وزیر اعظم نے غیر مقیم ہندوستانیوں سے ’بھارت کو جانئے کوئز‘ میں حصہ لینے کی اپیل کی
November 23rd, 09:15 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دیگر ممالک میں آباد بھارت نژاد افراد اور دوستوں سے ’بھارت کو جانئے کوئز‘ مقابلے میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئز مقابلہ بھارت اور دنیا بھر میں غیر ممالک میں آباد بھارتی افراد کے مابین تعلقات کو عمیق بناتا ہے اور یہ ہمارے مالامال ورثے اور فعال ثقافت کی بازیافت کا ایک شاندار طریقہ ہے۔