گجرات کے امریلی میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 28th, 04:00 pm
اسٹیج پر موجودگجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل جی، مرکز میں میرے ساتھی سی آر۔ پاٹل جی اور گجرات کے میرے بھائی اور بہن، اور آج خاص طور پر امریلی کےمیرے بھائی اور بہن۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امریلی، گجرات میں 4,900 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
October 28th, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے امریلی میں 4,900 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ آج کے ترقیاتی منصوبوں میں ریل، سڑک، پانی اور سیاحت کے شعبے شامل ہیں۔ ان سے ریاست کے امریلی، جام نگر، موربی، دیو بھومی دوارکا، جوناگڑھ، پور بندر، کچھ اور بوٹاڈ اضلاع کے شہریوں کو فائدہ ہوگا۔وزیر اعظم 28 اکتوبر کو گجرات کا دورہ کریں گے
October 26th, 03:28 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 اکتوبر کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 10 بجے، وزیر اعظم، ہسپانوی وزیر اعظم جناب پیڈرو سانچیز کے ساتھ، ٹاٹا ایڈوانس سسٹم لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) کیمپس میں سی - 295 طیاروں کی تیاری کے لیے ٹاٹا ایئر کرافٹ کملیکس کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 11 بجے، وہ لکشمی ولاس پیلس، وڈودرا جائیں گے۔ وڈودرا سے، وزیر اعظم امریلی جائیں گے جہاں دوپہر تقریباً 2:45 پر، وہ امریلی کے دودھالہ میں بھارت ماتا سروور کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ دوپہر 3 بجے کے قریب، وہ لاٹھی، امریلی میں 4,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔