مہاراشٹر کے پونے میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 01st, 02:00 pm
واقعی، پونے کا بھارت کی آزادی کے آندولن میں بہت بڑا تعاون رہا ہے،پونے نے بال گنگا دھر تلک سمیت انیک انقلابیوں ، مجاہدین آزادی ملک کو دیئے ہیں آج ہی لوک شاہر اننا بھاؤ سیٹھ ساٹھے کی جینتی بھی ہے۔یہ ہم سب کے لیے بہت ہی خاص دن ہے۔ انا بھاؤ ساٹھے، مہنت سماج سدھارک تھے، بابا صاحت امبیڈکر کے خیالات سے متاثر تھے۔ آج بھی بڑی تعداد میں طلبا اور اسکالر ان کے ساہتیہ پر تحقیق کرتے ہیں۔ انا بھاؤ ساٹھے کے کام، ان کی اپیل آج ہم سب کو تحریک دیتی ہے۔وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے پونے میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
August 01st, 01:41 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پونے میٹرو کے مکمل شدہ سیکشن کے افتتاح کے موقع پر میٹرو ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ انہوں نے پمپری چنچواڈ میونسپل کارپوریشن (پی سی ایم سی) کے ذریعہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تعمیر کئے گئے 1280 سے زیادہ مکانات اور پونے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ تعمیر کئے گئے 2650 سے زیادہ پی ایم اے وائی مکانات مستفیدین کے حوالے کئے۔ انہوں نے پی سی ایم سی کے ذریعہ تعمیر کئے جانے والے تقریباً 1190 پی ایم اے وائی مکانات اور پونے میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ تعمیر کئے گئے 6400 سے زائدمکانات کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے پی سی ایم سی کے تحت تقریباً 300 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کا بھی افتتاح کیا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 جون کو پرگتی میدان میں بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ایکسپو – 2022 کا افتتاح کریں گے
June 07th, 06:44 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 جون کو صبح 10:30 بجے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بائیو ٹیک اسٹارٹ اپ ایکسپو – 2022 کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ پروگرام سے خطاب کریں گے۔