وزیراعظم نے شیوشاہر بابا صاحب پوراندرے کے انتقال پر تعزیت کی
November 15th, 10:17 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مصنف، مورخ اور تھیٹر کی معروف شخصیت شیوشاہر بابا صاحب پوراندرے کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے چھتر پتی شیواجی مہاراج سے آئندہ نسلوں کو جوڑنے کے سلسلے میں شیوشاہر بابا صاحب پورندارے کی خدمت کو یاد کیا۔ جناب مودی نے بابا صاحب کے صد سالہ پروگرام کے موقع پر کی گئی اپنی تقریر کو پوسٹ بھی کیا۔باباصاحب پورندرے کی صد سالہ تقریب پر وزیراعظم کے پیغام کا متن
August 13th, 08:36 pm
میں قابل احترام بابا صاحب پورندرےجی کو زندگی کے سوویں سال میں داخل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کی رہنمائی ، ان کا آشیرواد ، جیسے ابھی تک ہم سب کو ملتا رہا ہے ، ویسے ہی آئندہ بھی طویل عرصے تک ملتا رہے ، یہ میری نیک خواہشات ہیں ۔ میں اس خاص تقریب کے لیے محترمہ سمترا تائی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ اس خوشگوار تقریب میں مجھے باباصاحب کا آشیرواد حاصل کرنے ، ان سے عقیدت رکھنے والے آب سبھی دوستوں کے درمیان آنے کا موقع ملا ہے ۔ میں اس مبارک موقع پر پورے ملک میں موجود بابا صاحب کے بے شمار پیروکاروں کو بھی مبارکبادپیش کرتا ہوں۔باباصاحب پرندرے کے زندگی کے سویں سال میں داخل ہونے کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام
August 13th, 08:34 pm
نئی دہلی، 13اگست،2021 : وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بابا صاحب پرندرے جی کو زندگی کے 100 ویں سال میں داخل ہونے پرنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ باباصاحب پرندرے کی زندگی کے 100 ویں سال میں داخل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نے کہا کہ بابا صاحب پرندرے کی 100 سالہ زندگی سرگرم اور دماغی طورپر مستعد رہنے کے عظیم تصور کی مثال ہے جیسا کہ ہمارے سنتوں نے پیش کیاہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک خوشگوار اتفاق ہی ہے کہ جب بابا صاحب اپنی زندگی کے سوویں سال میں داخل ہو رہے ہیں ، اسی وقت ہمارا ملک بھی آزادی کے 75 ویں سال میں داخل ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے ہماری تاریخ کی لافانی روحوں کی تاریخ لکھنے میں بابا صاحب پرندرے کے ذریعہ کئے گئے تعاون پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے کہا،’’ شیواجی مہاراج کی زندگی اور ان کی تاریخ کو عوام تک پہنچانے میں انھوں نے جو نمایاں خدمات انجام دی ہیں اس کے لیے ہم سبھی ان کے مقروض رہیں گے۔ بابا صاحب پرندرے کو سال 2019 میں 'پدم وبھوشن' سے سرفراز کیا گیا تھا تو وہیں 2015 میں اس وقت کی مہاراشٹر حکومت نے انہیں 'مہاراشٹر بھوشن ایوارڈ' بھی دیا تھا۔ مدھیہ پردیش حکومت نے بھی کالی داس ایوارڈ دے کر ان کی عزت افزائی کی تھی۔