں کو دیوالی کی نیک ترین خواہشات پیش کیں۔

Our connectivity initiatives emerged as a lifeline during the COVID Pandemic: PM Modi

November 01st, 11:00 am

PM Modi and President Sheikh Hasina of Bangladesh jointly inaugurated three projects in Bangladesh. We have prioritized the strengthening of India-Bangladesh Relations by enabling robust connectivity and creating a Smart Bangladesh, PM Modi said.

راشٹریہ ایکتادوس کے موقع پر کیوڑیا میں وزیراعظم کے خطاب کا متن

October 31st, 10:00 am

آپ سبھی نوجوانوں کا ، جانبازوں کا یہ جوش راشٹریہ ایکتادوس کی بہت بڑی طاقت ہے۔ایک طرح سے میرے سامنے چھوٹا بھارت، منی انڈیا کی شکل دکھائی دے رہی ہے، ریاستیں الگ ہیں، زبانیں الگ ہیں، روایات الگ ہیں، لیکن یہاں موجود ہرایک آدمی اتحاد کے مضبوط دھاگے سے جڑا ہوا ہے۔موتی کے دانے کئی ہیں، لیکن مالا ایک ہے۔جسم الگ الگ ہے لیکن من ایک ہے۔جیسے 15 اگست ہماری یوم آزادی کے جشن کا اور 26 جنوری ہمارے یوم جمہوریہ کے جشن کا دن ہوتا ہےاسی طرح 31 اکتوبر کا یہ دن ملک کے کونے کونے میں قومیت کے اظہار کا جشن بن گیا ہے۔

وزیر اعظم نے گجرات کے کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتادوس کی تقریبات میں شرکت کی

October 31st, 09:12 am

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج راشٹریہ ایکتادوس سے متعلق پروگراموں میں شرکت کی۔انہوں نے اسٹیچو آف یونٹی پر سردار پٹیل کی جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔جناب مودی نے راشٹریہ ایکتادوس پریڈ کابھی مشاہدہ کیا جس میں بی ایس ایف اور مختلف ریاستوں کی پولیس شامل تھی۔اس موقع پر خواتین پرمبنی سی آر پی ایف بائیکرس کے ڈیرڈول شو، بی ایس ایف کی خواتین پائپ بینڈ، گجرات کی خواتین پولیس کے ذریعہ کوریو گراف کیے گئے پروگرام، اسپیشل این سی سی شو، اسکول بینڈ کی پیش کش، انڈین ایئرفورس کے ذریعہ فلائی پاسٹ، شاندار گاوؤں کی اقتصادی طاقت کو پیش کرنے والے پروگرام وغیرہ پیش کیے گئے۔

دوارکا، دہلی میں، وجئے دشمی کی تقریبات کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 24th, 06:32 pm

میں بھارت کے تمام باشندوں کو شکتی پوجا کے تہوار نوراتر اور وجے دشمی پر اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ وجے دشمی کا یہ تہوار ناانصافی پر انصاف کی جیت، انا پر عاجزی کی جیت اور غصے پر صبر کی جیت کا تہوار ہے۔ یہ ظالم راون پر بھگوان شری رام کی فتح کا تہوار ہے۔ ہم اس احساس کے ساتھ ہر سال راون دہن کرتے ہیں۔ لیکن یہ اکیلا کافی نہیں ہے۔ یہ تہوار ہمارے لیے عزائم کا تہوار بھی ہے، اپنے عزائم کو دہرانے کا بھی تہوار ہے۔

وزیر اعظم نےدہلی کے دوارکا میں وجے دشمی کی تقریب سے خطاب کیا

October 24th, 06:31 pm

وزیر اعظم نے واضح کیا کہ اس بار ہم چندریان لینڈنگ کے ٹھیک دو ماہ بعد وجے دشمی منا رہے ہیں۔ اس دن شستر پوجا کی روایت کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان میں ہتھیاروں کا استعمال الحاق کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکتی پوجا کا مطلب ہے پوری مخلوق کی خوشی، بھلائی، فتح اور شان و شوکت کی خواہش کرنا۔ انہوں نے ہندوستانی فلسفہ کے ابدی اور جدید پہلوؤں پر زور دیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’ہم رام کی ’مریادہ‘ (حدود) کوجانتے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی جانتے ہیں کہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کیسے کی جائے‘‘۔

سرکاری محکموں میں بھرتی کئے گئے ملازمین کو 51000 تقرر ناموں کی تقسیم پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

August 28th, 11:20 am

آزادی کے اس امرت کال میں ملک کی آزادی کے اور ملک کے لاکھو ں لوگوں کے امرت – محافظ بننے پر آب سب کو بہت بہت مبارک باد۔ میں نے آپ کو امرت محافظ اس لئے کہا کیونکہ آج جن نوجوانوں کو تقرر نامہ مل رہا ہے، وہ ملک کی خدمات کے ساتھ ساتھ ملک کے شہریوں کی ، ملک کی بھی حفاظت کریں گے۔ اس لئے ایک طرح سے آپ اس امرت کال کے شہری اور امرت - محافظ بھی ہیں۔

وزیر اعظم نے روزگار میلہ کے تحت 51 ہزار سے زائد تقرری نامے تقسیم کیے

August 28th, 10:43 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نئے بھرتی ہونے والوں کو 51,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کیے ہیں۔ روزگار میلہ ملک بھر میں 45 مقامات پر منعقد ہوا۔ اس روزگار میلہ کے پروگرام کے ذریعے، وزارت داخلہ مختلف مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) جیسے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سشستر سیما بل (ایس ایس بی)، آسام رائفلز، سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)، انڈو تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ساتھ ساتھ دہلی پولیس میں اہلکاروں کی بھرتی کر رہی ہے۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے بھرتی ہونے والے، وزارت داخلہ کے تحت مختلف اداروں میں کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی)، سب انسپکٹر (جنرل ڈیوٹی) اور نان-جنرل ڈیوٹی کیڈر کی پوسٹوں جیسے مختلف عہدوں پر کام کریں گے۔

وزیر اعظم روزگار میلے کے تحت 28 اگست کو سرکاری محکموں اور دیگر تنظیموں میں نوبھرتی شدہ افراد کو 51000 سے زائد تقرری نامے تقسیم کریں گے

August 27th, 07:08 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ، 28 اگست 2023 کو صبح 10:30 بجے، نو بھرتی شدہ افراد کو 51000 سے زائد تقرری نامے تقسیم کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر نوبھرتی شدہ افراد سے خطاب بھی کریں گے۔