بھارت گرامین مہوتسو میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 04th, 11:15 am
اسٹیج پر تشریف فرما وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن جی، وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری جی، یہاں موجود، نابارڈ کے سینئر مینجمنٹ کے ممبران، سیلف ہیلپ گروپس کے ممبران، کوآپریٹو بینکوں کے ممبران، فارمرز پروڈکٹ تنظیم - ایف پی اوز کے ممبران ، سبھی دیگر معززین، خواتین و حضرات،PM Modi inaugurates the Grameen Bharat Mahotsav 2025
January 04th, 10:59 am
PM Modi inaugurated Grameen Bharat Mahotsav in Delhi. He highlighted the launch of campaigns like the Swamitva Yojana, through which people in villages are receiving property papers. He remarked that over the past 10 years, several policies have been implemented to promote MSMEs and also mentioned the significant contribution of cooperatives in transforming the rural landscape.ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ کے تحت 71,000سے زیادہ تقررنامے تقسیم کئے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 23rd, 11:00 am
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے کونے کونے میں موجود دیگر معززین اور میرے نوجوان دوست۔میں ابھی کل رات کویت سے واپس آیا ہوں… وہاں میں نے ہندوستانی نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کے ساتھ ایک طویل ملاقات کی اور کافی بات چیت کی۔ اب یہاں آنے کے بعد میرا پہلا پروگرام ملک کے نوجوانوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ یہ بہت خوش کن اتفاق ہے۔ آج ملک کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے، آپ سب کے لیے زندگی کی ایک نئی شروعات ہو رہی ہے۔ آپ کا برسوں کا خواب پورا ہوا ہے، برسوں کی محنت رنگ لائی ہے۔ 2024 کا یہ گزرتا ہوا سال آپ کو اور آپ کے اہل خانہ نئی خوشیاں دے کر جا رہا ہے۔ میں آپ تمام نوجوانوں اور آپ کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلے کے تحت مرکزی حکومت کے محکموں اور تنظیموں میں نئی تقرریوں کے لیے 71,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کیے
December 23rd, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روزگار میلہ سے خطاب کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے مقرر ہونے والے 71,000 سے زیادہ نوجوانوں کو تقرر نامے تقسیم کئے۔ روزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کو ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ نوجوانوں کو ملک کی تعمیر اور خود کو بااختیار بنانے کے تئیں خدمات انجام دینے کے بامعنی مواقع فراہم کرکے بااختیار بنائے گا۔'ایک ورش-پرینام اتکرش‘ پروگرام سے وزیر اعظم کے خطاب اور جےپور، راجستھان میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کا اصل متن
December 17th, 12:05 pm
راجستھان کے گورنر محترم ہری بھاؤ باگڑے جی، راجستھان کے مقبول وزیر اعلیٰ محترم بھجن لال شرما جی، مدھیہ پردیش سے خصوصی طور پر آئے ہوئے ہمارے پیارے وزیر اعلیٰ موہن یادو جی، مرکز میں وزارتی کابینہ کے میرے ساتھی جناب سی آر پٹیل جی، بھاگیرتھ چودھری جی، راجستھان کی ڈپٹی سی ایم دییا کماری جی، پریم چند بھیروا جی، دیگر وزیران، ارکان پارلیمنٹ، راجستھان کے ایم ایل ایز، دیگر بزرگ و محترم افراد اور راجستھان کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔ اور جو ورچوئلی ہمارے ساتھ جڑے ہیں، راجستھان کی ہزاروں پنچایتوں میں جمع ہوئے سبھی میرے بھائی- بہن۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جے پور، راجستھان میں ریاستی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقد پروگرام 'ایک ورش-پریمان اتکرش' میں شرکت کی
December 17th, 12:00 pm
جناب مودی نے کہا کہ راجستھان کے عوام کے آشیرواد سے ان کی حکومت گزشتہ 10 سال سے مرکز میں برسراقتدار ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان 10سال میں انہوں نے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کی مشکلات کم کرنے پر توجہ دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے بعد انہوں نے 10سال میں اس سے زیادہ کام کیا ہے جو پچھلی حکومتوں نے 5-6 دہائیوں میں کیا۔ راجستھان میں پانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جہاں بہت سے علاقے شدید خشک سالی کا شکار ہیں، جب کہ دیگر علاقوں میں دریا کا پانی غیر استعمال شدہ سمندر میں بہہ جاتا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ جناب اٹل بہاری واجپئی نے اس مسئلے کو حل کیا تھا کہ دریاؤں کو آپس میں مربوط کیا جائے۔ اس کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد دریاؤں میں زیادہ پانی کو ایسے علاقوں میں منتقل کرنا ہے، جو خشک سالی سے متاثرہ ہیں، اس طرح سیلاب اور خشک سالی دونوں کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی اس نظریہ کی تائید کی، لیکن پچھلی حکومتوں نے کبھی پانی کے مسائل کو کم کرنے کا مقصد سامنے نہیں رکھا، بلکہ ریاستوں کے درمیان پانی کے تنازعات میں شدت پیدا کی۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ اس پالیسی کی وجہ سے راجستھان کو بہت نقصان ہوا، جس سے خواتین اور کسان متاثر ہوئے۔ وزیر اعظم نے اس وقت کی حکومت کی طرف سے اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں کے باوجود نرمدا کے پانی کو گجرات اور راجستھان کے مختلف حصوں تک پہنچانے کے لیے گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنی کوششوں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مسلسل کوششوں سے راجستھان کو فائدہ ہوا اور جناب بھیروں سنگھ شیخاوت اور جناب جسونت سنگھ جیسے سینئر رہنماؤں نے ان کوششوں کی تعریف کی۔ جناب مودی نے خوشی کا اظہار کیا کہ جالور، باڑمیر، چورو، جھنجھنو، جودھ پور، ناگور اور ہنومان گڑھ جیسے اضلاع کو اب نرمدا کا پانی مل رہا ہے۔ہریانہ کےپانی پت میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 09th, 05:54 pm
ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریے جی،یہاں کے مقبول اور پرجوش وزیر اعلیٰ جناب نائب سنگھ جی، مرکزی کابینہ کے میری ساتھی نرملا سیتا رمن جی، اور یہیں کے بچے اوریہیں کے اراکین پارلیمنٹ، سابق وزرائے اعلیٰ اور حکومت میں میرے ساتھی جناب منوہر لال جی، جناب کرشن پال جی، ہریانہ حکومت میں وزیر شروتی جی، آرتی جی، ایم پی، ایم ایل اے... ملک کے بہت سے ایل آئی سی مراکز سے وابستہ تمام دوست، اور پیارے بھائیو اور بہنوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایل آئی سی کی بیما سکھی یوجنا کا آغاز کیا
December 09th, 04:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پانی پت، ہریانہ میں خواتین کو با اختیار بنانے اور مالی شمولیت کے اپنے عہد کے مطابق لائف انشورنس کارپوریشن کی ’بیما سکھی یوجنا‘ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کرنال کی مہارانا پرتاپ ہارٹیکلچرل یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ آج ہندوستان خواتین کو با اختیار بنانے کی طرف ایک اور مضبوط قدم اٹھا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج مہینے کا 9واں دن ہونے کی وجہ سے خاص تھا کیونکہ ہمارے صحیفوں میں نمبر 9 کو مبارک سمجھا جاتا تھا اور اسے نو درگا کی نو شکلوں سے جوڑا جاتا تھا، جسے نوراتری کے دوران پوجا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ناری شکتی کی پوجا کا دن بھی ہے۔وزیر اعظم 9 دسمبر کو راجستھان اور ہریانہ کا دورہ کریں گے
December 08th, 09:46 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 دسمبر کو راجستھان اور ہریانہ کا دورہ کریں گے۔ موصوف صبح تقریباً 10:30 بجے جےپور کے لیے سفر کریں گے۔ جے پور نمائش اور کنونشن سینٹر (جے ای سی سی) میں رائزنگ راجستھان عالمی سرمایہ کاری سربراہ اجلاس 2024 کا آغاز کریں گے۔ بعد ازاں، وزیر اعظم دوپہر تقریباً 2 بجے پانی پت کا سفر کریں گے، وہ ایل آئی سی کی بیمہ سکھی یوجنا کا آغاز کریں گے اور مہارانا پرتاپ باغبانی یونیورسٹی کے مین کیمپس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔