وزیراعظم نے، سابق نائب صدر جمہوریہ ہند بھیروں سنگھ شخاوت کو، اُن کے 100 ویں یوم پیدائش پر خراج تحسین پیش کیا

October 23rd, 01:27 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے سابق نائب صدر جناب بھیروں سنگھ شخاوت کو، اُن کی 100 ویں یوم پیدائش پر خراج تحسین پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ بھیروں سنگھ شخاوت نے ہندوستان کے جمہوری ڈھانچے کو مضبوط کرنے میں ایک نمایاں کردار ادا کیا ہے اور ان کی مدت اس لئے یاد رکھی جائے گی، کیونکہ انہوں نے پارلیمانی مباحثوں اور تبادلہ خیال کے معیارات کو مزید بڑھانے کے لئے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم مودی نے سابق نائب صدر جمہوریہ کے ساتھ اپنی بات چیت کی کچھ جھلیاں بھی مشترک کیں۔