وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھونیشور، اڈیشہ میں پی ایم آواس یوجنا کے مستفیدین سے بات چیت کی
September 17th, 04:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھونیشور، اڈیشہ میں پی ایم آواس یوجنا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔وزیراعظم نریندر مودی نے کے پی شرما اولی کو نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد دی
July 15th, 11:39 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب کے پی شرما اولی کو نیپال کا وزیر اعظم مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے دوستی کے گہرے رشتوں کو مزید مضبوط کرنے اور ہندوستان اور نیپال کے درمیان باہمی مفید تعاون کو وسعت دینے کے لیے قریب سے کام کرنے کی امید ظاہر کی۔وزیر اعظم 14 مارچ کو دہلی میں وزیر اعظم سوانیدھی کے مستحقین سے خطاب کریں گے
March 13th, 07:10 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 14 مارچ کو شام 5 بجے دہلی کے جے ایل این اسٹیڈیم میں پی ایم سواندھی اسکیم کے استفادہ کنندگان سے خطاب کریں گے۔ وہ اس موقع پر دہلی کے 5,000 خوانچہ فروشوں سمیت 1 لاکھ اسٹریٹ وینڈرس (ایس وی ) کو اسکیم کے تحت قرض بھی تقسیم کریں گے۔ وزیر اعظم اس پروگرام کے دوران دہلی میٹرو کے فیز 4 کے دو اضافی کوریڈورز کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔پی ایم -سورج پورٹل کےآغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن
March 13th, 04:30 pm
سماجی انصاف کے وزیر جناب وریندر کمار جی،ملک کے کونے کونے سے مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان، ہمارے صفائی کارکن بھائی بہن، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات،آج اس پروگرام میں ملک کے تقریباً 470 اضلاع سے تقریباً 3 لاکھ لوگ براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔ میں ان سب کا اسقبال کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے محروم طبقوں کی مدد کے لیے قرض تک رسائی کے ملک گیر پروگرام سے خطاب کیا
March 13th, 04:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے محروم طبقوں کو قرض کی امداد کے لیے ملک گیر رسائی کے پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے پردھان منتری سماجک اتھان ایوم روزگار آدھارت جن کلیان (پی ایم-سورج) قومی پورٹل کا آغاز کیا اور ملک کے پسماندہ طبقوں کے ایک لاکھ کاروباریوں کو قرض کی امداد کی منظوری دی۔ انہوں نے درج فہرست ذاتوں، پسماندہ طبقات اور صفائی کرمچاریوں سمیت محروم گروپوں کے سرکاری اسکیموں کے مختلف استفادہ کنندگان کے ساتھ گفتگو بھی کی۔وزیراعظم 13 مارچ کو محروم طبقات کوقرض امداد کے لیے ملک گیرآؤٹ ریچ کو نشان زدہ کرنے والےایک پروگرام میں حصہ لیں گے
March 12th, 06:43 pm
وزیراعظم جناب نریندرمودی 13 مارچ 2024 کو شام 4 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے محروم طبقات کو قرض امداد کے لیے ملک گیر آؤٹ ریچ کو نشان زد کرنے والے ایک پروگرام میں حصہ لیں گے۔ وزیراعظم پردھان منتری سماجک اتھان ایوم روزگارآدھارت جن کلیان (پی ایم-سورج) کے نام سے ایک قومی پورٹل لانچ کریں گےاور ملک کے محروم طبقات کے1لاکھ کاروباریوں کوقرض امدادکی منظوری دیں گے۔ اس کے علاہ وزیراعظم درج فہرست ذات ، پسماندہ طبقات اور صفائی مہم سے وابستہ کارکنان سمیت محرم گروپوں کے مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے بھی خطاب بھی کریں گے۔وزیراعظم 18 جنوری کو وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کریں گے
January 17th, 05:13 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی 18 جنوری 2024 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ دن میں ساڑھے بارہ بجے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم 15 جنوری کو پی ایم – جن من کے تحت پی ایم اے وائی (جی) کے ایک لاکھ مستفیدین کو پہلی قسط جاری کریں گے
January 14th, 01:22 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 جنوری 2024 کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے پردھان منتری جن جاتی آدی واسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم – جن من) کے تحت پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے وائی - جی) کے ایک لاکھ مستفیدین کو پہلی قسط جاری کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر پی ایم – جن من کے مستفیدین سے بات چیت بھی کریں گے۔وزیر اعظم نے لکشدیپ میں حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کے مستفیدین سے بات چیت کی
January 03rd, 01:49 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لکشدیپ میں حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان کے ساتھ اپنی بات چیت کی جھلکیاں شیئر کیں ہیں۔