’سبز نمو‘ سے متعلق بجٹ کے بعدکے ویبینار میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کا متن
February 23rd, 10:22 am
ہندوستان میں 2014 سے اب تک جتنے بھی بجٹ آئے ہیں وہ ایک طریقہ کار پر مبنی رہے ہیں ۔طریقہ کار یہ ہے کہ ہماری حکومت کا ہر بجٹ موجودہ چیلنجز کے حل کے ساتھ ہی نئے دور کی اصلاحات کو آگے بڑھاتا رہا ہے۔ سبز توانائی اور توانائی کی منتقلی کے لیے ہندوستان کی حکمت عملی کے تین اہم ستون رہے ہیں۔ پہلا قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں اضافہ ،دوسرا ہماری معیشت میں فوسل فیول کے استعمال کو کم کرنااور تیسرا ملک کے اندر گیس پر مبنی معیشت کی طرف تیز رفتاری سے آگے بڑھنا۔اس حکمت عملی کے تحت ایتھنول کی ملاوٹ ہو، پی ایم-کسم اسکیم، سولر مینوفیکچرنگ کے لیے ترغیب دینا ہو، روف ٹاپ سولر اسکیم ہو، کوئلہ گیسی فیکیشن ہو، بیٹری اسٹوریج ہو، گذشتہ سالوں کے بجٹ میں بہت سے اہم اعلانات ہوئے ہیں ۔ اس سال کے بجٹ میں بھی صنعت کے لیے گرین کریڈٹس ہیں، پھر کسانوں کے لیے پی ایم پرنم اسکیم ہے۔ اس میں گاؤوں کے لیے گوبردھن یوجنا اور شہری علاقوں کے لیے گاڑیوں کی اسکریپنگ پالیسی یعنی بے مصرف گاڑیوں کو ختم کرنے کی پالیسی ہے۔ اس میں گرین ہائیڈروجن پر زور دیا گیا ہےتو ویٹ لینڈ کنزرویشن یعنی دلدل والی زمین کے تحفظ پر بھی اتنا ہی فوکس ہے ۔سبز نمو کو لیکر اس سال کے بجٹ میں جو تجویز کی گئی ہیں وہ ایک طرح سے ہماری آگے کی نسل کے روشن مستقبل کا سنگ بنیاد ہیں۔وزیر اعظم نے آلودگی سے پاک سبز نمو سے متعلق بجٹ کے بعد ویبینار سے خطاب کیا
February 23rd, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سبز نمو سے متعلق بجٹ کے بعد ایک ویبینار سے خطاب کیا یہ بجٹ کے بعد بارہ ویبینار س کے سلسلے کا پہلا ویبینار ہے ۔اس کا اہتمام حکومت کی جانب سے کیا گیا تھا تاکہ مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کو موثر طور پر نافذ کرنے کے لئے خیالات اور تجاویز حاصل کی جاسکیں۔کرناٹک کے بنگلورو میں بھارت توانائی ہفتہ 2023 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 06th, 11:50 am
اس وقت ترکی میں آئے تباہ کن زلزلہ پر ہم سبھی کی نظر لگی ہوئی ہے۔ بہت سے لوگوں کی افسوسنا ک موت اور بہت نقصان کی خبریں ہیں۔ ترکی کے آس پاس کے ممالک میں بھی نقصان کا اندیشہ ہے۔ بھارت کے 140 کروڑ لوگوں کی دعائیں، سبھی زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔ بھارت زلزلہ کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے پرعزم ہے۔وزیر اعظم نے بنگلورو میں انڈیا انرجی ویک 2023 کا افتتاح کیا
February 06th, 11:46 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنگلورو میں انڈیا انرجی ویک(آئی ای ڈبلیو) 2023 کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے انڈین آئل کے ’ان بوتلڈ‘ اقدام کے تحت یونیفارم کا آغاز کیا۔ یہ یونیفارم ری سائیکل شدہ پی ای ٹی بوتلوں سے بنی ہیں۔ انہوں نے انڈین آئل کے انڈور سولر کوکنگ سسٹم کے جڑواں کوک ٹاپ ماڈل کو بھی قوم کے نام وقف کیا اور اس کے کاروباری رول آؤٹ کو جھنڈی دکھا کر اسکا آغاز کیا۔وزیراعظم گلوبل آئل اینڈ گیس سیکٹر کے چیف ایگزیکیوٹیو افسران اور ماہرین کے ساتھ 20 اکتوبر کو بات چیت کریں گے
October 19th, 12:41 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی گلوبل آئل اینڈ گیس سیکٹر کے چیف ایگزیکیوٹیو افسران اور ماہرین کے ساتھ 20 اکتوبر 2021 کو شام 6 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کریں گے۔ یہ چھٹا ایسا سالانہ بین رابطہ ہے جو 2016 میں شروع ہوا اور یہ تیل اور گیس کے شعبے میں عالمی رہنماؤں کی شرکت کی نشاندہی کرتا ہے جو شعبے کے اہم مسائل پر غور کرتے ہیں اور ہندستان کے ساتھ تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانی شعبے تلاش کرتے ہیں۔عالمی یوم ماحولیات پر وزیراعظم کی تقر یر کا متن
June 05th, 11:05 am
اگر آپ غور کریں تو آج سے 7-8 برس قبل ، ملک میں ایتھنول کی باتیں بہت کم شاذو نادر ہوتی تھیں۔ کوئی اس کا ذکر نہیں کرتا تھا۔ اور اگر ذکر کربھی دیا تو جیسے روزمرہ کی بات ہوتی ہے ایسی ہی ہوجاتا تھا۔ لیکن اب ایتھنول، 21 ویں صدی کے ہندستان کی بڑی ترجیحات سے وابستہ ہے۔ ایتھنول پر ماحولیات کے فوکس کے ساتھ ہی ایک بہتر کسانوں کی زندگی پر بھی پڑ رہا ہے۔ آج ہم نے پیٹرول میں 20 فی صد ایتھنول کے بلینڈنگ کے 2025 تک پورا کرنے کا عہدہ کیا ہے۔ پہلے جب ہدف سوچا تھا، تو یہ سوچا تھا کہ یہ 2030 تک یہ ہم کریں گے۔ لیکن گزشتہ کچھ دنوں میں جس طرح سے کامیابیاں ملی ہیں، عوام الناس کا تعاون ملا ہے ، لوگوں میں بیداری آئی ہے ، اور ہر کوئی اس کی اہمیت کو سمجھنے لگے ہے۔ اور اس کے سبب اب ہم نے 2030 میں جو کرنا چاہتے تھے، اسے 5 سال کم کرکے 2025 تک کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ پانچ سال ایڈوانس۔ماحولیات کے عالمی دن کے پروگرام سے وزیر اعظم کا خطاب
June 05th, 11:04 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماحولیات کے عالمی دن کے پروگرام سے خطاب کیا۔ یہ پروگرام آج پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت اور وزارت ماحولیات و جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے ذریعے مشترکہ طور پر ویڈیو کانفرنس کے توسط سے منعقد کیا گیا۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے پونہ کے ایک کسان سے گفتگو کی جنہوں نے نامیاتی کھیتی اور زراعت میں بائیو ایندھن کے استعمال سے متعلق اپنے تجربات شیئر کیے۔List of MoUs/Agreements exchanged during State Visit of President of Brazil
January 25th, 03:00 pm
List of MoUs/Agreements exchanged during State Visit of President of Brazil to Indiaبرازیل کے صدر کے سرکاری دورہ کے دوران وزیر اعظم کےپریس بیان کا متن
January 25th, 01:00 pm
میرے دوست صدر بولسونارو اور ان کے اعلیٰ سطحی وفد کا میں ہندوستان میں تہہ دل سے استقبال کرتا ہوں۔ گذشتہ آٹھ ماہ میں یہ ہماری تیسری ملاقات ہے۔ یہ ہمارے درمیان بڑھتی دوستی اور دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط رشتوں کو ظاہر کرتی ہے۔بین الاقوامی شمسی اتحاد نے آب و ہوا سے متعلق انصاف کو یقینی بنانے کے لئے ایک وسیع پلیٹ فارم فراہم کر دیا ہے: وزیر اعظم مودی
October 02nd, 08:17 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وگیان بھون نئی دہلی میں بین الاقوامی شمسی اتحاد کی اولین اسمبلی کا افتتاح کیا۔ آئی ایس اے کی اولین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ، ’’میرا یقین ہے کہ جہاں تک دنیا کی توانائی ضروریات کا تعلق ہے، او پی ای سی آج جو کردار ادا کر رہا ہے، وہی کردار آنے والے وقت میں بین الاقوامی شمسی اتحاد ادا کرے گا۔ آج تیل جو کردار ادا کر رہا ہے ایک دن سورج کی شعاعیں وہی کردار ادا کریں گی۔‘‘وزیر اعظم نے بین الاقوامی شمسی اتحاد کی اولین اسمبلی کا افتتاح کیا
October 02nd, 08:16 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وگیان بھون نئی دہلی میں بین الاقوامی شمسی اتحاد کی اولین اسمبلی کا افتتاح کیا۔ آئی ایس اے کی اولین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ، ’’میرا یقین ہے کہ جہاں تک دنیا کی توانائی ضروریات کا تعلق ہے، او پی ای سی آج جو کردار ادا کر رہا ہے، وہی کردار آنے والے وقت میں بین الاقوامی شمسی اتحاد ادا کرے گا۔ آج تیل جو کردار ادا کر رہا ہے ایک دن سورج کی شعاعیں وہی کردار ادا کریں گی۔‘‘