ہندوستان-بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن کے مشترکہ ورچوئل افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کاخطاب

March 18th, 05:10 pm

یہ بات بھی باعث اطمینان ہے کہ کووڈ 19 کی وبا کے باوجود اس منصوبے پر کام جاری رہا۔ اس پائپ لائن سے 10 لاکھ میٹرک ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل شمالی بنگلہ دیش کے مختلف اضلاع کو فراہم کیا جا سکتا ہے۔ پائپ لائن کے ذریعہ سپلائی نہ صرف لاگت کو کم کرے گی بلکہ اس سپلائی کے دورا ن ہونے والے کاربن کے اخراج کے اثرات کو بھی کم کرے گی۔ ایک قابل اعتماد اور کم لاگت ڈیزل کی فراہمی زراعت کے شعبے کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔ اس سے مقامی صنعتیں بھی مستفید ہوں گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بھارت – بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن کا مشترکہ طو ر پر آغاز کیا

March 18th, 05:05 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے آج ورچووَل موڈ میں بھارت-بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن (آئی بی ایف پی) کا مشترکہ طور پر آغاز کیا۔ اس پائپ لائن کا سنگ بنیاد ستمبر 2018 میں دونوں وزرائے اعظم کے ذریعہ رکھا گیا تھا۔ نومالیاگڑھ ریفائنری لمیٹڈ 2015 سے بنگلہ دیش کو پیٹرولیم مصنوعات فراہم کر رہی ہے۔ یہ بھارت اور اس کے ہمسایوں کے درمیان سرحد کے آر پار دوسری توانائی پائپ لائن ہے۔

وزیر اعظم نے بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمٰن کے مقبرے پر جاکر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

March 27th, 01:16 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دن تنگی پاڑہ میں بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمٰن کے مقبرے کا دورہ کیا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ وہ بنگ بندھو مقبرہ جانے والے پہلے غیر ملکی سربراہِ مملکت یا سربراہِ حکومت ہیں ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ، اِس تاریخی واقعے کی یاد میں مکل کا ایک پودا لگایا ۔ اُن کی ہم منصب بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اپنی بہن شیخ ریحانہ کے ہمراہ ، اِس موقع پر موجود رہیں ۔