پی ایم جن من کے تحت، پی ایم اے وائی (جی) کے ایک لاکھ فیض کنندگان کے لئے پہلی قسط کے اجراء پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
January 15th, 12:15 pm
جوہار، رام-رام۔ اس وقت پورے ملک میں تہوار کا ماحول ہے۔ اترائن، مکر سنکرانتی، پونگل، بیہو، کتنے ہی تہواروں کی امنگ چاروں طرف چھائی ہوئی ہے۔ آج کی تقریب نے اس جوش کو مزید شاندار اور جاندار بنا دیا ہے ۔ اور آپ سے بات کر کے میرا بھی جشن من گیا ہے۔ آج ایک طرف ایودھیا میں دیوالی منائی جا رہی ہے، تو دوسری طرف میرے ایک لاکھ انتہائی پسماندہ قبائلی بھائی اور بہنیں، جو میرے خاندان کے ممبر ہیں۔ میرے یہ قبائلی خاندان، انتہائی پسماندہ قبائلی خاندان، اپنے گھروں میں دیوالی منا رہے ہیں، یہ میرے لیے اپنے آپ میں بڑی خوشی کی بات ہے۔ آج ان کے بینک کھاتے میں پکے مکان کے لیے پیسے منتقل کئے جا رہے ہیں ۔ میں ان سبھی خاندانوں کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہیں مکر سنکرانتی کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں، اور یہ میری زندگی میں بہت خوشی کی بات ہے کہ مجھے اس نیک کام کو انجام دینے کا موقع ملا۔وزیر اعظم نے پی ایم - جن من کے تحت 1 لاکھ پی ایم اے وائی (جی) مستفیدین کو پہلی قسط جاری کی
January 15th, 12:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پردھان منتری آواس یوجنا - گرامین (پی ایم اے وائی - جی ) کے 1 لاکھ استفادہ کنندگان کو پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم - جن من ) کے تحت پہلی قسط جاری کی ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر پی ایم جن من کے مستحقین سے بھی بات چیت کی ۔نئی دہلی میں پونگل کے موقع پر منعقدہ تقریبات کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 14th, 12:00 pm
پونگل کے مقدس دن تمل ناڈو کے ہر گھر سے پونگل دھارا بہتی ہے۔ میری خواہش ہے کہ اسی طرح آپ کی زندگی میں مسرت، خوشحالی اور اطمینان کی دھارا مسلسل بہتی رہے۔ کل ہی ملک نے لوہڑی کا تیوہار دھوم دھام سے منایا ہے۔ کچھ لوگ آج مکر سنکرانتی – اُتراین منا رہے ہیں، کچھ لوگ شاید کل منائیں گے۔ ماگھ بیہو بھی بس آنے ہی والا ہے۔ میں ان سبھی تیوہاروں کے لیے تمام اہل وطن کو بہت بہت مبارکباد نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم كی نئی دہلی میں پونگل کی تقریبات میں شركت
January 14th, 11:30 am
اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے پونگل کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ تمل ناڈو کے ہر گھر میں تہوار کا جوش دیکھا جا سکتا ہے۔وزیراعظم نے’ کٹی بیہو ‘کے موقع پر آسام کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
October 18th, 10:47 pm
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ’کٹی بیہو‘ کے موقع پر آسام کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے کاشی وشوناتھ اور بیہو کی تقریبات پر شہریوں کے تبصروں کا جواب دیا
April 16th, 10:04 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کاشی وشوناتھ سے لے کر بیہو کی تقریبات جیسے مختلف مسائل پر شہریوں کے تبصروں کا جواب دیا ہے۔گوہاٹی میں بیہو پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 14th, 06:00 pm
آج کا منظر چاہے ٹی وی پر دیکھا جائے، یہاں پروگرام میں موجود ہو، زندگی میں کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔ یہ ناقابل فراموش ہے، یہ شاندار ہے، یہ بے مثال ہے، یہ آسام ہے۔ آسمان میں گونجتا ڈھول، پیپا ارو گوگونا، آج پورا ہندوستان اس کی آواز سن رہا ہے۔ آسام کے ہزاروں فنکاروں کی اس محنت، اس لگن، اس تال میل کو آج ملک اور دنیا بڑے فخر سے دیکھ رہی ہے۔ایک تو موقع اتنا بڑا ہے، جشن اتنا بڑا ہے، دوسرا آپ کا جوش اور جذبہ حیرت انگیز ہے۔ مجھے یاد ہے، جب میں یہاں اسمبلی انتخابات کے دوران آیا تھا، میں نے کہا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب لوگ اے سے آسام کہیں گے۔ آج آسام واقعی اے ون ریاست بن رہا ہے۔ میں آسام کے لوگوں اور ملک کے لوگوں کو بیہو کی بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے آسام کے گوہاٹی میں سروسجئی اسٹیڈیم میں 10900 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح اور وقف کیا
April 14th, 05:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کے گوہاٹی سروسجئی اسٹیڈیم میں 10900 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ پروجیکٹوں میں برہم پتر ندی پر پلاش باڑی اور سوال کوچی کو جوڑنے والے پل کا سنگ بنیاد رکھنا، شیو ساگر میں رنگ گھر کی تزئین کاری کے لیے ایک پروجیکٹ، نامروپ میں 500 ٹی پی ڈی مینتھال پلانٹ کا افتتاح اور پانچ ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کو وقف کرنا شامل ہے۔ وزیر اعظم نے دس ہزار سے زیادہ بیہو فنکاروں کے ذریعے پیش کیا گیا رنگا رنگ بیہو پروگرام بھی دیکھا۔وزیراعظم نریندرمودی 14 ا پریل کو آسام کا دورہ کریں گے
April 12th, 09:45 am
تقریبا دوپہر 12 بجے وزیراعظم ایمس گواہاٹی پہنچیں گے اور اسکے نو تعمیر شدہ کیمپس کا معائنہ کریں گے بعد میں ایک عوامی تقریب میں جناب مودی ایمس گواہاٹی اور دیگر تین میڈیکل کالجز قوم کے نام وقف کریں گے ۔ وزیراعظم آسام میں حفظان صحت کے جدید اختراعی انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مجاز مستفیدین کو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی ۔ پی ایم جے اےوائی ) کارڈ تقسیم کرکے آپ کےدوارآیوشمان مہم کا آغاز کریں گے ۔وزیراعظم نے بوہاگ بِہو کے موقع آسام کے لوگوں کو مبارک باد پیش کی
April 14th, 09:54 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بوہاگ بِہو کے موقع عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔