پی ایم کسان سماّن ندھی کے تحت مالی فائدے کی قسط کی تقسیم کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا متن
August 09th, 12:31 pm
حکومت کسانوں کو فاضل آمدنی کے ذرائع فراہم کرانے کے لئے نئی نئی فصلوں کو فروغ دینے کے لئے پوری طرح عہد بند ہے۔ مشن ہنی بی ایسی ہی ایک مہم ہے۔ مشن ہنی بی کی وجہ سے ہم نے گزشتہ سال تقریباً 700 کروڑ روپئے کے شہد کا ایکسپورٹ کیا ہے، جس سے کسانوں کو فاضل آمدنی ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر کا زعفران تو ویسے بھی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اب حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر کا زعفران ملک بھر میں نیفیڈ کی دکانوں پر دستیاب ہوگا۔ اس سے جموں و کشمیر میں زعفران کی کھیتی کو بہت فروغ ملنے والا ہے۔وزیراعظم نے پی ایم –کسان کی 9 ویں قسط جاری کی
August 09th, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پردھان منتری کسان سمان نیدھی (PM-KISAN) کے تحت مالی فائدہ کی اگلی قسط جاری کی۔ وزیر اعظم نے اس تقریب کے دوران اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے کسانوں سے بھی بات چیت کی۔ 19،500 کروڑ روپیے سے زائد کی رقم براہ راست 9.75 کروڑ سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے کسان خاندانوں کو ان کے کھاتے میں منتقل کی گئی۔ یہ پردھان منتری کسان سمان نیدھی (PM-KISAN) کے تحت مالی فائدہ کی9 ویں قسط تھی۔ڈیجیٹل انڈیا مہم کے 6 سال پورے ہونے کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
July 01st, 11:01 am
یہ پورے ملک کا خواب ہے کہ ہندوستان کو تیز رفتاری کے ساتھ ڈیجیٹل راہ پر آگے لے جاکر ملک کے ہر شہری کی زندگی آسان بنائی جائے۔ ہم سب اس کو پورا کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ ملک میں آج ایک طرف جدت طرازی اور اختراعات کا جنون ہے تو دوسری طرف ان اختراعات کو تیزی سے اپنانے کاجذبہ بھی ہے۔ لہذا ، ڈیجیٹل انڈیا ہندوستان کا عزم ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا خود کفیل بھارت کی سادھنا ہے ، ڈیجیٹل انڈیا 21 ویں صدی میں ہندوستان کے مضبوط و طاقتور ہونے کا بین ثبوت ہے۔وزیر اعظم نے ’ڈیجیٹل انڈیا‘ کے مستفیدین سے بات چیت کی
July 01st, 11:00 am
نئی دہلی، 01 جولائی: وزیر اعظم ، جنا ب نریندر مودی نے آج 'ڈیجیٹل انڈیا' سے فائدہ اٹھانے والوں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ،'ڈیجیٹل انڈیا' کے آغاز کے چھ سال مکمل ہونے کے موقع پر بات چیت کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی جناب روی شنکر پرساد اوروزیرمملکت برائے تعلیم جناب سنجے شام راؤ دھوترے بھی موجود تھے۔من کی بات کی 75ویں قسط میں وزیراعظم کے خطاب کا متن (28.03.2021)
March 28th, 11:30 am
من کی بات کی 75ویں قسط میں وزیراعظم کے خطاب کا متن (28.03.2021)