وزیر اعظم نے این ایچ-334 بی پر 40.2 کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر میں دیرپا ثابت ہونے والے پائیدار مواد کا استعمال کئے جانےکی تعریف کی

June 14th, 10:57 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قومی شاہراہ این ایچ-334 بی پر 40.2 کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر میں پلاسٹک کے کچرے اور کیمیاوی راکھ جیسے دیرپا ثابت ہونے والے پائیدار مواد کے استعمال کو ترجیح دیے جانے کی ستائش کی ہے، جس کے نتیجے میں لاگت میں کمی ہوئی ہے اور جو ماحولیات کے لیے بھی سازگار ثابت ہوا ہے۔ یہ پٹی یوپی-ہریانہ سڑک کے نزدیک باغپت سے شروع ہوئی ہے اور ہریانہ میں روہنا کے مقام پر مکمل ہوئی ہے۔

وزیراعظم 4 دسمبر کو دہرہ دون میں تقریباًً 18ہزار کروڑ روپے کی لاگت والے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے ساتھ ہی ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے

December 01st, 12:06 pm

نئی دہلی، یکم دسمبر/ وزیراعظم جناب نریندر مودی 4 دسمبر 2021 کو دہرہ دون کا دورہ کریں گے اور دن میں ایک بجے تقریباً 18 ہزار کروڑ کی لاگت والے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس دورے میں بنیادی توجہ سڑک کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کے پروجیکٹوں پر ہوگی، جو سفر کو آسان اور محفوظ بنائیں گے اور اس خطے میں سیاحت میں بھی اضافہ کریں گے۔ یہ تمام پروجیکٹ پہلے دور افتادہ سمجھے جانے والے علاقوں میں کنکٹی ویٹی بڑھانے اور وہاں تک پہنچنے کو مزید آسان بنانے کے وزیراعظم کے وژن کے عین مطابق ہیں۔