بھارت ٹیکس 2024، نئی دہلی میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 26th, 11:10 am

کابینہ میں میرے ساتھی، پیوش گوئل جی، درشنا جردوش جی، مختلف ممالک کے سفیر، سینئر سفارت کار، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے افسران، فیشن اور ٹیکسٹائل کی دنیا سے وابستہ تمام دوست، نوجوان کاروباری، طلباء، ہمارے بنکر اور ہمارے کاریگر۔ دوستو، خواتین و حضرات!بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والے بھارت ٹیکس میں آپ سب کو مبارکباد!آج کا یہ انعقاد اپنے آپ میں بہت خاص ہے۔ خاص طور پر اس لیے کہ یہ بھارت کے دو سب سے بڑے نمائشی مراکز، بھارت منڈپم اور یشوبومی میں بہ یک وقت ہو رہا ہے۔ آج 3 ہزار سے زیادہ نمائش کنندگان... 100 ممالک سے تقریباً 3 ہزار خریدار... 40 ہزار سے زیادہ تجارتی زائرین... اس ایونٹ سے ایک ساتھ وابستہ ہیں۔ یہ ایونٹ ٹیکسٹائل ایکو سسٹم کے تمام اسٹیک ہولڈرز اور پوری ویلیو چین کو ایک ساتھ آنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے نئی دہلی میں بھارت ٹیکس 2024 کا افتتاح کیا

February 26th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بھارت ٹیکس 2024 کا افتتاح کیا، جو کہ ملک میں منعقد ہونے والے اب تک کے سب سے بڑے عالمی ٹیکسٹائل پروگرام میں سے ایک ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کو بھی دیکھا۔

وزیر اعظم 26 فروری کو بھارت ٹیکس 2024 کا افتتاح کریں گے

February 25th, 03:32 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 فروری کو صبح 10:30 بجے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں بھارت ٹیکس 2024 کا افتتاح کریں گے، جو ملک میں منعقد ہونے والے ٹیکسٹائل کے اب تک کے سب سے بڑے عالمی تقاریب میں سے ایک ہے ۔