India is very proud of the Bodo culture and the success of Bodo people across different walks of life: Prime Minister

November 15th, 11:09 pm

The Prime Minister Shri Narendra Modi today after having attended the 1st Bodoland Mohotsav, remarked that India is very proud of the Bodo culture and the success of Bodo people across different walks of life.

نئی دہلی میں پہلے بوڈو لینڈ مہوتسو کے افتتاح کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا اردو ترجمہ

November 15th, 06:32 pm

آج کارتک پورنیما کا مبارک موقع ہے اور دیو دیوالی منائی جا رہی ہے۔ میں اس تہوار پر ملک کے سبھی لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس دن گرو نانک دیو جی کے 555ویں پرکاش پرو کو بھی منایا جاتا ہے۔ میں پورے ملک کو، خاص طور پر دنیا بھر کے ہمارے سکھ بھائیوں اور بہنوں کو اس اہم دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ، پورا ملک جنجاتیہ گورو دیوس منا رہا ہے۔ آج صبح، میں نے جموئی، بہار میں بھگوان برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کی تقریب میں شرکت کی، اور اب آج شام ہم یہاں پہلے بوڈو مہوتسو کا افتتاح کر رہے ہیں۔ بوڈو کمیونٹی کے لوگ پہلے بوڈولینڈ فیسٹیول میں حصہ لینے کے لیے آسام سمیت مختلف ریاستوں سے جمع ہوئے ہیں۔ میں یہاں موجود تمام بوڈو دوستوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو امن، ثقافت اور خوشحالی کے نئے دور کا جشن منانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میں پہلے بوڈولینڈ مہوتسو کا افتتاح کیا

November 15th, 06:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پہلے بوڈو لینڈ مہوتسو کا افتتاح کیا، جو کہ امن کو برقرار رکھنے اور ایک متحرک بوڈو سوسائٹی کی تعمیر کے لیے زبان، ادب اور ثقافت پر دو روزہ میگا ایونٹ ہے۔

وزیر اعظم دہلی میں پہلے بوڈولینڈ مہوتسو کا افتتاح کریں گے

November 14th, 04:10 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 نومبر کو،ایس اے آئی اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس، نئی دہلی میں، شام تقریباً 6:30 بجے، پہلے بوڈولینڈ مہوتسو کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔