دوسری سالانہ چوٹی کانفرنس میں ہندوستان-آسٹریلیا کا مشترکہ بیان

November 19th, 11:22 pm

عزت مآب وزیر اعظم ہندجناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم آنربل انتھونی البانی ایم پی نے 19 نومبر 2024 کو ریو ڈی جنیرو میں گروپ آف 20 (جی 20) کے اجلاس کے موقع پر دوسری ہندوستان-آسٹریلیا سالانہ چوٹی کانفرنس کا انعقاد کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 اکتوبر2024 کو دھن ونتری جینتی اور نویں یوم آیوروید کے موقع پر صحت کے شعبہ سے متعلق 12,850 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا آغاز، افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

October 28th, 12:47 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 اکتوبر2024 کو دھن ونتری جینتی اور نویں یوم آیوروید کے موقع پردوپہر تقریباً 12:30 بجے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیور وید ( اے آئی آئی اے) نئی دہلی میں میں صحت کے شعبہ سے متعلق تقریباً 12,850 کروڑ روپے کے متعدد پروجیکٹوں کا آغاز، افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم نے بنگلورو میں عمارت گرنے سے ہوئے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ’پی ایم این آر ایف‘ سےامداد کا اعلان کیا

October 24th, 07:47 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بنگلورو میں ایک عمارت کے گرنے سے ہوئے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے ہر مرنے والے کے لواحقین کے لیے’پی ایم این آر ایف‘ سے 2 لاکھ اور روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کے امداد کا اعلان کیا۔

بھارت اور مالدیپ: جامع اقتصادی اور بحری سلامتی ساجھیداری کے لیے وژن

October 07th, 02:39 pm

بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مالدیپ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد معیزو نے 7 اکتوبر 2024 کو ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا اور اپنے تاریخی قریبی اور خصوصی تعلقات کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لیے تعاون کو بڑھانے میں کی گئی پیش رفت کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعظم نے جناب ناڈاپربھو کیمپےگوڑا کو خراج عقیدت پیش کیا

June 27th, 04:06 pm

وزیراعظم،جناب نریندر مودی نے جناب ناڈاپربھو کیمپے گوڑاگوڑا کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔جناب مودی نے کہا کہ جناب ناڈاپربھو کیمپے گوڑا معاشی بہبود، زراعت، آبپاشی اور ایسی بہت سی چیزوں کو فروغ دینے میں پیش پیش تھے۔

Bengaluru Viksit Bharat Ambassadors Gather for an ‘Evening of Music and Meditation’ on Ram Navami

April 18th, 05:13 pm

On Wednesday, April 17th, over 10,000 people from different s gathered at The Art of Living International Centre in Bengaluru for an event called An Evening of Music and Meditation with Viksit Bharat Ambassadors. The attendees included people from all walks of life, including Art of Living disciples, instructors, professionals, and educated inpiduals of various ages.

بوئنگ انڈیا انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سنٹر کے افتتاح اور بوئنگ سُکنیا پروگرام کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 19th, 03:15 pm

کرناٹک کے گورنر محترم تھاور چند جی گہلوت، وزیر اعلیٰ محترم سدھا رمیا جی، کرناٹک اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر آر اشوک جی، ہندوستان میں بوئنگ کمپنی کی سی ای او محترمہ اسٹیفنی پوپ، دیگر انڈسٹری پارٹنرز، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم نے بنگلورو، کرناٹک میں نئے جدید ترین بوئنگ انڈیا انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کیمپس کا افتتاح کیا

January 19th, 02:52 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بینگلورو، کرناٹک میں نئے جدید ترین بوئنگ انڈیا انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر (بی ای آئی ٹی سی ) کیمپس کا افتتاح کیا۔ 1,600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے بنایا گیا 43 ایکڑ پر محیط یہ کیمپس امریکہ سے باہر بوئنگ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ وزیر اعظم نے بوئنگ سکنیا پروگرام کا بھی آغاز کیا جس کا مقصد ملک کے بڑھتے ہوئے ہوا بازی کے شعبے میں ہندوستان بھر سے زیادہ لڑکیوں کے داخلے میں مدد کرنا ہے۔

وزیر اعظم 19 جنوری کو مہاراشٹر، کرناٹک اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے

January 17th, 09:32 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 جنوری کو مہاراشٹرا، کرناٹک اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 10:45 بجے، وزیر اعظم مہاراشٹر کے شولاپور میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریباً 2:45 بجے، وزیر اعظم بوئنگ انڈیا انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کا افتتاح کریں گے اور بنگلورو، کرناٹک میں بوئنگ سوکنیا پروگرام کا آغاز کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 6 بجے، وزیر اعظم چنئی، تمل ناڈو میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نے کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ٹرمنل 2 کے ذریعہ انٹیریئر کے لیے خصوصی عالمی انعام جیتے جانے پر بنگلورو کومبارکباد دی

December 23rd, 05:53 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ، ٹرمنل 2 کے ذریعہ ہوائی اڈوں کے زمرے میں ایک انٹیرئیر کے لیے خصوصی عالمی انعام 2023 جیتے جانے پر بنگلورو کے عوام کو مبارکباد دی۔

Aatmanirbharta in Defence: India First Soars as PM Modi Takes Flight in LCA Tejas

November 28th, 03:40 pm

Prime Minister Narendra Modi visited Hindustan Aeronautics Limited (HAL) in Bengaluru today, as the state-run plane maker experiences exponential growth in manufacturing prowess and export capacities. PM Modi completed a sortie on the Indian Air Force's multirole fighter jet Tejas.

وزیر اعظم نے بنگلورو میٹرو کی پرپل لائن کے دو کلیدی راستوں پر خدمات کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا

October 09th, 06:28 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بنگلورو میٹرو کی پرپل لائن کے دو کلیدی راستوں پر خدمات کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم مودی کا، جنوبی افریقہ اور یونان کے نتیجہ خیز سفر کے بعد ،بنگلورو پہنچنے پر شاندار خیرمقدم

August 26th, 10:08 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی جنوبی افریقہ اور یونان کا اپنا چار روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آج بنگلورو پہنچنے۔ وزیراعظم نے جنوبی افریقہ میں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کی ، بعدازاں انھوں نے یونان کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے دونوں ملکوں میں کئی دو طرفہ میٹنگیں کیں اور بہت سے مقامی دانشور ان اور رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ انھوں نے دونوں ممالک میں متحرک بھارتی برادری کے افراد سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم ، جنھوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے چندریان -3 مون لینڈر کے چاند کی سطح پر اترنے کا مشاہدہ کیا تھا، آج اسرو ٹیم کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے بنگلورو پہنچے ہیں۔

جنوبی افریقہ اور یونان کے اپنے دورے سے واپس آنے کے فوراً بعد، وزیر اعظم 26 اگست کو بنگلورو میں اسرو ٹیلی میٹری ٹریکنگ اور کمانڈ نیٹ ورک کا دورہ کریں گے

August 25th, 08:10 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 اگست کو صبح تقریباً 7:15 بجے بنگلورو میں اسرو ٹیلی میٹری ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک (ISTRAC) کا دورہ کریں گے۔ وہ جنوبی افریقہ اور یونان کے دورے سے واپسی کے فوراً بعد بنگلورو پہنچیں گے۔

جی 20 ڈیجیٹل اقتصادی وزارتی اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

August 19th, 11:05 am

ہندوستان کی ڈیجیٹل انقلاب آفرینی پچھلے نوبرسوں میں بے مثال رہی۔ یہ سب 2015 میں ہمارے ڈیجیٹل انڈیا اقدام کے آغاز کے ساتھ شروع ہوا۔ یہ اختراع میں ہمارے غیر متزلزل یقین سے تقویت یافتہ اورتیزی سے نفاذ کے ہمارے عزم سے ہم آہنگ ہے۔ اور اسے ہمارے ہم جہتی كے جذبے سے حوصلہ ملتا ہے جس میں کسی کو پیچھے نہیں چھوڑا جاتا۔ اس انقلاب آفرینی کا پیمانہ، رفتار اور گنجائش تصور سے باہر ہے۔ آج، ہندوستان میں 850 ملین سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین ہیں، جنہیں دنیا میں سب سے سستے ڈیٹا کے اخراجات سے فاءدہ اٹھانے كی سہولت حاصل ہے۔ ہم نے گورننس میں انقلاب لانے، اسے مزید موثر، جامع، تیز تر اور شفاف بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا ہے۔ ہمارا منفرد ڈیجیٹل شناختی پلیٹ فارم، آدھار، ہمارے ایک ارب تین ارب سے زیادہ لوگوں کا احاطہ کرتا ہے۔ ہم نے ہندوستان میں مالی ہمہ جہتی كو انقلاب آفرین بنانے کے لیے جے اے ایم تكون - جن دھن بینک اکاؤنٹس، آدھار، اور موبائل- کی طاقت کا استعمال کیا ہے ۔ ہر ماہ ہمارے فوری ادائیگی کے نظام یو پی آءی پر تقریباً 10 بلین لین دین ہوتے ہیں۔ 45 فی صد سے زیادہ عالمی ریئل ٹائم ادائیگیاں ہندوستان میں ہوتی ہیں۔ سرکاری امداد کی براہ راست منتقلی سے درمیانی دخل ختم ہو رہا ہے اور اس سے 33 بلین ڈالر سے زیادہ کی بچت ہوئی ہے۔ كووِن پورٹل نے ہندوستان کی کووڈ ویکسینیشن مہم کی اعانت کی ہے۔ اس نے ڈیجیٹل طور پر قابل تصدیق سرٹیفکیٹس کے ساتھ 2 بلین سے زیادہ ویکسین کی خوراک کی فراہمی میں مدد کی۔ گتی شكتی پلیٹ فارم پر بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹکس کا نقشہ بنانے کے لیے ٹیکنالوجی اور مقامی منصوبہ بندی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ منصوبہ بندی اخراجات کو کم کرنے اور ترسیل کی رفتار بڑھانے میں مدد کر رہا ہے۔ ہمارے آن لائن پبلک پروکیورمنٹ پلیٹ فارم- دی گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس- سے اس عمل میں شفافیت اوربہتری آئی ہے۔ اوپن نیٹ ورک براءے ڈیجیٹل کامرس ای کامرس کو جمہوری بنا رہا ہے۔ مکمل طور پر ڈیجیٹائزڈ ٹیکسیشن سسٹم سے شفافیت اور ای گورننس کو فروغ مل رہا ہے۔ ہم بھاشینی بنا رہے ہیں جو مصنوعی ذہانت سے چلنے والا زبانوں کے ترجمے کا پلیٹ فارم ہے۔ اس سے ہندوستان کی تمام متنوع زبانوں میں ڈیجیٹل ہمہ جہتی میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے جی 20 ڈیجیٹل اکانومی وزرا کے اجلاس سے خطاب کیا

August 19th, 09:00 am

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے معززین کا شہر بنگلورو میں خیرمقدم کیا - جو سائنس، ٹیکنالوجی اور صنعت کاری کے جذبے کا مرکز ہے، اور کہا کہ ڈیجیٹل معیشت پر بات کرنے کے لیے اس سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہو سکتی۔

وزیراعظم نے بنگلورو کے کیمبرج لے آؤٹ میں بھارت کے پہلے 3ڈی پرنٹ والے ڈاکخانے کی ستائش کی

August 18th, 01:15 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بنگلورو کے کیمبرج لے آؤٹ میں بھارت کے پہلے 3 ڈی پرنٹ والے ڈاکخانے کو اپنے ملک کی اختراع اور ترقی کا ثبوت قرار دیا ہے۔

مہاراشٹر کے پونے میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 01st, 02:00 pm

واقعی، پونے کا بھارت کی آزادی کے آندولن میں بہت بڑا تعاون رہا ہے،پونے نے بال گنگا دھر تلک سمیت انیک انقلابیوں ، مجاہدین آزادی ملک کو دیئے ہیں آج ہی لوک شاہر اننا بھاؤ سیٹھ ساٹھے کی جینتی بھی ہے۔یہ ہم سب کے لیے بہت ہی خاص دن ہے۔ انا بھاؤ ساٹھے، مہنت سماج سدھارک تھے، بابا صاحت امبیڈکر کے خیالات سے متاثر تھے۔ آج بھی بڑی تعداد میں طلبا اور اسکالر ان کے ساہتیہ پر تحقیق کرتے ہیں۔ انا بھاؤ ساٹھے کے کام، ان کی اپیل آج ہم سب کو تحریک دیتی ہے۔

وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے پونے میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

August 01st, 01:41 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پونے میٹرو کے مکمل شدہ سیکشن کے افتتاح کے موقع پر میٹرو ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ انہوں نے پمپری چنچواڈ میونسپل کارپوریشن (پی سی ایم سی) کے ذریعہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تعمیر کئے گئے 1280 سے زیادہ مکانات اور پونے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ تعمیر کئے گئے 2650 سے زیادہ پی ایم اے وائی مکانات مستفیدین کے حوالے کئے۔ انہوں نے پی سی ایم سی کے ذریعہ تعمیر کئے جانے والے تقریباً 1190 پی ایم اے وائی مکانات اور پونے میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ تعمیر کئے گئے 6400 سے زائدمکانات کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے پی سی ایم سی کے تحت تقریباً 300 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کا بھی افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نے سوامی فنڈ کے تحت بنگلوروں کے پہلے پروجیکٹ میں نئے گھریلو مالکان کو مبارکباد دی

July 03rd, 10:08 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سوامی فنڈ کے تحت بنگلور کے پہلے پروجیکٹ میں نئے گھریلو مالکان کو مبارکباد دی ہے جس نے تین ہزار سے زیادہ کنبوں کو ان کے گھر وں کے خواب کوپورا کرنے میں مدد کی ہے۔بنگلورو ساؤتھ کے ممبر پارلیمنٹ جناب تیجسوی سوریہ کے ذریعہ کئے گئے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے ٹوئیٹ میں کہا: