چھتیس گڑھ کی قبائلی خاتون نے سرکاری اسکیموں کے بارے میں اپنے علم سے وزیر اعظم کو متاثر کیا

چھتیس گڑھ کی قبائلی خاتون نے سرکاری اسکیموں کے بارے میں اپنے علم سے وزیر اعظم کو متاثر کیا

January 08th, 03:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور مقامی سطح کے نمائندوں کے ساتھ ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں وکست بھارت سنکلپ یاترا سے استفادہ کرنے والے اس پروگرام میں شامل ہوئے۔