نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ایکسپو-2022 کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا متن

June 09th, 11:01 am

میں آپ سب کو ملک کے پہلے بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ایکسپو میں شرکت کرنے اور بھارت کی اس طاقت کا دنیا کو تعارف کرانے کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ ایکسپو بھارت کے بائیوٹیک سیکٹر کی تیزی سے ترقی کی عکاس ہے۔ بھارت کی بائیو اکانومی گزشتہ 8 سالوں میں 8 گنا بڑھی ہے۔ 10 ارب ڈالر سے 80 ارب ڈالر تک، ہم پہنچ چکے ہیں۔ بھارت بائیوٹیک کے عالمی ماحولیاتی نظام میں ٹاپ 10 ممالک کی لیگ تک پہنچنے سے بھی زیادہ دور نہیں ہے۔ بائیو ٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل یعنی 'بی آئی آر اے سی' نے نئے بھارت کی اس نئی چھلانگ میں بڑا رول ادا کیا ہے۔ 'بی آئی آر اے سی' نے پچھلے سالوں میں بھارت میں بائیو اکانومی کی تحقیق اور اختراع کی بے مثال توسیع میں ایک اہم حصہ ڈالا ہے۔ میں 'بی آئی آر اے سی' کے 10 سال کے کامیاب سفر میں اس اہم سنگ میل پر آپ سب کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہاں منعقدہ نمائش میں بھارت کے نوجوان ٹیلنٹ، بھارت کے بائیوٹیک اسٹارٹ اپس، ان کی صلاحیت اور بائیوٹیک سیکٹر کے مستقبل کے روڈ میپ کو بہت اچھے اور خوبصورت طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ ایسے وقت میں جب بھارت ، اپنی آزادی کا امرت اتسومنا رہا ہے، اگلے 25 سالوں کے لیے نئے اہداف طے کر رہا ہے، ملک کی ترقی کو ایک نئی تحریک دینے کے لیے بائیوٹیک سیکٹر بہت اہم ہے۔ نمائش میں دکھائے گئے بائیوٹیک اسٹارٹ اپس اور بائیوٹیک انویسٹرس اور انکیوبیشن سینٹر نئے بھارت کی امنگوں کے ساتھ چل رہے ہیں۔ آج، ای پورٹل میں جو کچھ دیر پہلے یہاں شروع کیا گیا ہے، ہمارے پاس ساڑھے سات سو بائیوٹیک مصنوعات درج ہیں۔ یہ بھارت کی حیاتیاتی معیشت اور اس کے تنوع کی صلاحیت اور وسعت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

وزیراعظم نے بائیو ٹیک اسٹارٹ اپ نمائش 2022کاافتتاح کیا

June 09th, 11:00 am

وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے آج یہاں پرگتی میدان میں بائیوٹیک اسٹارٹ اپ نمائش -2022کاافتتاح کیا۔ انھوں نےبائیوٹیک مصنوعات کے ای پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پرموجودممتاز شخصیات میں مرکزی وزراء جناب پیوش گوئل ، جناب دھرمیندر پردھان ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ ، بائیوٹیک شعبے کے متعلقہ شراکت دار، ماہرین ، ایس ایم ایز اور سرمایہ کار شامل تھے ۔

وزیراعظم نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور بھارت بائیوٹیک کی ویکسین کی منظوری پر قوم کو مبارکباد پیش کی

January 03rd, 12:16 pm

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور بھارت بائیوٹیک کی ویکسین کو ڈی سی جی آئی کی منظوری حاصل ہونا کورونا کے خلاف پرزور طریقے سے لڑی جانے والی جنگ کو مستحکم کرنے کیلئے ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگی۔

ویکسین مراکز کا کل دورہ کریں گے

November 27th, 04:36 pm

نئی دہلی، 27 /نومبر 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ویکسین کے فروغ اور مینوفیکچرنگ کے عمل کا ذاتی طور پر جائزہ لینے کے لئے تین شہروں کا دورہ کریں گے۔ وہ احمدآباد میں زائیڈس بایوٹیک پارک، حیدرآباد میں بھارت بایوٹیک اور پونے میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا دورہ کریں گے۔