7، لوک کلیان مارگ پر کرسمس پروگرام میں وزیر اعطم کے خطاب کا متن
December 25th, 02:28 pm
میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ آپ سب اس خاص اور مقدس موقع پر میری رہائش گاہ پر آئے ہیں۔ جب انڈین مائنارٹی فاؤنڈیشن نے تجویز پیش کی کہ ہم سب مل کر کرسمس منائیں تو میں نے ان سے کہا کہ کیوں نہ میری قیام گاہ پر جشن منایا جائے اور اسی وجہ سے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس لیے یہ میرے لیے بہت خوشی کا موقع ہے۔ انل جی نے میری بہت مدد کی، میں خاص طور پر ان کا شکر گزار ہوں۔ تو میں نے اسے بخوشی قبول کر لیا۔ میں اس اقدام کے لیے اقلیتی فاؤنڈیشن کا بھی بہت مشکور ہوں۔وزیراعظم نے کرسمس کے موقع پر عیسائی برادری سے گفت و شنید کی
December 25th, 02:00 pm
کرسمس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس انتہائی خاص اور مقدس موقع پر ان کے ساتھ شامل ہونے پر وہاں موجود تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کرسمس ایک ساتھ منانے کی انڈین مائنارٹی فاؤنڈیشن کی تجویز کو قبول کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس اقدام کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ عیسائی برادری کے ساتھ طویل عرصے سے اپنے قریبی اور خوشگوار تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر عیسائی برادری اور ان کے رہنماؤں کے ساتھ باقاعدگی سے ملاقاتوں کو یاد کیا۔ چند سال قبل پوپ کے ساتھ اپنی گفت و شنیدکو ایک یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے سماجی ہم آہنگی، عالمی بھائی چارہ، آب و ہوا کی تبدیلی اور زمین کو ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے جامع ترقی جیسے امور پر تبادلہ خیال کو اجاگر کیا۔