’گرین ہائیڈروجن فیول سیل بس‘ پائیداری کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز مستقبل میں حصہ ڈالنے کی ہماری کوششوں کا ایک حصہ ہے: وزیر اعظم

October 21st, 08:08 pm

بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے کی گرین ہائیڈروجن فیول سیل بس میں سواری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ گرین ہائیڈروجن فیول سیل بس پائیداری کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز مستقبل میں حصہ ڈالنے کی بھارت کی کوششوں کا حصہ ہے۔

بھوٹان بھارت کا ایک ازحد خاص دوست ہے اور ہمارا باہمی تعاون آئندہ وقتوں میں مزید بہتر ہوتا رہے گا

October 21st, 07:27 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھوٹانی وزیر اعظم تشیرنگ توبگے سے ملاقات کی اور کہا کہ بھوٹان بھارت کا ایک ازحد خاص دوست ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 78 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا

August 15th, 09:20 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 78 ویں یوم آزادی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

آئین اور جمہوری نظام کو لے کر اپنے غیر متزلزل یقین کا ازسر نو اعادہ کرنے کے لیے اہل وطن کا مشکور ہوں : من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

June 30th, 11:00 am

میرے پیارے ہم وطنو، آج 30 جون بہت اہم دن ہے۔ ہمارے قبائلی بھائی بہن اس دن کو ’’ ہُل دِوَس‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ دن بہادر سدھو کانہو کی بے مثال جرات سے وابستہ ہے جنہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے مظالم کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بہادر سدھو کانہو نے ہزاروں سنتھالی ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور انگریزوں کے خلاف جی جان اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا ، اور کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کب ہوا؟ یہ 1855 میں ہوا، یعنی 1857 میں ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی سے دو سال پہلے، جب جھارکھنڈ کے سنتھل پرگنہ میں ہمارے قبائلی بھائی بہنوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔ انگریزوں نے ہمارے سنتھالی بھائیوں اور بہنوں پر بہت مظالم ڈھائے تھے اور ان پر بہت سی پابندیاں بھی لگائی تھیں۔ بہادر سدھو اور کانہو اس جدوجہد میں کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ جھارکھنڈ کی سرزمین کے ان لازوال فرزندوں کی قربانی آج بھی اہل وطن کو متاثر کرتی ہے۔ آئیے سنتالی زبان میں ان کے لیے ایک گیت کا اقتباس سنتے ہیں۔

بھوٹان کے وزیر اعظم نے الیکشن میں دوبارہ کامیابی پر وزیراعظم جناب مودی کو مبارکباد دی

June 06th, 02:56 pm

بھوٹان کے وزیر اعظم داشو شیرنگ توبگے نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور 18ویں لوک سبھا انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد کی جیت پر انہیں مبارکباد دی۔ وزیر اعظم ٹوبگے نے گزشتہ ایک دہائی میں وزیر اعظم مودی کی دور اندیش قیادت کی تعریف کی، اور ان کی مسلسل تیسری مدت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بھوٹان کے بادشاہ نے وزیراعظم کو ٹیلی فون پر مبارک باد دی

June 05th, 08:05 pm

بھوٹان کے بادشاہ، عزت مآب جگمے کھیسر نامگیال وانگچک نے 18ویں لوک سبھا کے انتخابات میں این ڈی اے کی فتح پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کو مبارک باد دینے کے لیے آج انہیں فون کیا ۔ بادشاہ نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کے لوگوں کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے دلی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے بھوٹان کے عزت مآب بادشاہ سے ملاقات کی

March 22nd, 06:32 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھمپو میں بھوٹان کے بادشاہ عزت مآب جگمے کھیسر نامگیال وانگ چک سے ملاقات کی۔ پارو سے تھمپو تک کے سفر کے دوران لوگوں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ انہوں نے اپنے اس مخصوص عوامی استقبال کے لیے عزت مآب بادشاہ کا شکریہ ادا کیا۔

Bilateral meeting of Prime Minister with Prime Minister of Bhutan and Exchange of MoUs

March 22nd, 06:30 pm

Prime Minister Narendra Modi met H.E. Tshering Tobgay, Prime Minister of Bhutan in Thimphu over a working lunch hosted in his honour. The Prime Minister thanked Prime Minister Tobgay for the exceptional public welcome accorded to him, with people greeting him all along the journey from Paro to Thimphu. The two leaders held discussions on various aspects of the multi- faceted bilateral relations and forged an understanding to further enhance cooperation in sectors such as renewable energy, agriculture, youth exchange, environment and forestry, and tourism.

List of Outcomes : State visit of Prime Minister Shri Narendra Modi to Bhutan

March 22nd, 03:10 pm

Both India and Bhutan agreed on MoUs ranging across sectors also having agreed on and initialled the text of the MoU on Establishment of Rail Links between India and Bhutan. The MoU provides for establishment of two proposed rail links between India and Bhutan, including the Kokrajhar-Gelephu rail link and Banarhat-Samtse rail link and their implementation modalities.

وزیر اعظم بھوٹان پہنچ گئے

March 22nd, 09:53 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 سے 23 مارچ 2024 تک بھوٹان کے سرکاری دورے کے لیے آج پارو پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان اعلیٰ سطح کے مستقل تبادلوں کی روایت اور حکومت کی طرف سے پڑوسی پہلے کی پالیسی پر زور دینے کے سلسلے میں ہے۔

وزیر اعظم کا بھوٹان کا دورہ (21سے22 مارچ 2024)

March 22nd, 08:06 am

دورے کے دوران، وزیر اعظم شاہ بھوٹان عزت مآب جگمے کھیسر نامگیل وانگچک اور بھوٹان کے چوتھے شاہ عزت مآب جگمے سنگے وانگچک کے ساتھ ؎ ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم، بھوٹان کے وزیر اعظم عزت مآب شیرنگ ٹوبگے سے بھی بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھوٹان کے وزیر اعظم عالی جناب داشو شیرنگ ٹوبگےسے ملاقات کی

March 15th, 10:22 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل نئی دہلی میں بھوٹان کے وزیر اعظم عالی جناب داشو شیرنگ ٹوبگے سے ملاقات کی۔

سری لنکا اور ماریشس میں یو پی آئی خدمات کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 12th, 01:30 pm

آج کا دن، بحر ہند کے تین دوست ممالک کے لیے ایک خاص دن ہے۔ آج ہم اپنے تاریخی تعلقات کو جدید ڈیجیٹل طریقے سے منسلک کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے عوام کی ترقی کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ فن ٹیک کنیکٹیویٹی کے ذریعے نہ صرف سرحد پار لین دین، بلکہ سرحد پار رابطے بھی مضبوط ہوں گے۔ ہندوستان کا یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس یعنی یو پی آئی ، اب ایک نئی ذمہ داری نبھا رہا ہے --شراکت داروں کو ہندوستان کے ساتھ متحد کرنا۔

وزیر اعظم نے ماریشس کے وزیر اعظم اور سری لنکا کے صدر کے ساتھ مشترکہ طور پریو پی آئی خدمات کا افتتاح کیا

February 12th, 01:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سری لنکا کے صدر جناب رانیل وکرما سنگھے اور ماریشس کے وزیر اعظم جناب پراوِند جگناوتھ کے ساتھ مشترکہ طور پر سری لنکا اور ماریشس میں یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) خدمات کے آغاز اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ماریشس میں ‘روپے’ کا رڈ کی خدمات کا بھی افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نے عزت مآب تشیرینگ ٹوبگے اور پی ڈی پی کو بھوٹان میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی

January 09th, 10:22 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عزت مآب تشیرنگ ٹوبگے اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو بھوٹان میں پارلیمانی انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی ۔

وزیر اعظم نے بھوٹان کے عزت مآب بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک سے ملاقات کی

November 06th, 11:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھوٹان کے عزت مآب بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک کا ہندوستان میں تہہ دل سے خیرمقدم کیا ہے۔

وزیر اعظم نے 77 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا

August 15th, 04:21 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے چندریان کے لیے بھوٹان کے وزیر اعظم کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا

July 16th, 09:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چندریان 3 کے کامیاب لانچ کے لیے بھوٹان کے وزیر اعظم کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گاندھی نگر، گجرات میں اکھل بھارتیہ سکشا سنگھ کے کنونشن سے وزیراعظم کے خطاب کا متن

May 12th, 10:31 am

گجرات کے ہردلعزیز وزیر اعلیٰ، جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکز میں وزراء کی کونسل میں میرے ساتھی اور جو زندگی بھر اپنا تعارف ایک استاد کے طور پر کراتے رہے، جناب پرشوتم روپالا جی، ہندوستان کی پارلیمنٹ کے گزشتہ انتخابات میں ملک میں پورے ملک میں زیادہ ووٹ لے کر جیتنے والے جناب سی آر پاٹل، گجرات حکومت کے وزراء، اکھل بھارتیہ پرائمری سکشا سنگھ کے تمام اراکین، ملک کے کونے کونے سے آئے معزز اساتذہ کرام، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم نے گجرات کے گاندھی نگر میں اکھل بھارتیہ شکشا سنگھ ادھیویشن میں شرکت کی

May 12th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اکھل بھارتیہ شکشا سنگھ ادھیوشن میں شرکت کی، جو آل انڈیا پرائمری ٹیچر فیڈریشن کی 29ویں دو سالہ کانفرنس ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر منعقدہ نمائش کا واک تھرو بھی کیا۔ اس کانفرنس کا تھیم ’’اساتذہ تعلیم کی تبدیلی میں اولین حیثیت رکھتے ہے۔