وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر بائیڈن سے بات کی
August 26th, 10:03 pm
وزیر اعظم نے صدر بائیڈن کی ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے بارے میں گہری وابستگی کی تعریف کی، جو جمہوریت کی مشترکہ اقدار، قانون کی حکمرانی اور عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات پر مبنی ہے۔وزیر اعظم کو بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر اعلیٰ سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی
August 16th, 04:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر اعلیٰ پروفیسر محمد یونس کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔وزیراعظم نے نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کو بنگلہ دیش میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی
August 08th, 10:26 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کو بنگلہ دیش کی نو تشکیل شدہ عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے مبارکباد دی ہے۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کے بھارت کے دورہ کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا اخباری بیان
June 22nd, 01:00 pm
میں وزیر اعظم شیخ حسینہ جی اور ان کے وفد کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں، پچھلے ایک سال میں ہم دس بار ملے ہیں۔ لیکن آج کی ملاقات خاص ہے کیونکہ وزیر اعظم شیخ حسینہ جی ہماری حکومت کی تیسری مدت کار میں ہماری پہلی سرکاری مہمان ہیں۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے پی ایم مودی کو مبارکباد دی
June 05th, 08:04 pm
وزیر اعظم جناب نریندرمودی کو عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی عزت مآب وزیراعظم شیخ حسینہ کی طرف سے 18ویں لوک سبھا کے لیے ہوئے انتخابات میں این ڈی اے کی فتح پر تہنیتی ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔وزیر اعظم نے مسلسل چوتھی بار جیت حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم شیخ حسینہ کو مبارک باد دی
January 08th, 07:54 pm
”وزیر اعظم شیخ حسینہ سے بات کی اور پارلیمانی انتخابات میں مسلسل چوتھی بار تاریخی جیت حاصل کرنے پر انہیں مبارک باد دی۔ میں انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے بنگلہ دیش کی عوام کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔ ہم بنگلہ دیش کے ساتھ اپنی پائیدار اور عوام پر مرکوز شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔“کابینہ نے تری پورہ میں کھوائی-ہرینا سڑک کی 135 کلومیٹر طویل پٹی کو بہتر بنانے اور چوڑا کئے جانے کو منظوری دی
December 27th, 08:36 pm
اس پروجیکٹ میں 2486.78 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے ، جس میں 1511.70 کروڑ روپے ( جے پی وائی 23129 ملین) کا قرضہ شامل ہے۔ سرکاری ڈیولپمنٹ اسسٹنٹس اسکیم کے تحت قرض کی امداد ( او ڈی اے ) اسکیم کے تحت جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ( جے آئی سی اے ) سے حاصل کی جائے گی ۔ اس پروجیکٹ کا مقصد تری پورہ کے مختلف حصوں کے درمیان بہتر سڑک رابطے کی سہولت فراہم کرنا اور موجودہ این ایچ -8 کے علاوہ ، تری پورہ سے آسام اور میگھالیہ تک متبادل رسائی فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے این ایچ – 208 کے 101.300 کلو میٹر (کھوائی) سے 236.213 کلومیٹر (ہرینا) تک سڑک کو پختہ کرنے کے ساتھ دو لین بنانے اور اسے چوڑا کئے جانے کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے تری پورہ ریاست میں کل 134.913 کلومیٹر کل لمبائی کا احاطہ ہو جائے گا ۔ اس پروجیکٹ میں 2486.78 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے ، جس میں 1511.70 کروڑ روپے ( جے پی وائی 23129 ملین) کا قرضہ شامل ہے۔ سرکاری ڈیولپمنٹ اسسٹنٹس اسکیم کے تحت قرض کی امداد ( او ڈی اے ) اسکیم کے تحت جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ( جے آئی سی اے ) سے حاصل کی جائے گی ۔ اس پروجیکٹ کا مقصد تری پورہ کے مختلف حصوں کے درمیان بہتر سڑک رابطے کی سہولت فراہم کرنا اور موجودہ این ایچ -8 کے علاوہ ، تری پورہ سے آسام اور میگھالیہ تک متبادل رسائی فراہم کرنا ہے۔ فوائد: اس منصوبے کا انتخاب خطے کی سماجی اقتصادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ہموار اور گاڑیوں کے لیے نقل و حمل کے قابل سڑک فراہم کرنے کی ضرورت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ این ایچ – 208 کے پروجیکٹ کی ترقی سے نہ صرف آسام اور تری پورہ کے درمیان این ایچ – 208 اے کے ذریعے بین ریاستی رابطے میں بہتری آئے گی بلکہ سفر کے وقت میں بھی کمی آئے گی اور مسافروں کو محفوظ کنیکٹیویٹی فراہم ہوگی۔ پروجیکٹ کا حصہ بنگلہ دیش کی سرحد کے بہت قریب سے بھی گزرتا ہے اور اس سے کیلاشاہر، کمال پور اور کھوائی سرحدی چیک پوسٹ کے ذریعے بنگلہ دیش سے رابطے میں بہتری آئے گی۔ پروجیکٹ سڑک کی ترقی کے ذریعے ، خطے میں روڈ نیٹ ورک میں بہتری کے ساتھ زمینی سرحدی تجارت بھی ممکنہ طور پر بڑھے گی۔ منتخب کردہ پٹی زرعی بیلٹ ، سیاحتی مقامات، مذہبی مقامات اور ریاست کے قبائلی اضلاع کو بہتر رابطہ فراہم کر رہی ہے، جو ترقی اور آمدنی کے لحاظ سے پسماندہ ہیں۔ پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد، کنیکٹیویٹی کو بہتر بنایا جائے گا ، جس سے ریاست کو زیادہ آمدنی کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی آمدنی کے اضافے میں بھی مدد ملے گی۔ سڑک پٹیوں کے پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے تعمیر کی مدت 2 سال ہوگی ، جس میں تعمیر مکمل ہونے کے بعد 5 سال ( لچکدار فرش کی صورت میں) / 10 سال (سخت فرش کی صورت میں) ، ان قومی شاہراہوں کا رکھ رکھاؤ شامل ہے۔ہندوستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے اعظم یکم نومبر کو مشترکہ طور پر تین ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے
October 31st, 05:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم عزت مآب شیخ حسینہ 1 نومبر 2023 کو صبح تقریباً 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین ہندوستانی تعاون یافتہ ترقیاتی منصوبوں کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔ یہ تین منصوبے اکھوڑہ - اگرتلہ کراس بارڈر ریل لنک کھلنا، مونگلا پورٹ ریل لائن؛ اور میتری سپر تھرمل پاور پلانٹ کی یونٹ II ہیں۔وزیراعظم نے مردو ں کے کرکٹ عالمی کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہندستانی کرکٹ ٹیم کی فتح پر مبارک باد دی
October 19th, 10:25 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مردوں کے کرکٹ عالمی کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہندستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح پر اس کی ستائش کی ہے۔ وزیراعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا :عالمی بایو ایندھن کا آغاز
September 09th, 10:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دلی میں جاری جی 20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر 9 ستمبر 2023 کو سنگاپور، بنگلہ دیش، اٹلی، امریکہ، برازیل، ارجنٹینا، ماریشش اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کے ساتھ عالمی بایو ایندھن اتحاد (جی بی اے) کا آغاز کا کیا۔وزیر اعظم نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ سے ملاقات کی
September 08th, 07:53 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ کے ساتھ باہمی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ وزیر اعظم حسینہ بھارت کے دورے پر ہیں کیونکہ ان کا مہمان ملک 9 سے 10 ستمبر 2023 کے دوان جی 20 قائدین کی سربراہ ملاقات میں شرکت کرے گا۔وزیر اعظم نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر ماریشس کے وزیر اعظم، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور امریکی صدر کے ساتھ تین باہمی ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے
September 08th, 01:40 pm
ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مطلع کیا ہے کہ وہ ماریشس کے وزیر اعظم پراوند کمار جگناتھ، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ آج شام اپنی رہائش گاہ پر تین باہمی ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے۔وزیر اعظم نے آسام اور پورے شمال مشرق میں پیٹرو کیمیکل سیکٹر کو تقویت دینے کی کوششوں کی تعریف کی ہے
July 03rd, 10:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسام پیٹرو کیمکل پلانٹ سے بنگلہ دیش کے لئے پہلی میتھنول کھیپ کی تعریف کی ہے۔ یہ آسام کو پیٹرو کیمیکلس کے ایک بڑے برآمد کار کی حیثیت سے قائم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت بسوا شرما کی جانب سے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے ایک ٹوئیٹ کیا:آئی ٹی یو ایریا آفس اینڈ اینوویشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن
March 22nd, 03:34 pm
آج کا دن بہت خاص ہے، بہت مقدس ہے۔ آج سے ’ہندکیلنڈر‘ کا نیا سال شروع ہوا ہے۔ میں آپ سب کو اور تمام ملک کے شہریوں کو وِکرم سنوت 2080کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ ہمارے اتنے عظیم ملک میں، تنوع سے بھرے ملک میں صدیوں سے الگ الگ کلینڈرس مشتعمل ہیں۔ کولّم عہد کا ملیالم کلینڈر ہے، تمل کیلنڈر ہے، سینکڑوں برسوں سے ہندوستان کو تاریخ کی معلومات دیتے آرہے ہیں۔ وِکرم سنوت بھی 2080سال پہلے سے چل رہا ہے۔ گریگورین کیلنڈر میں ابھی سال 2023 سال چل رہا ہے، لیکن وِکرم سنوت اس س سے بھی 57سال پہلے کا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ نئے سال کے پہلے دن ٹیلی کام، آئی سی ٹی اور اس سے جڑے اینوویشن سینٹر کو لے کر ایک بہت بڑی شروعات ہندوستان میں ہورہی ہے۔آج یہاں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونکیشن یونین(آئی ٹی یو)کے ایریا آفس اور صرف ایریا آفس نہیں، ایریا آفس اور اینوویشن سینٹر کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آج 6جی ٹیسٹ-بیڈ کو بھی لانچ کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے جڑے ہمارے وژن ڈاکیومنٹ کو اَنویل کیا گیا ہے۔یہ ڈیجیٹل انڈیا کو نئی توانائی دینے کے ساتھ ہی ساؤتھ ایشیا ء کے لئے، گلوبل ساؤتھ کے لئے، نئے حل، نئے اینوویشن لے کر آئے گا۔خاص طور سے ہمارے اکیڈمیاں، ہمارے اینوویٹر-اسٹارٹ اَپ، ہماری انڈسٹری کے لئے اس سے متعدد نئے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیر اعظم نے آئی ٹی یو ایریا آفس اور انوویشن سنٹر کا افتتاح کیا
March 22nd, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وگیان بھون میں ایک پروگرام میں ہندوستان میں نئے بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن یونین (آئی ٹی یو) ایریا آفس اور انوویشن سنٹر کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے بھارت 6 جی وژن دستاویز کی بھی نقاب کشائی کی اور 6 جی آر اینڈ ڈی ٹیسٹ بیڈ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ’کال بیفور یو ڈِگ‘ ایپ بھی لانچ کیا۔ آئی ٹی یو اقوام متحدہ کی انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) کے لیے خصوصی ایجنسی ہے۔ ہندوستان نے ایریا آفس کے قیام کے لیے آئی ٹی یو کے ساتھ مارچ 2022 میں میزبان ملک کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ یہ ہندوستان، نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ، افغانستان اور ایران کی خدمت کرے گا، اقوام کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانے اور خطے میں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعاون کو فروغ دے گا۔وزیر اعظم 22 مارچ کو آئی ٹی یو ایریا آفس اور انوویشن سنٹر کا افتتاح کریں گے
March 21st, 04:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 مارچ، 2023 کو دوپہر 12:30 بجے وگیان بھون میں ایک پروگرام کے دوران ہندوستان میں نئے بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن یونین (آئی ٹی یو) ایریا آفس اور انوویشن سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم بھارت 6 جی وژن دستاویز کی نقاب کشائی کریں گے اور 6 جی آر اینڈ ڈی ٹیسٹ بیڈ کا افتتاح کریں گے۔ وہ ’کال بیفور یو ڈِگ‘ ایپ بھی لانچ کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم نے شری شری ہری چند ٹھاکر جی کو ان کی جینتی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا
March 19th, 07:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شری شری ہری چند ٹھاکر جی کو ان کی جینتی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ہندوستان-بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن کے مشترکہ ورچوئل افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کاخطاب
March 18th, 05:10 pm
یہ بات بھی باعث اطمینان ہے کہ کووڈ 19 کی وبا کے باوجود اس منصوبے پر کام جاری رہا۔ اس پائپ لائن سے 10 لاکھ میٹرک ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل شمالی بنگلہ دیش کے مختلف اضلاع کو فراہم کیا جا سکتا ہے۔ پائپ لائن کے ذریعہ سپلائی نہ صرف لاگت کو کم کرے گی بلکہ اس سپلائی کے دورا ن ہونے والے کاربن کے اخراج کے اثرات کو بھی کم کرے گی۔ ایک قابل اعتماد اور کم لاگت ڈیزل کی فراہمی زراعت کے شعبے کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔ اس سے مقامی صنعتیں بھی مستفید ہوں گی۔وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بھارت – بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن کا مشترکہ طو ر پر آغاز کیا
March 18th, 05:05 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے آج ورچووَل موڈ میں بھارت-بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن (آئی بی ایف پی) کا مشترکہ طور پر آغاز کیا۔ اس پائپ لائن کا سنگ بنیاد ستمبر 2018 میں دونوں وزرائے اعظم کے ذریعہ رکھا گیا تھا۔ نومالیاگڑھ ریفائنری لمیٹڈ 2015 سے بنگلہ دیش کو پیٹرولیم مصنوعات فراہم کر رہی ہے۔ یہ بھارت اور اس کے ہمسایوں کے درمیان سرحد کے آر پار دوسری توانائی پائپ لائن ہے۔People of Tripura removed 'red signal' & elected 'double engine government’: PM Modi in Agartala
February 13th, 04:20 pm
As the poll campaign in Tripura is reaching a crescendo, Prime Minister Narendra Modi addressed a huge public meeting today in Agartala. Addressing a huge rally, PM Modi hit out at Left party, accusing them of looting the state for years and forcing people to live in poverty. He said, “The leftist rule had pushed Tripura on the path of destruction. The people of Tripura cannot forget the condition that prevailed here.”